Advertisement

اینٹ ملنگ کے ہاتھ میں ہے،سپرپاور کے ہاتھ میں نہیں:ضیغم خان

"ایران کی حکومت نے سخت پوزیشن لی ہوئی ہے کیونکہ اس کےپاس لیوریج ہے۔ اینٹ ملنگ کے ہاتھ میں ہے ، سپر پاور کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ٹرمپ نے جو فرمائشیں رکھی ہیں، 15 نکات رکھے ہیں، انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے دو بچے پیدا کرنے کے بعد عروسی جوڑا پہن لیا ہو۔ ایران کی معیشت تو آپ نے تباہ کردی، جو آپ نے کرنا تھا کرلیا، اب تو Tit for Tatہے"- ضیغم خان
Loading X post…
Open original post on X

"خدا کے واسطے سکو ل بند مت کریں۔ یہ وہ نسل ہے جس کی تعلیم کرونا برباد کرچکا ہے، جسے سوشل میڈیا تباہ کرچکا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ یہ نسل کل کو پاکستان چلانے کے قابل ہی نہ ہو۔ایسا نہ ہو کہ اس ملک کا سب سے بڑا بحران یہ بن جائے کہ ملک کا نظام ایک ایسی نسل کے ہاتھ چلا جائے جس کی تعلیمی بنیاد ہی کمزور ہو، وہ گاؤں کا سکول جہاں بچہ پیدل چل کر یا سائیکل پر جاتا ہے، اسے آپ نے کس کھاتے میں بند کردیا، جہاں ایک لیٹر بھی ایندھن خرچ نہیں ہوتا؟"۔ ضیغم خان
Loading X post…
Open original post on X

"ہم میٹرک میں مطالعہ پاکستان میں پڑھتے تھے کہ پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے۔ پاکستان ایک سچی ویلفیئر اسٹیٹ ہے، جہاں پچیس کروڑ لوگ چند ہزار لوگوں کی ویلفیئر کے لیے زندہ ہیں، اور جہاں قومی یتیم خانوں اور ‘قومی یتیموں’ پر ہزاروں ارب روپے لٹائے جاتے ہیں۔ ان ‘قومی یتیم خانوں’ کو 2080 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی ہے"۔ ضیغم خان
Loading X post…
Open original post on X
"پٹرول بچانے کے حکومتی اقدامات ایک مذاق ہیں یا کارروائی؟ ان کو ادراک ہی نہیں کہ یہ بحران کیا ہے اور کب تک رہے گا۔ سکول بند کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ اس کے لیے بڑے دماغ اور بڑے فیصلے چاہئیں، جس کا اس حکومت میں فقدان ہے۔ سوائے سستی شہرت کے یہ کوئی حل تجویز نہیں کر پا رہے۔ یہاں کل کو فیول کی لمبی لائنیں لگتی نظر آ رہی ہیں، کیونکہ پالیسی ساز نالائق ہیں" ۔عامر متین
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: