- Joined
- Jun 24, 2011
- Posts
- 19,507
- Reaction score
- 15,578
- Points
- 113
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کا راستہ روکا جائے۔ایک طرف سوداگر ہے اور دوسری طرف مال ہے۔ جب صوبائی اسمبلی کے ممبر بک جائیں تو قوم کی خدمت کون کرے گا۔ جماعت اسلامی کے ممبران صوبائی اسمبلی بکیں گے نہ ہی جماعت کا کوئی ممبرمنڈی کا مال بنے گا۔ فوجی عدالتیں مسائل کا حل نہیں ۔ مدارس کے طلباء کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
مغرب کو خوش کرنے کے لئے دہشت گردی کو مسجد و مدرسے سے جوڑا جارہا ہے۔حکمران پاکستان کے آئین میں موجود اسلام کو ملک میں نافذ کردیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ملک کے حاکم خائن اور جھوٹے ہیں۔ایران، پاکستان اور ترکی افغانستان کے تمام گروپوں کو ایک میز پر بٹھا کر افغانستان میں امن لانے کی کوشش کریں۔ جماعت اسلامی ہی ملک کی واحدسیاسی جمہوری جماعت ہے۔ ملک جمیل حلیمزئی کی جماعت اسلامی میں شمولیت سے شبقدر میں جماعت اسلامی مزید مضبوط ہوگی۔
جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شبقدر میں بلال ناصر کے حجرے میں جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر مصباح اللہ، ارشد خان اورملک جمیل حلیمزئی کے ہمراہ پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک جمیل حلیمزئی نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات قریب ہیں اور ان میں اسمبلی ممبران کی بولیاں لگ رہی ہیں۔وضاحت کی جائے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن نے کیا اقدامات کئے ہیں ۔اگر اسمبلیوں کے ممبران یوں ہی بکتے رہے تو قوم کی خدمت کون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرف پر حملہ کرنے والوں کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں حالانکہ انہوں نے مشرف کو قتل نہیں کیا بلکہ وہ اقدام قتل کے مجرم تھے اور اقدام قتل کے مجرم کو پھانسی کی سزا کسی بھی ملک میں رائج نہیں۔ حکومت قاتلوں کو راستہ دے رہی ہے جبکہ بے گناہوں کو سولی پر لٹکایا جارہا ہے۔مسجد و مدرسے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ، اکیسویں ترمیم کو صرف مساجد و مدارس کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ مدرسے اور مسجد کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی طور بھی درست نہیں اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں مسئلے کا حل نہیں ۔ ملک میں پہلے سے اتنے قوانین موجود ہیں ۔ پہلے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ملک کے آئین پر عمل کیا جائے اور اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فوج سرحدوں کی محافظ ہے ۔ اگر حکمران منافقت سے کام لیں گے تو فوجی عدالتیں کیا آرمی چیف کو بھی سپریم کورٹ کا جج بنادیں تب بھی امن قائم نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان ، ایران اور ترکی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں سرگرم تمام گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر افغانستان میں امن کے قیام کے لئے راضی کریں۔ خطے میں امریکی موجودگی بدامنی کی بڑی وجہ ہے۔ تمام مسائل کی جڑ امریکہ ہے ۔ ہم امریکہ کا ساتھ چھوڑدیں گے تو امن آجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ داعش امریکہ کی بنائی ہوئی تنظیم ہے۔ مسلمان دہشت گرد نہیں اور دہشت گرد مسلمان نہیں ۔ آرمی پبلک سکول ، امامیہ مسجد اور راوالپنڈی میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے انسان نہیں حیوان ہیں۔ آرمی پبلک سکول پر حملے سمیت ان تمام واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان میں جو بھی ملوث ہے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جمیل حلیمزئی کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی شمولیت سے شبقدر میں جماعت اسلامی مزید مضبوط ہوگی۔
http://jamaat.org/ur/
Last edited:





