- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
عدل و انصاف کی دوسری برسی
آج سے ٹھیک دو سال پہلے آج کے ہی دن نیب نے مشہورِ زمانہ 150 میگا کرپشن سکینڈل کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس تین رکنی بنچ کی سربراہی اس وقت کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کر رہے تھے۔ یہ میگا کرپشن سکینڈل بنیادی طور پر ایک پٹیشن تھی جو کہ منظور احمد غوری نے چئیرمین نیب کے خلاف جمع کروائی تھی اور اس کے بعد جب اس پر تحقیقات ہوئی تو پتہ چلا کہ نیب میں ایسے سینکڑوں کرپشن کے ریفرنسز موجود ہیں جن پر برسوں سے تحقیات ہی نہیں ہوئیں۔
سپریم کورٹ نے تمام کیسسز میں سے صرف بڑے بڑے 150 کرپشن کے کیسسز اٹھانے کا فیصلہ کیا جس میں سے 50 اراضی کے متعلق ٹاپ سکینڈلز تھے، 50 مالی بے ضابطاگیوں اور 50 اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز تھے۔ ایسے سمجھ لیجیے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پانامہ پیپرز کے بعد کا سب سے بڑا معاشی سکینڈل تھا جس میں کروڑوں کی کرپشن کی باری ہی نہیں آئی۔ جی ہاں، ان ایک سو پچاس میگا کرپشن سیکنڈلز میں تمام کے تمام کرپشن کیسز اربوں روپے کی ہیر پھیر سے شروع ہوتے تھے۔
کرپشن کے اس حمام میں سبھی ننگے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری و دیگر ارکانِ پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی، بیوروکریٹس، فوجی جرنیل اور بے شمار دیگر کاروباری اور نام نہاد معزز شخصیات کے ہر صوبے سے ان کرپشن سکینڈلز میں نام موجود ہیں۔ ان کیسز میں پاکستانی عوام کتنا پیسہ چوری کیا گیا ہے ذرا اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ صرف اسحاق ڈار کے تین کیسز میں اس نے بالترتیب 23 ملین پاؤنڈز، 1250 ملین ڈالرز اور 3488 ملین ڈالر کی کرپشن کی ہے۔ اب ذرا اس کو روپوں میں کنورٹ کرنے کے لیے کلکولیٹر اٹھائیں اور حساب لگائیں، مجھے یقین ہے کہ کلکولیٹر بھی جواب دے جائے گا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اگلے سال نیب نے 15 کیسز بند کر دیے جن میں اسحاق ڈار کے کیسز بھی شامل تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اسحاق ڈار نے نیب کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے کیسز بند نہ کیے گئے تو بجٹ میں سے ان کو کچھ نہیں ملے گا۔ اب ایک دفعہ پھر سے ذرا کیلکولیٹر اٹھا لیں اور صدر آصف زرداری کی موٹی موٹی کرپشن کے دو کیسز کا حساب لگا لیں کہ وہ روپوں میں کتنی بنتی ہے، تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پر 22 ارب ڈالر اور ڈیڑھ ارب ڈالر کی خوردبرد کے الزامات ہیں اور یہ تحقیقات بھی ''میثاقِ جمہوریت'' کی بھینٹ چڑھ گئیں۔
نیب نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کی اس کے مطابق اراضی سکینڈلز میں سے 22 کیسز کی تحقیقات کی گئیں اور ان مین سے 13 کی تفتیش اور 15 کیسز کے ریفرنس دائر کیے گئے۔ اسی طرح اراضی سکینڈل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے بالترتیب 29 انکوائری کیسز میں سے 13 کیسز کی تفتیش اور 9 کے ریفرنس دائر ہوئے اور 20 کیسز کی تحقیقات میں سے 15 کی تفتیش اور آگے چل کر 15 کے ریفرنس دائر ہوئے۔
آسان لفظوں میں 150 میگا سکینڈلز میں سے ابتدائی طور پر کل 71 کیسز پر تحقیات کا آغاز ہوا، جن میں سے 41 کی تفتیش اور 38 کے خلاف ریفرنس دائر ہوئے۔ آج سے دو سال پہلے یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی اور سپریم کورٹ نے متعلقہ ادروں کو فاورڈ کر دی تھی تا کہ مزید تحقیات سامنے آ سکیں۔ لیکن 19 دسمبر 2015 کو چئرمین نیب نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چونکہ ہم کو کوئی ٹھوش شواہد نہیں مل سکے اس لیے تمام تحقیات بند کر دی جائیں اور یوں پاکستان کے عوام کے چوری کردہ پیسے سے متعلق کرپشن سکینڈل سرکاری عمارت میں پڑی بوسیدہ فائلوں میں دفن کر دیا گیا۔
یہ 150 میگا کرپشن سیکنڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس تھا، جس میں اتنا پیسہ ہے کہ اگر وہ پیسہ اس قوم کو مل جائے تو ہم امریکہ کے سارے قرضے اتار کر بھی اگلے بیس سال تک کا بجٹ بنا سکتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ یہ تحقیات اربابِ اختیار کی سرد مہری کا شکار ہو کر دم توڑ گئیں اور میں آج اس کرپشن سکینڈل کی دوسری برسی پر نوحہ کناں ہوں اور اللہ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ میری قوم کو جگا دے تا کہ وہ اپنے حقوق اور اپنے قومی خزانے کے حفاظت کے لیے ان چوروں اور لٹیروں کے لڑ سکیں۔
یہاں ٹماٹر کی قیمت ایک روپیہ بڑھ جائے تو لوگ قیامت اٹھا دیتے ہیں لیکن لٹیرے ہمارے قومی خزانہ دن رات لوٹ رہے ہیں اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ افسوس!!۔
بقلم خود عاشوربابا
Facebook.com/AashoorBaba