Advertisement

ایک انصاری صحابی ؓ کا واقعہ

Aik Sahabi AP (S.A.W.W) ki mehfil mein ary thy AP (S.A.W.W) ne farmya Jannti ara hai.. sunyiye dilchasp wakiya Moulana Tariq Jameel se

 
Last edited:
Advertisement
ایک حدیث


حدیث نمبر 7003:
حدثنا سعيد بن عفير، ‏‏‏‏حدثني الليث، ‏‏‏‏حدثني عقيل، ‏‏‏‏عن ابن شهاب، ‏‏‏‏أخبرني خارجة بن زيد بن ثابت، ‏‏‏‏أن أم العلاء ـ امرأة من الأنصار بايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ـ أخبرته أنهم اقتسموا المهاجرين قرعة‏.‏ قالت فطار لنا عثمان بن مظعون، ‏‏‏‏وأنزلناه في أبياتنا، ‏‏‏‏فوجع وجعه الذي توفي فيه، ‏‏‏‏فلما توفي غسل وكفن في أثوابه دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت رحمة الله عليك أبا السائب، ‏‏‏‏فشهادتي عليك لقد أكرمك الله‏.‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ وما يدريك أن الله أكرمه ‏"‏‏.‏ فقلت بأبي أنت يا رسول الله فمن يكرمه الله فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أما هو فوالله لقد جاءه اليقين، ‏‏‏‏والله إني لأرجو له الخير، ‏‏‏‏ووالله ما أدري وأنا رسول الله ماذا يفعل بي ‏"‏‏.‏ فقالت والله لا أزكي بعده أحدا أبدا‏.‏

ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا کہا مجھ سے لیث بن سعد نے بیان کیا کہا مجھ سے عقیل نے بیان کیا ان سے ابن شہاب نے انہیں خارجہ بن ثابت نے خبر دی انہیں ام علاء رضی اللہ عنہا نے جو ایک انصاری عورت تھیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی خبر دی کہ انہوں نے مہاجرین کے ساتھ سلسلہ اخوت قائم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی تو ہمارا قرعہ عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے نام نکلا۔ پھر ہم نے انہیں اپنے گھر میں ٹھہرا یا۔ اس کے بعد انہیں ایک بیماری ہو گئی جس میں ان کی وفات ہو گئی۔ جب ان کی وفات ہو گئی تو انہیں غسل دیا گیا اور ان کے کپڑوں کا کفن دیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ میں نے کہا ابو السائب (عثمان رضی اللہ عنہ) تم پر اللہ کی رحمت ہو تمہارے متعلق میری گواہی ہے کہ تمہیں اللہ نے عزت بخشی ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ اللہ نے انہیں عزت بخشی ہے۔ میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! پھر اللہ کسے عزت بخشے گا؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں تک ان کا تعلق ہے تو یقینی چیز (موت) ان پر آ چکی ہے اور اللہ کی قسم میں بھی ان کے لیے بھلائی کی امید رکھتا ہوں اور اللہ کی قسم میں رسول اللہ ہونے کے باوجود حتمی طور پر نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ انہوں نے اس کے بعد کہا کہ اللہ کی قسم اس کے بعد میں کبھی کسی کی برات نہیں کروں گی۔
​
 
Last edited:
Advertisement
Bhai ap log hr islami pos to mahaz e jung q bna daity han??
 
Re: ایک حدیث

یہاں اختیار کی بجائے مرضی ڈال لو


مسلمان کو اللہ کی رضا کا تابع ہونا ہوتا ہے۔ خوف خدا کا تقاضہ ہے کہ بڑھ بڑھ کر باتیں نہ کی جائیں۔ ہمارے ہاں یہ چلن عام ہونے لگا ہے کہ مرنے والے کے لئے جنتی ہونے کی بات کرنے لگتے ہیں، جی وہ بڑا نمازی پرہیز گار تھا، وہ جنتی ہے۔ ایسا نہ کہا کرو، اللہ سے دعا کیا کرو کہ اللہ اس کو جنت عطا فرمائے۔
 
Re: ایک حدیث

isska matlab hai k ghaib illam sirf Allah janta hai aur koi bhi nahi

غیب کا علم اللہ تعالیٰ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی عطا فرمایا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت دی تھی۔
 
Advertisement
Re: Aik Sahabi AP (S.A.W.W) ki mehfil mein ary thy AP (S.A.W.W) ne farmya Jannti ara hai.. sunyiye dilchasp wakiya Moulana Tariq Jameel se

ط ج کو اپنے بیان کے ثبوت میں سند کے ساتھ حدیث بیان کرنی چاہئے۔ ایک عالم پر یہ لازم آتا ہے کہ وہ صرف صحیح حدیث بیان کرے۔ جبکہ موصوف کی عادت ہے کہ یہ حدیث من و عن سند کے ساتھ بیان کرنے سے کتراتے ہیں۔