Advertisement

ایم کیوایم رہنما نے شہبازشریف سے ملنے والی وزارتیں "بونس" قراردیدیا

khawajai1i1.jpg

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم نے عہدوں کیلئے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، اگر اس حکومت میں ہمیں وزارتیں ملی ہیں تو یہ ایک بونس ہے۔

خبررساں ادارے جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے خواجہ اظہار الحسن سے سوال کیا کہ آپ نے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ہم یہ وزارتوں کا گورنر شپ کیلئے نہیں کررہے بلکہ لوگوں کا حق اور لوگوں کی شناخت کیلئے کررہے ہیں، مگر بعد میں اس حکومت میں آپ کی وزارتیں ڈبل ہوگئیں اور آپ کو گورنر سندھ کے عہدے کے ملنے کے امکانات روشن ہوگئے تو تاثر یہی ہوا کہ آپ نے عہدوں کیلئے اس حکومت کا ساتھ دیا؟

خواجہ اظہار الحسن نے جواب دیا کہ جو 14 نکاتی معاہدہ ہوا ہے اس کی روح سب سے اہم ہے، اب اگر شہباز شریف وفاقی حکومت میں ہمیں خوش آمدید کہتے ہیں جیسے عمران خان نے کیا تھا ، اسی طرح پیپلزپارٹی اگر سندھ کے گورنر کیلئے ایم کیو ایم کے نام کی حمایت کرتی ہے تو یہ اس معاہدے سے ہٹ کر ایک اچھا تاثر دینے کی کوشش ہے جو ایک بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عہدے ہماری ترجیحات نہیں تھے ، عہدے پیشکش تھی جسے ایم کیو ایم پاکستان نے قبول کیا، ہم نے پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت لے کر 900 لوگوں کو بونس دیا جو علی زیدی نے ساڑھے تین سال روکے رکھا تھا، اسی طرح ان غریب 900 لوگوں کو عید کا پیکج دیا گیا ، ان لوگوں کیلئے ہم سپریم کورٹ تک گئے ، اگر ہم نے وزارت لی ہے تو پرفارم بھی کررہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جب ہم اس اتحادی حکومت کا حصہ بنے تو ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ جس جماعت نے آپ کی 14 سیٹیں چھینیں آپ دوبارہ اس سے اتحاد کررہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرادینا صحیح فیصلہ تھا؟ یا وہ حکومت جب خود گرگئی تو اس کے بعد اس اتحاد کا ساتھ دینا ہمارا غلط فیصلہ تھا؟یہ سب سیاسی ارینجمنٹس تھے جو وقت کے ساتھ ہوئے۔
 

قرآن میں لعنت کا لفظ کئی بار آیا ہے
انکی شکلیں دیکھ لیں شاید یہ لوگ اس لقب کے بڑے حقداروں میں سے ایک ہوں


غلامی_نامنظور_مارچ #
#الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
​
 
پنجاب پُلس کی سستے لطیفے نما وارننگ بھی ملاحظہ کریں۔۔

Loading X post…
Open original post on X

Awaam jo bonus ka danda de gi wo bhi le lena

قرآن میں لعنت کا لفظ کئی بار آیا ہے
انکی شکلیں دیکھ لیں شاید یہ لوگ اس لقب کے بڑے حقداروں میں سے ایک ہوں


غلامی_نامنظور_مارچ #
#الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
​
 
ان سیاس۔طوایفوں سے باقی سات سیٹیں بھی پاکستانی چھین لیں گے کیونکہ نو سو لوگوں کو عیدی اور بونس کا سزا پورے کراچی کو بھگتنی پڑ رہی ہے بلکہ پورے پاکستان کو اس بونس اور عیدی سے شہباز حکومت کی لائ گئی تباہی سے کتنے دن گزارا ہو گا پورے کراچی کا؟
 
Advertisement
Short sighted people. MQM doesn't realize what they have lost. They have lost public trust/support which can't be won back.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور