Advertisement

ایم کیو ایم کو عوام کے حساس ڈیٹاتک رسائی





images



کراچی:17 فروری2013ء: جماعت اسلامی کراچی کےامیرمحمدحسین محنتی نے متحدہ کے رہنما کی جانب سے نادرا کے تعاون سے الیکشن کال سینٹر کے قیام ‘ووٹ، انتخابی حلقہ اورپولنگ بوتھ تک کی معلومات ایک فون پر بتانے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے عوام کے انتہائی حساس ڈیٹا تک صرف ایم کیو ایم کو کس طرح رسائی دی گئی، الیکشن کمیشن ووٹرلسٹیں ویب سائٹس پر اس لیے نہیں ڈال رہا کہ ا س سے سیکورٹی رسک اورملکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔نادرا کا معاہدہ صرف الیکشن کمیشن سے ہے۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا پولنگ اسکیم مکمل ہو گئی ہے؟کیا ووٹر لسٹ حتمی شکل میں تےار ہو چکی ہے؟اگر نہیں تو متحدہ کونسی فہرست سے ایک کال پر یہ معلومات فراہم کرے گی؟نادرا کا معاہدہ تو صرف الیکشن کمیشن سے ہے اور وہ صرف اسے ہی فہرستےں فراہم کرنے کا پابند ہے ،کسی سیاسی پارٹی کو اپنا ڈےٹا فراہم نہیں کر سکتا ،تو پھر ایک سیاسی پارٹی نے یہ ڈیٹا کیسے حاصل کرلیا یا ان تک رسائی حاصل کرلی؟کیا الیکشن کمیشن نے یہ اجازت دلائی ہے؟کیا نادرا کے ڈےٹا تک دےگر پارٹےوں کو بھی رسائی حاصل ہوسکے گی؟۔یہ وہ سوالات ہیں جن سے ہمارے خدشات یقین میں بدل رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کی بجائے ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کال سینٹر کا قیام اس بات پر دلالت ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر مکمل طور پر ایم کیو ایم کے آگے سر تسلیم خم کر چکے‘انتخابات سے قبل ہونے والے سارے معاملات الیکشن کمیشن کے بجائے ایم کیو ایم بذات خود کر ہی ہے‘ایسی صورتحال میں شفاف الیکشن کا انعقاد تو کجا‘اس کا تصور کرنا بھی محال ہے‘الیکشن کمیشن قوم کو بتائے کہ اتنی حساس معلومات صرف ایک جماعت کے پاس کیسے پہنچی؟۔اپنے خط میں انہوں نے فخرالدین جی ابراہیم سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور وہ اقدامات کریں جن سے کراچی میں شفاف اور غےر جانبدار انتخابات ممکن ہو سکیں۔محمد حسین محنتی نے یہ درخواست بھی کی کہ الیکشن کمیشن اپنے تمام ڈیٹا کو وےب پر ڈالے چاہے ووٹر لسٹ ‘پولنگ اسکیم ‘الیکشن ڈے کےلئے پولنگ عملہ ہو یا امیدواران کی درخواستےں اور کوائف ہوں۔الیکشن کمیشن کے پاس جو معلومات ہیں ان تک تمام ووٹرز اور پارٹےوں کو یکساں رسائی ہونی چاہے۔

http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2596


​
 
Last edited:
Advertisement
متحدہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی

متحدہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی‘ ترجمان جماعت اسلامی


کراچی (وقائع نگار)جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے ایم کیو ایم کی جانب سے لاتعداد بار حکومت سے علیحدگی کے اعلان کو محض ٹوپی ڈراما قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم اب با شعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتی،قوم ایم کیو ایم کی مفاد پرستی اور منافقانہ طرز سیاست سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے، 5سالہ تک وزارت اور 11سال سے گورنری کے مزے لوٹنے والے حکومت کے تمام جرائم بالخصوص کراچی کے معصوم شہریوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں۔مفاہمت کے نام پر حکومتی کشتی میں شامل ہونے والوں نے پارٹی مفادات پر ضرب پڑنے پر بے شمار بار حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا مگر پھر مفادات کی برآوری کے بعد دوبارہ سے یوٹرن لے کراسی کرپٹ حکومت کا حصہ بن کر عوام کے جذبات کو مجروح کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اب فرینڈلی اپوزیشن کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گی اور نگران حکومت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلیے حکومت کو بلیک میل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ وہ حکومت کی چھتری سے نکل کر آسانی سے سانس نہیں لے سکتے،مطالبات کی منظوری کے بعد رابطہ کمیٹی کے مظبوط فیصلے سے انحراف کرتے ہوئے حکومت میں واپسی ایم کیو ایم کا وتیرہ رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے چند ہفتے قبل ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت چھوڑنے کا اعلان 100چوہے کھا کے بلی حج کو چلی کے مصداق ہے لیکن باشعور عوام ایم کیو ایم کی مفاہمانہ و منافقانہ طرز سیاست کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور اب وہ ان کے ٹوپی ڈرامے میں نہیں آئیںگے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اگر حکومت سے علیحدگی میں سنجیدہ ہے تو گورنر سندھ استعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے ؟ایم کیو ایم اس طرح کے ڈرامے کر کے اپنے گناہوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔
​

​
 
Last edited:
i am soo anti boree packer but this time!!!!JAMATII tha ! noorani tha ,ghaforraa tha !!!!;)
 
Advertisement
جماعتیو سیدھے ہو جاؤ، تم لوگوں نے بھی بہت بیوقوف بنایا ہے لوگوں کو اسلام کے نام پر اور بہت ڈرایا دھمکایا ہے گن پوانٹ پر
 
It's a "Win or die" elections for jamaate Islami in Karachi. JI will do anything to win few seats in Karachi (and Urban Sindh) otherwise this will be a proof that that are politically dead in Karachi (and Urban Sindh). They already know that if any party stands a chance after MQM it's PTI so, JI has already started the propaganda in case they lose the election which btw they will.

If they had done some sevice for Karachiites when JI was in power with Zia Ul haq, they would have had a good support but looks like Karachiites have totally refused them point blank.
 
کہان ہیں وہ دین فروش جو دوسرے ملکوں میں ہونے والے واقعات پر اپناملک جلا دیتےہیں

کل برما کورونےوالے آج اس بچےکےجلنےپرکیوں خاموش ہیں؟

563531_573809222632010_1993815816_n.jpg


​
 
Advertisement
comments​
پڑھ کے جماعت والوں کو مشورہ ہے کے یہ سب صحیح کہہ رہے ہیں تم لوگ اللٌلہ اللٌلہ کرو اور میرے خیال میں پوری قوم ہےہی اس قابل کہ انہیں الطاف حسین اور ذرداری جیسے بھوکے کتوں کے

آگےڈال دیا جائے۔اور نوازشریف کی فیکٹریوں کی بھٹیوں میں جلا جلا کے مارا جائے.
 
Munafiqoon ke munh per chaanta ........... Shakal dekho kasiey baara bajhey is per

 
Last edited: