کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تنہا انتخابی میدان مارنے والی جماعت آئندہ انتخابات کیلئے جی ڈی اے سے اتحاد پر مجبور ہوگئی ہے۔
ایم کیوایم کی 30 سال کی سیاسی تاریخ میں نیا موڑ آگیا ،ایم کیو ایم کی بدلتی صورتحال نے پارٹی کو مشکل میں ڈال رکھا ہے ، بانی سے علیحدگی کے بعد پہلے عام انتخابات متحدہ قومی موومنٹ کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ، پارٹی اختلاف سے پریشان ایم کیوایم کو بھی انتخابی اتحاد کی ضرورت پڑگئی ۔
ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کر لیا ، کراچی سمیت دیگر شہروں کی نشستوں پر اتحاد ہوگا ۔
دوسری جانب ایم کیوایم، اے این پی، اور ن لیگ اتحاد کی بھی کوششیں جاری ہیں ۔
Source