Advertisement

ایکس کا واٹس ایپ کی طرح اپنا 'ایکس چیٹ' لانچ کرنے کا عندیہ


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے صارفین ان دنوں اس تاثر میں مبتلا ہیں کہ پرائیویٹ میسیجز (ڈی ایم) بند کیے جا رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ ڈی ایم سیکشن کام نہیں کر رہا، جس کے بعد گروک نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی اسسٹنٹ سے اس بارے میں سوالات کیے گئے۔

گروک نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایکس کے ڈی ایم بند نہیں کیے جا رہے بلکہ انہیں "ایکس چیٹ" (XChat) کے نام سے ایک نئے چیٹنگ سسٹم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا نظام جدید فیچرز پر مشتمل ہوگا جن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، فائل شیئرنگ، اور پیغامات کو حذف یا ایڈٹ کرنے کی سہولت شامل ہو گی۔

گروک کے مطابق صارفین کو پرانے ڈی ایمز تک رسائی حاصل رہے گی اور یہ مکمل طور پر صرف ایک اپ گریڈ ہے نہ کہ ڈی ایمز کی بندش۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرانا ڈی ایم سسٹم ختم کیا جا رہا ہے، جس پر صارفین میں بے چینی پائی گئی، تاہم گروک اور دیگر معتبر ذرائع نے واضح کیا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔

گروک کا مزید کہنا ہے کہ ایکس چیٹ غالباً ایکس ایپ کے اندر ہی متحرک ہوگا، جس کے لیے صارفین کو کوئی الگ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایپ میں "میسجز" کے آپشن کی متوقع تبدیلی سے اس اپ گریڈ کا آغاز ہوگا۔

یاد رہے کہ ایپ میں یہ تبدیلی ایک مرحلہ وار عمل کے تحت متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے دوران کچھ صارفین کو وقتی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو زیادہ محفوظ، جدید اور موثر چیٹنگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔
 
Advertisement
Advertisement
مگر فیلڈ مارشل وہ بن گیا جو اے سی والے کمرے سے تین دن نہیں نکلا

اور پھر جب ایئر فورس نے انڈیا کی بینڈ بجا دی تو پھر کبھی ٹینک پر چڑھ گیا کبھی ل پے اور خود ہی اپنے آپ کو امت مسلمہ کے سپاہ سالار کے پوسٹر لگوا کر فیلڈ مارشل بن گیا



Captain America Lol GIF by mtv