Advertisement

اینکر اور مولانا صاحب

اینکر: مولانا صاحب ! کیا آپ کو سچ میں یقین ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ؟؟؟
مولانا: جی ہاں یقین کا آخری درجہ حاصل ہے اس بات پر۔۔۔ حق الیقین کی حد تک۔۔۔۔
اینکر: مگر یہ درجہ آپ کو کیسے حاصل ہوسکتا ہے ؟
مولانا: کیونکہ ہم نے خود کی ہے یہ دھاندلی اس لئے ۔۔۔
اینکر: مگر مولانا یہ تو زیادتی ہے ۔۔۔دھاندلی آپ نے خود کی ہے اور الزام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر ڈال رہے ہیں ۔۔۔۔
مولانا: دھاندلی دھاندلی ہوتی ہے ،چاہے ہم کریں چاہے کوئی اور کرے ۔۔۔ ہمارا کام الزام لگانا ہے اور وہ ہم لگا رہے ہیں ۔۔۔۔
اینکر: مگر مولانا صاحب کیا یہ زیادتی نہیں کہ دھاندلی بھی آپ نے خود کی ہے اور الزام بھی آپ ہی لگارہے ہیں ؟
مولنا: ہماراکا م دھاندلی کا وجود ثابت کرنا ہے اور وہ ہماری خود کی دھاندلی سے بھی ثابت ہوجاتا ہے ۔۔۔۔
اینکر: کیا آپ کو شرم نہیں آئی دھاندلی کرتے ہوئے ؟
مولانا: دیکھیں دھاندلی دھاندلی میں بھی فرق ہوتا ہے ۔۔۔جو ہم نے کی ہے وہ بالکل جائز اور باعث ثواب دھاندلی ہے اور آپ اس کو شرعی دھاندلی بھی کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔
اینکر: مگر مولناصاحب آپ آخر یہ سب کر کیوں رہے ہیں ۔۔۔مطلب اس کے پیچھے کیا جذبہ کارفرما ہے ۔۔۔اور کیا آپ کیلئے ایسا کرنا جائز ہے ۔۔؟
مولانا: جائز نہیں ۔۔۔ہمارے اوپر واجب ہے ۔۔۔
اینکر: وہ کیسے ؟
مولانا: دیکھیں جب کہیں پر آگ لگی ہو اور قریب میں پانی دستیاب ہو تو یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ یہ پانی پاک ہے یا نا پاک ہے بلکہ اس پانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگ بجھانے کا کام لیا جائے گا۔۔۔
میرے اندر جو حسد اور رقابت کی آگ جل رہی ہے اس آگ پر پانی ڈالتے ہوئے میں یہ نہیں دیکھوں گا کہ یہ پانی پاک ہے یا ناپاک۔۔۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ میاں صاحب کے دست حق پرست پر جب میں نے بیعت کرلی ہے تو اس کے بعد اس کے ساتھ وفاداری نبھانا عین شریعت کا تقاضاہے ۔۔۔اور میاں صاحب کے اردگرد جس طرح عمران خان نے پچھلے الیکشن کو لیکر گھیرا تنگ کیا ہوا ہے ، اس گھیرے کو توڑنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بعینیہ یہی دھاندلی کا الزام عمران خان پر لگادیں تاکہ وہ اپنی مصیبت میں پھنس جائے اور میاں صاحب کی اس مصیبت سے جان چھوٹ جائے ۔۔۔۔تو بتائیں میری یہ ساری تگ و دو عین اسلامی اور شریعت کے مطابق ہے یا نہیں ؟
اینکر: جی مولانا صاحب ۔۔۔واقعی آپ دلیل کے بادشاہ ہیں چاہے وہ دلیل کتناہی ذلیل کیوں نہ ہو۔۔۔
​
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
2cpeqeg.jpg
[/IMG]
 
Advertisement
​aaj aap nay fazloo munafiq ko sahab likha hai kall ko aap khanzeeer ko bhi kanzeeeer sahab kahaigaay fazloo diesel black mailer ki trah