- Joined
- Jan 7, 2009
- Posts
- 2,537
- Reaction score
- 1,234
- Points
- 113
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیو ایم کی فتح کو لیکر اسکے خلاف بہت باتیں ہو رہی ہیں، اور یہ باتیں زیاد ہ تر زخم خردہ پی-ٹی-آئ کے حامیوں کی جانب سے کی جارہی ہیں- کہیں پر بعض اداکار بول رہے ہیں اور کہیں پی-ٹی-آئ کے کراچی کے صدرکراچی کے ووٹروں کو اس بات کی شرم دلا رہے ہیں کہ انہوں نے علی زیدی کی ساری محنت پر پانی پھر دیا اور موصوف کو کراچی کے میئر بننے کا اعزاز نہیں بخشا.
یہ باتیں کراچی کے ایم کیو ایم کے ووٹروں کے لئے نای نہیں ہیں. اس سے پہلے بھی لوگ مختلف ناموں سے ان لوگوں کو نوازتے رہے ہیں. کبھی انہیں زندہ لاشیں کہا گیا- کبھی کالے کلوٹے کبھی مچھر- مکھی اور اب ایک نیا نام بےشرم بھی دے دیا گیا ہے-
مہاجر، متروے تلیر ہندوستانی- اور پناہ گزین جیسے القابات تو ہمیں پاکستان بننے کے ساتھ ہی دے دیے گئے تھے جو کہ ہما رے ساتھ ہمیشہ سے جڑے ہویے ہیں- خیر کوئی بات نہیں اپنا اپنا ظرف ہے جس کا جو چاہے وہ ہمیں جس بھی نا م سے پکارے -بس گزارش ہے کہ اپنا رویہ ہما رے ساتھ سچے محب وطن پاکستانیوں والا ہی رکھے اور ہمیں انسانوںوالا ٹریٹمنٹ دیا جاۓ- شکریہ
بہرحال میری اس طویل تمہید کا مقصد اپنے پی-ٹی آئ کے دوستوں سے مخاطب ہونا ہے کیونکہ باوجود ایم-کیو-ایم کے ووٹر ہونے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیوایم کو ایک مضبوط اپوزیشن کی بھی ضرورت ہے اوریہ پی-ٹی آئ ہی ہے جو کہ ایم کیو ایم کو اپنے مقصد سے بھٹکنے نہیں دیگی. اور آگے چل کر ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئ کراچی کی نمائندہ جماعت بن جاے مگر ایسا کیسے ہو؟ یہ وہ سوال ہیے جس پر پی-ٹی آئ کی لیڈرشپ کو سنجیدگی سے سوچنا ھوگا اگر وہ کراچی میں اپنی نمائندگی بڑھانا چاہتے ہیں.
ذیل میں میں کچھ گزارشات پیش کر رہا ہوں اگر ہوسکے تو ٹھندے دل و دماغ سے غور کیجئے گا اور یہ عرض اپنی قیادت تک پنھچا دجیے گا اللہ ہم سب کا مددگار ہو اور پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے- آمین
ایک درخواست ہے کہ اگر آپ لوگ
جواب دیں تو خوش آمدید مگر کلمات کی ادائیگی میں اپنے والدین کی تربیت کو ضرور یاد رکھے گا- شکریہ
بھائی لوگو
صرف گالیاں دینے یا آپریشن کرنے سے کچھ نہیں ہوگا- اگر صحیح معنوں میں ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے تو کراچی کے لئے اور کراچی
والوں کے لئے بھی کچھ کرنا ہوگا
. ایسا کہ جو نظر بھی آ ۓ
یعنی :
کیا کبھی کراچی والوں کو بھی برابری کی سطح پر ٹریٹ کیا جاے گا اور انہیں بھی محب وطن پاکستانی سمجھا جاےگا .
کیا کوٹہ سسٹم ختم کیا جاسکتا ہے ؟
- کیا فوج میں کراچی کے نوجوانوں کو ملازمت مل سکتی ہے؟
کیا کراچی پولیس کو میئر کے ماتحت کیا جایگا ؟
کیا مہاجروں کی بستیوں میں قصبہ علیگڑھ اور پکّا قلعہ کی طرز پر اب کھل عام قتل و غارت اور لسانی بنیاد پر حملے نہیں ہونگے؟
اگر ہونگے تو کیا ان آبادیوں کو پروٹیکٹ کیا جاے گا اور تمام مجرموں کو پکڑا جاے گا؟اور پورے ملک میں بجاے خوش ہونے کے ان واقعات کی
مذمّت کی جاے گی؟
کیا شہر کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جاسکتا ہے؟
کیا مہاجروں کو برے ناموں سے پکارا جانا چھوڑاجا سکتا ہے؟
کیا کراچی کی خواتین کے ساتھ کراچی کی بسوں میں نازیبا حرکات نہیں کی جایئں گی؟اور انکو قانون کے ذریے سختی سے روکا جاے گا؟
کیا کراچی میں مقامی پولیس والے بھرتی کیے جایئں گے؟
اگر ہاں تو پھر لکھ کر رکھ لو ہم ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا چھوڑ دیں گے -
وعدہ ھے ھمارا
مزید براں یہ امر نوٹ کیا جاے کہ یہ تمام تحفظات
بلکل اصل ہیں. ممکن ہے کہ ان میں سے بہت سے دوسرے شہروں میں بھی ہوں لیکن کراچی اس لئے یونیک ہے کہ یہاں پر نا انصافی پر
مبنی کوٹا سسٹم نافذ کیا گیا ہے اور اسکے براہ راست متا ثرین اردو بولنے والے ہیں کیا اس سسٹم کو ختم نہیں ہونا چاہیے؟
کتنی سیاسی جماعتوں نے اس نا انصافی پر آواز اٹھائی ہے؟
کون ہے جو ہماری دادرسی کیلئے کبھی ہمارا ہمدرد بن کر ہمارے لیے کا م کرتا رہا ہو؟
بدقسمتی سے کوئی نہیں
اگر کوئی نہیں تو ایم کیو ایم ہی سہی
کم از کم وہ ہماری آواز تو ہے، ہمارے علاقوں کی حفا ظت تو کرتی ہے. وقت پڑنے پر کم از کم ہمارے ساتھ تو ہوتی ہے-.
کیا ہے کوئی ایم کیو ایم جیسا کراچی میں؟
کیا پی-ٹی آئ کراچی والوں کے ان اصلی اور پرانے مسائل پر کوئی اسٹینڈ لے سکتی ہے ؟
یا صرف الیکشن کے دنوں میں شکل دکھانے والے لیڈران ہی کراچی کا مقدر ہیں ؟
جو صرف یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کو گا لی دے کر لوگوں کے دل جیت لیں گے اور لوگ انہیں ووٹ دے دیں گے
نہیں ایسا نہیں ہوتااور نہ ہی ایسا کبھی ہوگا -
یہ ہیں وہ کور -ایشوز جن کی بنا پر ہم لوگ ایم کیو ایم کو سپورٹ کرتے ہیں.
کام کرو اور ووٹ لو. سمپل





