Advertisement

ایک عام آدمی...ذراہٹ کےیاسر پیر زادہ

Yasir-Pirzada.gif


میں ایک عام آدمی ہوں ،غیر ضروری حد تک شریف اور احمقانہ حد تک سادہ۔اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا چاہتا ہوں مگر فی الحال چونکہ میرے پاس کوئی چادر نہیں ہے اس لئے فقط ایک چیتھڑے سے اپنا منہ چھپا لیتا ہوں تاکہ بوقت ضرورت شرمندگی سے بچا جا سکے۔حکومت کو میری فلاح و بہبود کی بہت فکر رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت اپنے ہر اقدام میں میرا ذکر ضرور کرتی ہے ۔بجٹ پاس کرنا ہو ،کوئی نئی وزارت یا محکمہ تشکیل دینا ہو،ایس آر او جاری کرنا ہو یا این آر او واپس لینا ہو ،بلٹ پروف گاڑیاں خریدنی ہوں یا گھانہ جیسے ملک کا غیر ملکی دورہ کرنا ہو،ہر کام خالصتاً میرے مفاد کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔تما م وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اس وقت سینکڑوں محکمے ہیں جن میں تیس لاکھ سرکاری ملازمین پور ی تندہی کے ساتھ صرف مجھ عام آدمی کے فائدے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ،میرے لئے اس سے زیادہ خوش قسمتی کی بات بھلا اور کیا ہوگی !تاہم کبھی کبھی مجھے یونہی شک سا گذرتا ہے کہ کہ کیا واقعی یہ محکمے اور تیس لاکھ ملازمین کی فوج (واضح رہے کہ میں مسلح افواج کی بات نہیں کر رہا) میرے لئے ہی ہے ؟
http://jang.net/urdu/details.asp?nid=591462
​
 
Last edited by a moderator: