Advertisement

ایم کیو ایم اور طاہرالقادری کا انقلاب

انقلاب کی اصطلا ح استعمال کرنے سے پہلے ان کو خود سے کچھ انقلاب کے بارے میں پڑھ لینا چاہیے۔اور یہ پڑھائی ایسی نہیں ہے جو کسی بہت بڑی کتا ب میں مخفی ہے۔ہم میں سے جس نے بنیادی تعلیم لی ہے اس نے کہیں نہ کہیں تھوڑا بہت فرانس کے ریشا کے انقلاب کے بارے میں پڑھا تھا پھر آئینی انقلاب تھا جو برطانیہ میں آیا 1688 میں۔ حا لیہ دنوں میں ایران کا انقلاب ہے اور تھوڑا قریب اآئیں تو عرب کا انقلاب ہے،مصر کے اندر انقلاب۔


تو انقلاب کی بات کرنے سے پہلے تھوڑا سوچ لینا چاہیے دوسرا اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیے کہ انقلاب لانے والوں کا اپنا سیاسی نظام کیا ہے۔
پاکستان میں اگر سچی بات کی جائے تو کوئی بھی انقلابی پارٹی موجودنہیں ہے۔ کسی میں اتنا حوصلہ نہیں کہ نیچے کی زمین کو اوپر لے آئے کیونکہ اوپر کی زمین پر وہ خود براجمان ہیں۔جب مزدور کسان،جن کا اس نظام سے استحصا ل ہوا ہوتا ہے اپنا گریبان چاک کرکے باہر آتے ہیں تو بڑے بڑے طرم خانوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔آج کل کوئی اپنی پگڑی اچھالنے کے چکر میں نہیں ہے۔ کسی نے کسی شہر پر قبضہ کیا ہوا،کسی نے کسی علاقہ پر قبضہ کیا ہوا ہے کسی نے میڈیا پر قبضہ کیا ہوا کوئی انقلابی پارٹی نہیں ہے۔اگر کوئی مجھے کہے کہ شیخ رشید انقلابی ہے تو میں صرف اس پر ہنس ہی سکتا ہوں۔یا چوہدی شجاعت اور الطاف حسین بہت انقلابی ہے ۔تبدیلی کی گنجا ئش اس نظام میں موجود ہے۔موجودہ حکومت نے کوئی انقلابی اقدامات اٹھانے سے گریز کیا ہے۔لوگوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں اپوزیشن کی جماعتیں مل کر حکومت کو ان اقدامات کے لئے مجبور کرسکتی ہے لیکن انقلاب نظر نہیں آرہا مجھے۔

جشن آزادی کی تقریبات اور صوبائی حکومتیںجشن آزادی کی تقریبات پر اصولاصوبائی حکومتوں کا ردعمل مثبت ہونا چاہیے۔ان تقریبات پر کسی ایک حکومت کی اجاہ داری نہیں اور نہ اس کا تعلق کسی ایک عہد سے ہے۔یہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے جو تمام قوم کو مل کر اکھٹے بیٹھ کر سانجے طریقے سے منانا چاہیے۔اس میں صوبائی تعصب یا دوڑ ہونی نہیں چاہیے۔ لیکن لگتا اس طرح ہے کہ اس دفعہ حکومت نے تمام معاملے کو اپوزیشن کو شرمندہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا ہے۔کیو نکہ جس قسم کی تقربیا ت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ان کے اندر جس قسم کی سرگرمیاں ہیں ان کی نوعیت مختلف ہے اچھی بھی ہیں۔بری بات نظر نہیں آئے گی لیکن یہ بھی کہنا بجا ہوگا کہ اس کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے۔اس سے قطع نظر کہ آپ اس سے اتفاق کر تے ہیں یا نہیں لیکن دوسرے صوبوں کے اندر اس دن کی عزت اور تکریم کے حساب سے تقریبات ہونی چاہیے۔اگر وہ نہیں کریں گے تو خود کو چھوٹا ثابت کریں گے


۔وہاں دوسری اور بھی جماعتیں ہیں جو اس اہم دن کو مانتی ہیں اور اس کا احترام بھی کرتی ہیں وہ ہوسکتا ہے حکومتوں کے خلاف کچھ احتجاج بھی سامنے لے آئیں۔۔کافی دن ابھی پڑے ہیں سندھ کے اندر تقریبات نظر آئیں گی کینوکہ سندھ کے اندر وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا رجحان نظر آتا ہے۔ باوجود اس کے سندھ میں اس پر کافی تنقید ہورہی ہے جو رینجرز کا آپریشن کراچی میں چل رہا ہے وہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ایمائ پر چل رہا ہے۔وہاں پر ایک سانجھا پن نظر آتا ہے۔
http://www.saach.tv/urdu/4921/

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Tallat ap ka rona kab band ho ga?Aur kis din ap normal Journalism ka
dubara se aghaz karain gein?Please give me answer..I am missing a
Tallat as a True Journalist since last 2 years...
 
Jab tak ye ******** log apna qalam bachte rahen gay inqlab kun aee ga. En baghairtoon ko ye jali jamoiriat suit karti hy paisay botorne kylie.
 
ye kesy Long March waghera ki himayat kr skty hain.Ye to elections k foran bad kehty thy ''punjab me dhndli ni hwi'',,ab to in ki anaa ka sawal he.jun jun dhandhli k proofs ayn ge,in ki frustration dekhty jayiye ga.