Advertisement

این اے 49 سے غریب شہری انتخابی میدان میں

انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے انتخابی مہم پر لاکھوں روپے کے اخراجات تو تقریباً سب امیدوار کرتے ہیں تاہم ایک ایسا امیدوار بھی ہے جو پورے الیکشن پر صرف 9 ہزار روپے خرچ کرے گا۔

وفاقی دارالحکومت کو وی آئی پی شہر کہا جاتا ہے لیکن اس شہر کے حلقہ این اے 49 میں ایک غریب شخص بھی انتخابی میدان میں کود پڑا ہے۔ جی ہاں یہ پچپن سالہ راجہ اورنگ زیب خان ہے جو عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہا ہے۔ فراش ٹائون اسلام آباد کا یہ رہائشی اپنی سائیکل پر لاوڈ سپیکر لگا کر گلی گلی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ راجہ اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ سائیکل سے اچھی سواری کوئی نہیں۔ نہ پٹرول کا خرچا نہ سی این جی بھروانے کی فکر اور نہ کوئی اور جنجھٹ۔ راجہ اورنگ زیب گلی گلی، محلہ محلہ جا کر اپنی سائیکل اور لاوڈ سپیکر کے ذریعے ووٹروں کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ راجہ اورنگزیب کا یہ عزم ہے کہ وہ جیت کر قومی اسمبلی بھی سائیکل پر ہی جایا کرے گا۔ راجہ اورنگ زیب کے بینک میں سوائے 1200 سو روپے کے اور کچھ بھی نہیں۔ ہاں مگر ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اس امیدوار کے ارادے بہت پختہ ہیں۔ سوچنے کی بات کہ جب ایک عام شہری جس کو کوئی جانتا بھی نہیں وہ اپنی تمام انتخابی مہم صرف 9000 ہزار روپے میں مکمل کر سکتا ہے تو اس ملک کی جانی پہچانی شخصیات کو انتخابی مہم کے لیے لاکھوں روپے کیوں خرچ کرنے پڑتے ہیں
Source
 
Advertisement
This guy may spend only Rs 9000 in his campaign but he won't even get 900 votes.

The sad truth is that most voters form their opinion based on the status of a candidate. Someone rich campaigning with a caravan of Prado and Land Cruisers is automatically admired and taken as a serious candidate.

On the other hand, poor candidates like this guy become a butt of jokes and are rejected by voters. It is hard to think for most poor voters that someone like them can actually be able to lead them.
 
Advertisement