Advertisement

ایمان مزاری کیس:وکالت نامے پر دستخط نہیں کئے یہ کیسے ہوگئے:ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

Loading X post…
Open original post on X

اسلام آباد انسداد دہشت گردی

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت دائری کے لئے وکالت نامے نا ملنے کے خلاف کیس

اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی

ایمان و ہادی کی جانب سے ریاست علی آزاد ، زینب جنجوعہ و دیگر عدالت کے سامنے پیش

عدالتی حکم پر ڈپٹی سپریڈنٹ جیل اڈیالہ جیل عدالت کے سامنے پیش

ڈاکٹر شیریں مزاری بھی عدالت کے سامنے پیش

ہادی علی چٹھہ کا وکالت نامہ مل گیا ہے ایمان مزاری کا نہیں ملا ، ریاست علی آزاد

وکالت نامے کے حوالے سے جیل حکام نے ایک سسٹم دیا ہوا ہے ، جج طاہر عباس سپرا

جیل وکالت ناموں متعلق سیشن کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے وہی ذمہ دار ہوتے ہیں ، جج طاہر عباس سپرا

آپ وکلا کے استدعا پر میں نے اڈیالہ جیل سے رپورٹ مانگی تھی ، جج طاہر سپرا

جیل سے کیا رپورٹ آئی ہے ؟ جج طاہر عباس سپرا کا استفسار

اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش

رجسٹر اور ڈیجٹیل جیل ریکارڈ کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی کا وکالت نامہ جیل میں ہمارے پاس نہیں پہنچا ، جیل رپورٹ میں انکشاف

یہ ہادی علی چٹھہ کا وکالت نامہ تو آگیا ہے ، جج طاہر عباس سپرا

اس وکالت نامے پر بھی میرے دستخط نہیں ہیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل کے ایک اور انکشاف

آپ سپریڈنٹ جیل سے رپورٹ منگوا لیں تصدیق کروا لیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

میں نے ہادی علی چٹھہ کے وکالت نامے پر دستخط نہیں کئے ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل کا عدالت کے سامنے جواب

میری اسی ڈپٹی سپریڈنٹ جیل سے پیر کے روز جیل میں ملاقات ہوئی تھی ، وکیل زینب جنجوعہ

ڈپٹی سپریڈنٹ جیل نے مجھے کہا تھا ایک دو دن میں وکالت نامے پراسس ہو جائیں گے ، وکیل زینب جنجوعہ

اب ہم کیا کریں آپ وکالت نامے ان کو ابھی دے دیں ، وکیل زینب جنجوعہ

دونوں ملزمان اس عدالت کے آرڈر پر جیل بھیجے گئے ، وکیل ریاست علی آزاد

ایک کے وکالت نامے پر دستخط آگئے دوسرے کے موجود نہیں اس کا مطلب ہے دوسرا ملزم کیا جیل میں نہیں ؟؟ وکیل ریاست علی آزاد

یہ ایمان مزاری کی والدہ کھڑی ہیں انہوں نے ہمیں اتھارٹی دی ہوئی ہے ان سے پوچھ لیں ، وکیل ریاست علی آزاد

یہ پہلا غیر معمولی کیس ہے کہ ہمیں ایک ہفتے سے جیل سے وکالت نامے ہی نہیں مل رہے ، وکیل ریاست علی آزاد

بھیڑ بکریوں کی طرح پہلے اس عدالت نے آرڈر کر دیا ان کو فئیر ٹرائل نہیں ملا ، وکیل ریاست علی آزاد

آپ نے اگر اس آرڈر کو چیلنج نہیں کیا تو اس طرح اس پر تنقید نہیں کر سکتے ، جج طاہر عباس نے ریمانڈ آرڈر پر نامناسب الفاظ کے ساتھ بات کرنے سے روک دیا

اگر وہ آرڈر ٹھیک ہے تو دونوں ملزمان جیل حکام کی کسٹڈی میں ہیں ، وکیل ریاست علی آزاد

اگر جیل میں ان کو کچھ ہو جاتا ہے جیل حکام ذمہ دار ہوں گے ، وکیل ریاست علی آزاد

ایک فورم ہائی کورٹ نے (سیشن کورٹ) بنا دیا سیریل نمبر بھی آپ کے پاس موجود ہے ، جج طاہر عباس سپرا

آپ کو ہادی کا وکالت نامہ کہاں سے ملا ہے ؟ جج طاہر عباس سپرا سے استفسار

ہمیں سیشن کورٹ سے پراسس کے ذریعے ملا ہے ، وکیل زینب جنجوعہ

جیل حکام نے ہادی کے دستخط اور انگوٹھے سے انکار نہیں کیا صرف یہ کہا کہ وکالت نامے پر ڈپٹی سپریڈنٹ کے دستخط نہیں ہیں ، جج طاہر عباس سپرا

میں نے میڈم کو کہا تھا پراسس کے ذریعے وکالت نامے جمع کرائیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

جیل میں ہمارے پاس نا ایمان مزاری نا ہی ہادی علی چٹھہ کے وکالت نامے آئے ہیں ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

ہمارے ہاں تو ایک انکوائری بھی چل رہی ہے کہ یہ دستخط کیسے ہو گئے ، ڈپٹی سپریڈنٹ جیل

جب ہم نے پراسس کر دیا تو وکالت نامہ نا ملے تو کیا کریں گے ، وکیل ریاست علی آزاد

آپ پھر ان کا گریباں پکڑیں جہاں سے پراسس کرایا تھا ، جج طاہر عباس سپرا

ایک انسان کا معاملہ ہے ہمیں کیا پتہ ہے ۔۔ ایمان مزاری کو کیا انہوں نے مار دیا ہو ، وکیل ریاست علی آزاد

ہم جو خود وکالت نامے لیکر گئے تھے وہ انہوں نے لئے نہیں ان کا قرآن پر حلف اٹھوائیں ، ڈاکٹر شیریں مزاری

ہمیں کیا پتہ انہوں نے میری بچی کو مار دیا ہو لاپتہ کر دیا ہو ، ڈاکٹر شیریں مزاری

سیشن کورٹ سے وکالت نامے لیں رجسٹر سے اندراج کریں اور وکالت ناموں پر دستخط کرا کے ان کو دیں ، جج طاہر عباس سپرا کی جیل حکام کو دوبارہ ہدایت

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی
​