
مظفر گڑھ: پولیس نے دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ دونوں خواتین نے دو ملزمان کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج کروائے تھے، تاہم عدالت میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط فہمی کی بناء پر ملزمان کو نامزد کیا تھا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 3 فروری کو ایک خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/35ppDZ7N/rape.jpg