اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ایک گھر بنانا چاہتا ہوں، لیکن میری جیب میں صرف پچاس روپے پڑے ہوئے ہیں، لہٰذا پچاس روپے میں گھر نہیں بنایا جاسکتا۔ بات ختم۔ امید ختم اور تمام قصہّ وہیں ختم۔
لیکن اگر یہی شخص اپنی جیب میں پچاس کا نوٹ دیکھ کر آسمان کی طرف نظر اٹھاتا ہے اور کسی یقین کے ساتھ کسی ہستی کو مخاطب کر کے فریاد کرتا ہے کہ مجھے اتنے پیسے دینے کا انتظام کر دو، کہ میں گھر بنا لوں، مجھے نہیں پتہ کہ تم کیسے دیتے ہو، لیکن مجھے پتہ ہے کہ تم دے سکتے ہو۔۔۔۔ تو بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔۔۔ بلکہ شروع ہوتی ہے۔
گو کہ اپنے گرد قدرت کا اتنا مربوط، جامع اور مفصّل نظام دیکھ کر کسی خالق کے وجود کو رَد کرنا ممکن نہیں، لیکن اگر ایک منٹ کے لیئے ہم فرض کرلیں کہ اگر خدا نہیں بھی ہے تو۔۔۔۔ تب بھی، ایک یقین (جسے ہم ایمان کہہ سکتے ہیں) اور ایک امید (جسے ہم دعا کہہ سکتے ہیں) کی انسانی زندگی اور معاشرت میں کیا اہمیت ہوتی ہے؟
ذرا سوچیں کہ میں اگر آپ سے کہوں کہ کیا آپ بیٹھے بیٹھے ہوا میں اُڑ سکتے ہیں، تو آپ کا جواب نفی میں ہوگا، لیکن اگر میں کہوں کہ کیا آپ اٹھ کر پیدل چل سکتے ہیں، تو آپکا جواب بلکل اثبات میں ہوگا۔ آپ کے یہ دونوں جوابات اپنی حدود میں بلکل درست اور حقیقت پر مبنی ہونگے۔ لیکن پھر بھی، یہاں کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔
ذرا سوچیں کہ اگر ایسی ہی عقل اور دلیل سے دنیا کے بڑے بڑے موجدوں اور مفکّروں نے کام لیا ہوتا، تو کیا انسانی تہذیب آج اس مقام تک پہنچ سکتی تھی؟ مثلاً آج سے سو سال پہلے اگر کوئی کسی سے پوچھتا کہ کیا تم چاند پر جا سکتے ہو، تو لازماً ایک عام آدمی کا جواب اسی طرح نفی میں ہوتا۔ لیکن اگر کوئی دیوانہ اس بات پر یقین نہ رکھتا کہ واقعی انسان چاند پر قدم رکھ سکتا ہے، تو شائد انسان واقعی کبھی چاند پر اپنے قدم نہ جما پاتا۔
تمام بڑے کام، پہلے ایک خواب یا عرف عام میں دیوانگی کی حد سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ لیکن ان کو حقیقت بنانے والے، یا یوں کہیں کہ حقیقت کو تبدیل کرنے والوں میں ایک ہی ایسی قدر مشترک ہوتی ہے کہ جو ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرتی ہے، وہ ہوتا ہے یقین اور امید۔ ظاہر ہے، جس نے پہلی بار چاند پر جانے کا خواب دیکھا ہوگا، اس کے ذہن میں اسی وقت کسی راکٹ کا نقشہ ںہیں امڈ آیا ہوگا، بلکہ راکٹ کی تخلیق اس کے یقین اور اس امید کا نتیجہ ہوگی جس نے اسے اس کام پر لگایا ہوگا کہ وہ چاند پر پہنچنے کے اسباب ڈھونڈھے۔
خیر، یہاں یہ بات بھی قابل توجّہ ہے کہ شائد ہر کسی شخص کی دسترس میں یہ ممکن نہ ہوتا کہ وہ اس خواب کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائے، اور ضروری نہیں کہ اس سے پہلے کے لوگوں نے اسی یقین اور امید کے ساتھ پہلے بھی اس کام کی کوشش کی ہو اور وہ کامیاب نہ ہوئے ہوں۔ لیکن ہاں، پچھلے ناکام لوگوں کے کام سے اگلوں کو ضرور کوئی نہ کوئی راہ نظر آئی ہوگی، انھیں اگر یہ پتہ نہ بھی چلا ہو کہہ انھوں نے کیا کرنا ہے تو کم از کم انھیں یہ تو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کیا نہیں کرنا۔
تمام انسانی علوم و فنون، جدّت اور ترقیّ کا راز اسی ایک جنون میں، اسی ایک یقین اور امید میں پوشیدہ ہے، جو اسے حقیقتوں اور ممکنات کے نئے دریچوں کو بے قفل کرنے کی صلاحیت عطا کرتا ہے۔ اب یہاں اس خرد اور شعور کا سوچیں جو ایک سو سال پہلے کے شخص کو کہتی ہے کہ تو چاند پر نہیں جا سکتا، تو ٹی بی جیسی بیماری کا علاج نہیں کرسکتا، تو ہزاروں میل دور بیٹھے شخص کی تصویر نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔ اور پھر ان دیوانوں کے خواب دیکھیں، اور ان کے یقین اور امید کو دیکھیں جس نے انھیں عقل اور خرد کے ان فصیلوں کے پار بھی ایک خواب دکھایا اور پھر حقیقت کو تبدیل کرنے کی استطاعت بھی عطا کی۔
خیر، اب اس یقین اور امید کو ایک عام شخص کی زندگی پر لے آئیں، کیونکہ ظاہر ہے کہ نہ ہر شخص اوپر بیان کردہ خواب دیکھنے کا متحمّل ہوتا ہے اور نہ ہی ہر کسی کے حالات اور استطاعت ہوتی ہے اتنے بڑے کام کرنے کی۔ لیکن ہر شخص اپنی ممکنات میں کچھ نہ کچھ تو اضافہ کرسکتا ہے۔ ایک پچاس روپے جیب میں رکھنے والا عام شخص، راکٹ بھلے نہ بنا سکے، لیکن ایک گھر تو بنا سکتا ہے، اگر، اس کے پاس وہ یقین اور امید ہے۔
کہا جاتا ہے کہ انسان اگر اپنے ذہن، جذبات، جسم اور توانائی کو یکسوئی سے کسی کام پر لگا دے تو وہ کچھ نہ کچھ تنائج ضرور حاصل کرسکتا ہے۔ کسی ناممکن کو ممکن نہ بھی کر پائے، تو کم از کم اپنے پیچھے آنے والوں کے لیئے کوئی وراثت ضرور چھوڑ جاتا ہے جو اس کام کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔
لیکن وہ کیا چیز ہے جو کسی انسان کے ذہن، جذبات، جسم اور توانائی کو ایسے ہم آہنگ کرتی ہے کہ وہ کسی خواب کے تعاقب میں نکلے؟ وہ ہوتا ہے یقین اور ایک امید۔ ایک عام شخص کی زندگی میں یہ امید اور یقین، ایک دعا اور ایمان کی ہی صورت میں بہت آسانی سے سمو جاتا ہے۔
یقیناً اس امید اور یقین کے حصول کے لیئے ہر شخص کو مذہب کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ اس کے بغیر بھی اپنے جسم، جذبات، سوچ اور توانائی میں وہ ہم آہنگی پیدا کر لیتے ہیں، جو نامکنات کو ممکنات کی دنیا میں کھینچ لاتی ہے اور انجانے کو بوجھ لیتی ہے، لیکن جیسے کچھ خاص بلڈ گروپ کے لوگ نایاب ہوتے ہیں، اسی طرح ایسے لوگ بھی کمیاب ہی ہوتے ہیں۔ جیسے ایک معاشرے کے تمام لوگوں کے لییئے ممکن نہیں کہ وہ سایئکل کو ٹھیک کرنا بھی سیکھ جائیں، لیکن ایک بہت بڑی تعداد کے لیئے یہ ضرور آسان ہوتا ہے کہ وہ سائیکل کو چلانا سیکھ جائیں۔ اسی طرح دعا اور ایمان کے ذریعے انسانی معاشروں کی ایک بڑی تعداد کے لیئے یہ ممکن ہوجاتا ہے کہ وہ اس امید اور یقین کو حاصل کرسکیں جو معاشرے کے ہر شخص کو کسی بہتری کی جستجو میں مبتلا رکھتی ہے۔
شائد اسی لیئے والٹئیر کہہ گیا تھا کہ:
اگر خدا نہ بھی ہوتا، تو یہ ضروری تھا کہ کسی خدا کو تخلیق کیا جائے۔
نوٹ: اس تحریر کا مقصد خدا کے ہونے یا نہ ہونے کی تکرار نہیں، بلکہ دعا اور ایمان کی اس افادیت پر ہے جس کی وجہ سے آج بنی نوع انسان نے ترقیّ کی منازل طے کی ہیں اور بہتری کی کوشش کرتا ہے۔

اس گنہگار کے نزدیک دعا کے عمل میں دعائیہ جملے کی نہیں بلکہ مانگنے کے فضل کی اہمیت ہوتی ہے . اور مانگنے میں منت ہوتی ہے احساس بے بسی ہوتا ہے، ندامت ہوتی ہے، رقت ہوتی ہے . اور جس سے مانگا جائے اس کی عظمت کا احساس ہوتا ہے اس لیے جب موت کا وقت قریب آ جاتا ہے تو ایک لمحے کے لیے بھی مہلت نہیں ملتی آئیے الله سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر ہو، ہمارا پاک رب ہم مجبور لوگوں کی مجبوریاں ختم کر دے، اور اپنی رحمت کے صدقے ہمارے ہر گھر میں خوشیوں کی بارش عطا کر دے الله ہمّہ آمین یا رب العلمین
میں اس بات سے متفق ہوں کہ عام لوگوں کی زندگیوں میں امید کا ایک کردار ہے، بھلے وہ جھوٹی ہو۔ اور دعا / ایمان وغیرہ بھی امید کی ایک قسم ہے۔ اگر ڈاکٹر کسی بیمار شخص کو یہ کہتے رہیں کہ تم بہت جلد ٹھیک ہوجاؤ گے اور تمہاری صحت میں بہتری آرہی ہے تو اس مریض کے بہتر ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔ پلیسیبو افیکٹ اس کی ایک مثال ہے۔ اگر کوئی دل کا مریض ہو تو یہ بہتر ہوتا ہے کہ اسے کوئی بری خبر سنانے کی بجائے جھوٹ بول دیا جائے تاکہ اس کی زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ اگر آپ غور کریں تو جھوٹ ایسے معاملات میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور ہم جھوٹ کی افادیت سے انکار نہیں کرسکتے۔ والٹیئر خود خدا پر یقین نہیں رکھتا تھا، مگر اس نے کہا کہ بھلے خدا ہو یا نہ ہو، مگر عام لوگوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ خدا کا ایک تصور گھڑ لیا جائے۔ افلاطون نے جو ریاست کا تصور پیش کیا، اس میں اس نے باقاعدہ طور پر جھوٹ موٹ کا خدا یا جھوٹ موٹ کے دیوتا گھڑنے پر زور دیا تاکہ رعایا کو یہ یقین دلایا جاسکے کہ جو لوگ ان پر حکمران ہیں ان کو یہ حقِ حکمرانی خدا کی طرف سے تفویض کیا گیا ہے اور رعایا کا یہ فرض ہے کہ خدا کے ان نمائندوں کا حکم بجا لائیں۔۔
آپ نے تھریڈ ہذا میں دعا / ایمان کے امید ہونے پر جو بات کی وہ تصویر کا صرف ایک رخ ہے، یوٹیلیٹیرین اپروچ لی جائے تو جھوٹی امید کے نقصانات زیادہ ہیں بہ نسبت فوائد کے۔۔ مثلاً آپ جب عام لوگوں کو یہ یقین دلادیتے ہیں کہ اوپر کوئی بیٹھا ہے جو سارا نظام چلا رہا ہے جس نے سب کی تقدیریں لکھ رکھی ہیں اور غریب غربا کو مرنے کے بعد وہ سب کچھ مل جائے گا جو اس دنیا میں نہیں مل سکا، تو پھر وہ غریب لوگ اپنے حالات بدلنے کی زیادہ کوشش نہیں کرتے، ان کے ساتھ کوئی نا انصافی ہوجائے تب بھی وہ انصاف کیلئے اتنی تگ و دو نہیں کرتے جتنی وہ بہ صورت دیگر کرپاتے۔ کیونکہ وہ سب کچھ خدا اور آخرت پر چھوڑ دیتے ہیں کہ مرنے کے بعد تو انصاف مل ہی جائے گا۔ اسی لئے کارل مارکس نے کہا تھا کہ مذہب لوگوں کیلئے افیون کا کام کرتا ہے،
[Religion is the opium of the people - Karl Marx]
انہیں نشہء فریب میں مبتلا رکھتا ہے اور اپنے اصل مسائل سے نمٹنے کی طاقت چھین لیتا ہے۔ جس کا فائدہ ہوتا ہے معاشرے کے طاقتور اور استحصالی طبقے کو۔
جہاں تک آپ نے بات کی کہ دعا / ایمان / امید کی طاقت سے ہی انسان دنیا کو بدل پایا ہے اور ترقی کی منازل طے کی ہیں تو میں اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتا۔ بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ مذہب اور خدا کے تصورات نے صرف انسان کو جھوٹی امید ہی نہیں دی بلکہ انسان کو کائنات کی جھوٹی تفہیم بھی دی جس کے مطابق کائنات میں ہونے والا ہر کام خدا کررہا ہے اور وہ جو چاہتا ہے، جیسے چاہتا ہے، جب چاہتا ہے کچھ بھی کرلیتا ہے۔ جب کوئی شخص ایسے خدا پر یقین رکھتا ہو تو وہ کائنات کے کسی بھی راز کو کھوجنے کی جستجو کیوں کرے گا؟ وہ پرندوں کے اڑنے کے پیچھے لاجک ڈھونڈنے کی تگ و دو کیوں کرے گا؟ وہ سورج کی روشنی کی وجہ جاننے کی کوشش کیوں کرے گا؟ یہ جاننے کی کوشش کیوں کرے گا کہ کائنات کن قوانین کے تحت کام کرتی ہے۔ اس کو تو بتادیا گیا ہے کہ سب کچھ خدا کے حکم سے ہوتا ہے، اسکو بتا دیا گیا ہے کہ اگر خدا چاہے تو وہ گھوڑے پر انسان کو بٹھا کر خلاؤں کی سیر کرواسکتا ہے، انسان کی انگلی کے اشارے سے چاند کے دو ٹکڑے کروا سکتا ہے، تو ایسے میں کوئی بھی مذہبی انسان نظام قدرت کے پیچھے کسی منطق کسی قانون کسی اصول کی امید بھی کیسے رکھ سکتا ہے۔۔ حقیقت میں کائنات کے رازوں کو وہی کھوج سکتا ہے جس کو یہ یقین نہ ہو کہ کائنات کسی خاص ہستی کے اشارے پر کام کررہی ہے، اسی شخص کیلئے یہ کائنات حیرت کا جہان ہوتی ہے۔ جیسا کہ شوپنہار نے کہا
The more unintelligent a man is, the less mysterious existence seems to him۔
مذہبی لوگوں کو آپ کائنات کے بارے میں اتنا متجسس نہیں دیکھیں گے جتنا کہ کوئی غیر مذہبی شخص۔ ایک مذہبی شخص حیرت کا اظہار کرے گا بھی تو اس انداز میں کہ دیکھو خدا کی قدرت کیسے وہ پرندوں کو ہوا میں اڑاتا ہے، جبکہ ایک غیر مذہبی شخص ایسے نہیں سوچتا، وہ یہ جستجو کرتا ہے کہ آخر کونسا اصول ہے ، کونسا میکنزم ہے جس کے ذریعے یہ پرندے ہوا میں اڑتے ہیں۔۔
خدا پر آسرے کے دیگر سائیڈ افیکٹس بھی ہیں ، جیسا کہ آپ کی پچاس روپے والے آدمی کی مثال کو ہم دیکھیں تو وہ شخص اگر خدا پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہے تو وہ سوچے گا کہ جو خدا نے اس کی قسمت میں لکھا ہے وہ اسے ضرور ملے گا۔ پھر وہ خدا کی طرف نظریں جمائے زیادہ تگ و دو نہیں کرے گا۔ دوسری طرف ایک غیر مذہبی شخص کو یہ علم ہے کہ کوئی آسمانی قوت اس کی مدد کو نہیں آئے گی، اسے جو کرنا ہے خود ہی کرنا ہے تو وہ خود اپنے پوٹینشنل کو استعمال کرکے اس شخص سے تو زیادہ ہی کمالے گا جو خدا پر آسرا رکھ کر بیٹھا ہوا ہے۔ فریڈرک نیچے نے جو اپنا مشہور عام جملہ گاڈ از ڈیڈ کہا تھا، وہ اسی تناظر میں تھا کہ ہمیں اب کسی آسمانی قوت کی طرف دیکھنا بند کردینا چاہئے اور اپنے زوربازو سے کرنا چاہئے جو بھی کرسکتے ہیں۔ اور اس کا اثر بھی آپ دیکھ سکتے ہیں، یورپ جس میں لوگوں کی اکثریت مذہب سے دور ہوچکی ہے، وہ اپنا پوٹینشنل استعمال کرکے کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں اور پاکستان جیسے اسلامی ممالک جن کے لوگوں کی اکثریت مذہب سے پوری شدت سے چمٹی ہوئی ہے، ان کی حالت دیکھ لیں، دورِ جدید میں ان کی حیثیت پیراسائٹس سے زیادہ نہیں جو خود کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور صرف دوسروں کی کی ہوئی ایجادات اور دریافتوں کے سہارے جی رہے ہیں۔۔

ایک تو آپ کے دلائل میں دلیل ڈھونڈھنا تھوڑا مشکل کام ہوتا ہے۔
آپ کے مطابق ایک خدا پر یقین رکھنے والا شخص سائنس سے دور ہوتا ہے، لیکن یہاں پر تو حقائق کچھ اور ہیں۔ آ یئزک نیوٹن، آئین شٹائن، ماری کیوری اور سب سے بڑھ کر چارلس ڈاروِن، سب کسی خدا کی ذات کی نفی نہیں کر پائے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ان کے مذہبی خیالات ویسے نہ ہوں جیسے ملاوٗں یا پادریوں کے ہوتے ہیں۔
Is it possible for theists to be a biologist or maybe a chemist or a physicist? This question was originally answered on Quora by Jack Fraser.
www.forbes.com
پھر اس کے برخلاف، آپ یہ کہتے ہیں کہ مغربی دنیا میں چونکہ خدا کے تصوّر کو نہیں مانا جاتا تب ہی ان میں ترقیّ ممکن ہوئی ہے۔ خیر مادّی ترقی کے ان کی اور بھی وجوہات ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب ریسرچ کی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ پچانوے فیصد امریکی بھی کسی نہ کسی طرح آجکل کے دور میں بھی کسی خدا کے خیال سے جڑے ہوئے ہیں۔ مزید برآں، یہ کہ موجودہ دور کے سائنسدان (تقریباً اکیاون فیصد) بھی زیادہ تر ایسے ہی ہیں جو خدا کی ذات کے تصوّر سے جڑے ہوئے ہیں۔
When President Barack Obama announced on July 8, 2009, that he would nominate renowned geneticist Francis Collins to be the new director of the National
www.pewforum.org
پھر میں پہلے بھی آپکو سٹینفورڈ کے انسائیکلوپیڈیا سے ریفرنس دے کر بتا چکا ہوں کہ نٹژے بھی خدا کے تصوّر کو غلط نہیں کہتا تھا اور اب آپ والٹئیر کے لیئے بھی یہی اصطلاح اگر استعمال کریں گے تو معذرت کے ساتھ، مجھے یہاں پھر اسٹینفورڈ کے انسائیکلوپیڈیا کا سہارا لینا پڑے گا جو آپکو بتائے گا کہ والٹئیر خدا کے تصوّر کا منکر کبھی نہیں رہا۔ ہاں، یہ دونوں، خدا کے اس روائتی تصّور سے اختلاف رکھتے تھے جو اس وقت کے پادریوں نے بنایا ہوا تھا۔ مذہب سے اختلاف پر اسی نظم میں جس میں والٹئیر نے یہ کہا کہ اگر خدا نہ بھی ہوتا، تو بھی ضروری تھا کہ خدا ایجاد کیا جاتا، اسی میں یہ بھی کہتا ہے کہ اگر میرا گھر گندہ ہے اور آلائشوں سے بھرپور ہے تو اس میں گھر کو تخلیق کرنے والے کا قصور نہیں، بلکہ اس گھر کے مکینوں کا قصور ہے۔ یعنی آج جو بھی گند مذہب کے نام پر مچا ہوا ہے وہ اس کے ماننے والوں کی وجہ سے ہے، نہ کہ اس خالق کی وجہ سے جس نے انھیں وہ مذہب دیا اور یہ کائنات تسخیر کرنے کے لیئے عطا کی۔
تو ثبوت اور شواہدات کی صورت اگر دلائل دیکھے جائیں، نہ تو بڑے بڑے سائنسدان دہریئے تھے، نہ اب ہیں، نہ ہی مغرب میں خدا کے تصوّر کو کھڑکی سے باہر اٹھا کر پھینک دیا گیا، نہ ہی نیٹژے اور نہ ہی والٹئیر خدا کے وجود کے منکر ثابت ہوئے۔
اس گنہگار کے نزدیک دعا کے عمل میں دعائیہ جملے کی نہیں بلکہ مانگنے کے فضل کی اہمیت ہوتی ہے . اور مانگنے میں منت ہوتی ہے احساس بے بسی ہوتا ہے، ندامت ہوتی ہے، رقت ہوتی ہے . اور جس سے مانگا جائے اس کی عظمت کا احساس ہوتا ہے اس لیے جب موت کا وقت قریب آ جاتا ہے تو ایک لمحے کے لیے بھی مہلت نہیں ملتی آئیے الله سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر ہو، ہمارا پاک رب ہم مجبور لوگوں کی مجبوریاں ختم کر دے، اور اپنی رحمت کے صدقے ہمارے ہر گھر میں خوشیوں کی بارش عطا کر دے الله ہمّہ آمین یا رب العلمین
جی، بلکل درست فرمایا آپ نے کہ حرف دعا سے زیادہ اس عجز کا وزن ہوتا ہے، کہ جس کی وجہ سے سر بسجود، انسان اپنے آپ کو بارگاہِ الہٰی میں پیش کرتا ہے۔ یہی تو وہ اِک سجدہ ہوتا ہے، جو ہزار سجدوں سے نجات دلا دیتا ہے۔ بہت خوبصورت ڈاکٹر صاحب، ماشااللہ، سمندر کو کوزے میں سمو دیا ان چند سطروں میں آپ نے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصِر ہو۔ آمین۔
ایک تو آپ کے دلائل میں دلیل ڈھونڈھنا تھوڑا مشکل کام ہوتا ہے۔
آپ کے مطابق ایک خدا پر یقین رکھنے والا شخص سائنس سے دور ہوتا ہے، لیکن یہاں پر تو حقائق کچھ اور ہیں۔ آ یئزک نیوٹن، آئین شٹائن، ماری کیوری اور سب سے بڑھ کر چارلس ڈاروِن، سب کسی خدا کی ذات کی نفی نہیں کر پائے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ان کے مذہبی خیالات ویسے نہ ہوں جیسے ملاوٗں یا پادریوں کے ہوتے ہیں۔
Is it possible for theists to be a biologist or maybe a chemist or a physicist? This question was originally answered on Quora by Jack Fraser.
www.forbes.com
پھر اس کے برخلاف، آپ یہ کہتے ہیں کہ مغربی دنیا میں چونکہ خدا کے تصوّر کو نہیں مانا جاتا تب ہی ان میں ترقیّ ممکن ہوئی ہے۔ خیر مادّی ترقی کے ان کی اور بھی وجوہات ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب ریسرچ کی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ پچانوے فیصد امریکی بھی کسی نہ کسی طرح آجکل کے دور میں بھی کسی خدا کے خیال سے جڑے ہوئے ہیں۔ مزید برآں، یہ کہ موجودہ دور کے سائنسدان (تقریباً اکیاون فیصد) بھی زیادہ تر ایسے ہی ہیں جو خدا کی ذات کے تصوّر سے جڑے ہوئے ہیں۔
When President Barack Obama announced on July 8, 2009, that he would nominate renowned geneticist Francis Collins to be the new director of the National
www.pewforum.org
پھر میں پہلے بھی آپکو سٹینفورڈ کے انسائیکلوپیڈیا سے ریفرنس دے کر بتا چکا ہوں کہ نٹژے بھی خدا کے تصوّر کو غلط نہیں کہتا تھا اور اب آپ والٹئیر کے لیئے بھی یہی اصطلاح اگر استعمال کریں گے تو معذرت کے ساتھ، مجھے یہاں پھر اسٹینفورڈ کے انسائیکلوپیڈیا کا سہارا لینا پڑے گا جو آپکو بتائے گا کہ والٹئیر خدا کے تصوّر کا منکر کبھی نہیں رہا۔ ہاں، یہ دونوں، خدا کے اس روائتی تصّور سے اختلاف رکھتے تھے جو اس وقت کے پادریوں نے بنایا ہوا تھا۔ مذہب سے اختلاف پر اسی نظم میں جس میں والٹئیر نے یہ کہا کہ اگر خدا نہ بھی ہوتا، تو بھی ضروری تھا کہ خدا ایجاد کیا جاتا، اسی میں یہ بھی کہتا ہے کہ اگر میرا گھر گندہ ہے اور آلائشوں سے بھرپور ہے تو اس میں گھر کو تخلیق کرنے والے کا قصور نہیں، بلکہ اس گھر کے مکینوں کا قصور ہے۔ یعنی آج جو بھی گند مذہب کے نام پر مچا ہوا ہے وہ اس کے ماننے والوں کی وجہ سے ہے، نہ کہ اس خالق کی وجہ سے جس نے انھیں وہ مذہب دیا اور یہ کائنات تسخیر کرنے کے لیئے عطا کی۔
تو ثبوت اور شواہدات کی صورت اگر دلائل دیکھے جائیں، نہ تو بڑے بڑے سائنسدان دہریئے تھے، نہ اب ہیں، نہ ہی مغرب میں خدا کے تصوّر کو کھڑکی سے باہر اٹھا کر پھینک دیا گیا، نہ ہی نیٹژے اور نہ ہی والٹئیر خدا کے وجود کے منکر ثابت ہوئے۔
حضورِ والا۔۔ میں آپ کے ساتھ بحث سے اسی لئے گریز کرتا ہوں کہ آپ کے بنیادی تصورات ہی کلیئر نہیں ہیں۔ جب انسان کا علم گوگل کے سہارے ٹکا ہو تو نتیجہ یہی نکلتا ہے۔ آپ ہر بحث میں جواب ڈھونڈنے کیلئے گوگل کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں اور جواب کچھ ایسے نکال کر لاتے ہیں جو اس پوسٹ میں ہیں، میرے پاس پھر دو ہی آپشن بچتے ہیں یا تو آپ کے تصورات کلیئر کرواؤں یا پھر اپنی راہ لوں اور بیشتر اوقات میں دوسرا آپشن ہی اختیار کرتا ہوں۔
آپ کو یہ ہی علم نہیں کہ آئین سٹائن کا تصورِ خدا کیا تھا، سپینوزا کس خدا کی بات کرتا ہے، یا سٹیفن ہاکنگ کس خدا کا ذکر کرتا ہے۔۔ دراصل اس میں آپ کا قصور بھی نہیں۔ آپ مسلمان حضرات کو چونکہ بچپن سے ایک ہی تصورِ خدا سے روشناس کروایا جاتا ہے، یعنی کہ اللہ میاں تو آپ جہاں بھی خدا کا لفظ دیکھتے ہیں آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے اللہ میاں کا ذکر ہورہا ہے۔۔ آپ کو علم ہونا چاہئے کہ آئین سٹائن پینتھیسٹ تھا، وہ اسی کل کائنات کو خدا مانتا تھا، وہ کائنات سے الگ کسی خدا کے وجود کا قائل نہیں تھا۔ تصوف میں خدا کے اس تصور کو وحدت الوجود کہا جاتا ہے۔ آپ نے کچھ دن پہلے بھی اپنے ایک کمنٹ میں آئین سٹائن کا خدا کے بارے میں ایک قوٹ لکھا، پہلے میں نے سوچا کہ آپ کو اطلاع دے دوں کہ آئین سٹائن کس خدا کی بات کررہا ہے، مگر پھر وقت کے ضیاع سے بچنے کیلئے چپ چاپ اپنا راستہ لیا۔۔ سادہ الفاظ میں کہیں تو آئین سٹائن نیچر کو ہی خدا کہتا ہے، جیسے سٹیفن ہاکنگ کہتا ہے۔ اب عملی اعتبار سے ان کا نظریہ خدا کسی اتھیسٹ کے نظریے سے مختلف نہیں ہے۔ آپ کا تھریڈ چونکہ دعا اور ایمان سے متعلق ہے تو مجھے ذرا بتائیے کہ ایک شخص جو کسی شخصی خدا کے تصور کا قائل ہی نہ ہو، اور وہ نیچر اور قوانینِ قدرت کو ہی خدا کا نام دیتا ہو، کیا وہ کسی دعا یا ایمان پر یقین رکھ سکتا ہے؟ یا دعا اور ایمان اس کے کسی کام آسکتے ہیں؟ اور یہاں آپ نے چارلس ڈارون کو بھی اللہ میاں کا پیروکار بنا کر پیش کردیا ہے، وہ چارلس ڈارون جس نے مذہب کی بنیاد ہی اڑا کر رکھ دی، کلیسا کے بت کو زمین بوس کردیا، آپ نے اس کو مذہبی آدمی کے طور پر پیش کردیا، اس پر سوائے قہقہہ لگانے کے اورکیا کہا جاسکتا ہے۔ اور والٹیئر بھی کسی شخصی خدا کو نہیں مانتا تھا،۔۔
آپ کو یہ علم ہونا چاہئے کہ ایک شخصی خدا / مذہبی خدا اور خدا کے دیگر تصورات میں کیا فرق ہے۔ خدا کا ایک تصور ڈی ازم بھی ہے، ایک ڈی اسٹ خدا پر یقین رکھتا ہے لیکن وہ یہ مانتا ہے کہ خدا کائنات کو بنا کر الگ ہوگیا ہے اور اب وہ کائنات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا۔ وہ انسانوں کے اعمال پر نہ خوش ہوتا ہے نہ برہم ہوتا ہے اور نہ ہی انسانوں سے کسی خاص طرزِ عمل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اب بتایئے کیا ایسا شخص کسی دعا / ایمان پر یقین رکھ سکتا ہے؟ حقیقت میں صرف مذہبی خدا / شخصی خدا کا تصور ہی ایسا ہے جس کے ساتھ دعا یا ایمان کو منسوب کیا جاسکتا ہے، اور کوئی خدا کا تصور ایسا نہیں پایا جاتا جو انسانوں کے ساتھ کسی بھی طرح کبھی بھی رابطے میں رہا ہو، عملاً ایک غیر مذہبی شخص چاہے وہ کسی بھی تصورِ خدا پر یقین رکھتا ہو کسی ملحد سے مختلف نہیں ہوتا۔۔۔
نوٹ۔۔ میری یہ تحریر اس تھریڈ پر آخری تحریر سمجھیے گا، کیونکہ یہ تحریر آپ کے تصورات کلیئر کرنے کیلئے تھی نہ کہ موضوعِ ہذا پر بحث کیلئے۔ بحث کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں فریقوں کے پاس موضوع پر شافی علم موجود ہو۔۔
بنیادی، تصوّرات تو خیر آپ کے اور آپ کے ساتھیوں کے اسلامی معاشی نظام کے بارے میں پہلے کلیئر کروا چکا ہوں، لہٰذا یہ چھوڑ دیجیئے کہ میرے تصوّرات کتنے کلیئر ہیں۔ ایک بحث صرف مدّمقابل کے لیئے نہیں کی جاتی، سامعین کے لیئے بھی اس میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ بہرحال، یہ تو بات ہوئی اس مسئلے پر کہ انسان کتنی فکری دیانت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کیا اسکا مقصد بحث میں کوئی جیت حاصل کر کے کچھ ثابت کرنا ہوتا ہے یا بحث سے اسکا مقصد علم کی ترویج ہوتا ہے؟
جب انسان کا علم گوگل کے سہارے ٹکا ہو تو نتیجہ یہی نکلتا ہے۔ آپ ہر بحث میں جواب ڈھونڈنے کیلئے گوگل کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں اور جواب کچھ ایسے نکال کر لاتے ہیں جو اس پوسٹ میں ہیں، میرے پاس پھر دو ہی آپشن بچتے ہیں یا تو آپ کے تصورات کلیئر کرواؤں یا پھر
ماشا اللہ صاحب، ہمیں ماڈرن ہونے کا سبق پڑھاتے ہوئے چاہتے ہیں کہ مباحثے دو سو سال پرانے طریقے سے کیئے جائیں؟
صاحب گوگل کے ریفرنس میں ایک قباحت صرف اس معلومات کا سورس ہوتا ہے۔ اگر ریفرنس کسی قابل اعتماد ویبسائٹ کا ہے، تو اسی گوگل کے ریفرنس کو کوئی مغربی یوینیورسٹی، پی ایچ ڈی کے تھیسِس میں چیلنج نہیں کرتی۔
یہاں مجھے آپ کے اوپر کچھ ملاّئیت کا سایہ لگتا ہے، کہ جیسے کوئی شخص پچھلے دو سو سال پرانے لکھے فلسفیانہ کتابوں میں ہی کہیں پھنسا رہ گیا ہے اور ان کی قید سے باہر نہیں نکلنا چاہ رہا۔ اپنے وہی ہائیپوتھیسس رکھے ہوئے ہیں، ان کو اصل دنیا کے اعداد و شمار کی روشنی میں پرکھنا نہیں چاہتا۔ ایک انتہا پسند ملُّا میں اور ایک ایسے شخص میں کیا فرق ہے؟
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں، افسانے ہوں۔
ہو سکتا ہے ہم تھوڑی دیر میں شروڈنگرز کیٹ، کوانٹم سویسائیڈ (کوانٹم خودکشی)، اور الیکٹران کی سپر پوزیشن پر بحث کر لیں۔ ہو سکتا ہے مجھے بھی پرابابلٹی کی بنیاد پر مونٹی کارلو اینالِسس کرنا آتا ہو، جن تمام چیزوں کی بنیاد پر اسٹیفن ہاکنگ کہتا ہے کہ کائنات بنانے والا جو بھی ہو، اس کے کرنے کو اس میں کچھ نظر نہیں آتا۔ یہی چیز اسپنوزا بھی کہتا ہے کہ کسی چیز کے وجود کی بھی وجوہات ہیں اور نہ ہونے کی بھی وجوہات ہیں۔
لیکن اسپنوزا کا یہ تصوّرِ خدا کوئی بہت اچھوتا بھی نہیں۔ بدھ مت میں پہلے ہی قدرت کو خدا مانا گیا۔ انسان کو ’’ری انکارنیشن‘‘ کے تحت اسے بار بار کسی نہ کسی صورت دوبارہ ابھرنے کا بھی ذکر مذاہب میں موجود ہے۔ اسپنوزا کے مونواِزم کےساتھ ساتھ ڈسکارتِ کا ڈوال ازم بھی ہے۔
تو یہ آپ کی سوچ ہی ہے کہ مجھے اندازہ نہیں کہ آئین شٹائین اور اسپنوزا کس خدا کی بات کرتے ہیں؟
۔ آپ کو علم ہونا چاہئے کہ آئین سٹائن پینتھیسٹ تھا، وہ اسی کل کائنات کو خدا مانتا تھا، وہ کائنات سے الگ کسی خدا کے وجود کا قائل نہیں تھا۔ تصوف میں خدا کے اس تصور کو وحدت الوجود کہا جاتا ہے۔
آپ نے کچھ دن پہلے بھی اپنے ایک کمنٹ میں آئین سٹائن کا خدا کے بارے میں ایک قوٹ لکھا، پہلے میں نے سوچا کہ آپ کو اطلاع دے دوں کہ آئین سٹائن کس خدا کی بات کررہا ہے، مگر پھر وقت کے ضیاع سے بچنے کیلئے چپ چاپ اپنا راستہ لیا۔
اگر آپ کو یاد ہو تو اسی تھریڈ پر میں نے آپکو پیشکش بھی کی تھی کہ کیوں نہ آپ کو بھی آئین شٹائن کے ساتھ ہی دفن کردیا جاتا تاکہ آپکو بھی معلوم ہوجاتا کہ مرنے کے بعد زندگی ہے بھی یا نہیں؟
اس کا شائد مطلب یہی ہوگا کہ مجھے معلوم تھا کہ آئین شٹائن کس قسم کے خیالات رکھتا تھا۔ خیر آپ نے آئین شٹائن کی باتوں پر غور نہیں کیا ۔۔۔ وہ نہ صرف ایک ایسی ہستی کو مانتا تھا جو کہ کائنات کی خالق ہے، بلکہ اس بات کو بھی کہ وہ ہستی انسانی عقل اور شعور سے بہت اوپر ہے۔ وہ کائنات کو بھی خدا کی ہستی کا ہی حصّہ مانتا تھا۔
لیکن اس سے یہ اخذ کر لینا کہ وہ خدا کو ہی نہیں مانتا تھا یا صرف اس کائنات کو خدا مانتا تھا، یہ سرا سر آپکی اپنی اختراع ہوگی۔ اگر چاہیں تو اسکا ریفرنس بھی دے دیا جائے؟
۔سادہ الفاظ میں کہیں تو آئین سٹائن نیچر کو ہی خدا کہتا ہے، جیسے سٹیفن ہاکنگ کہتا ہے۔ اب عملی اعتبار سے ان کا نظریہ خدا کسی اتھیسٹ کے نظریے سے مختلف نہیں ہے۔
خدا کا نام لیں۔ آپکو اسٹیفن ہاکنگ اور آئین شٹائن کے نظریات کا بنیادی فرق ہی نہیں معلوم۔ اسٹیفن ہاکنک کا مشہور جملہ ہے
حضرت آئین شٹائن رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق خدا کے کام بنِا مقصد نہیں اور ان میں ربط ہے، جبکہ اسٹیفن ہاکنگ جب بلیک ہولز اور بے بی یونیورس کی بات کرتا ہے تو کہتا ہے کہ جیسے بہت سی کہکشائیں اور کائناتیں پیدا ہوتے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتی ہیں، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ قدرت بھی عیب سے خالی نہیں۔
آپ کا تھریڈ چونکہ دعا اور ایمان سے متعلق ہے تو مجھے ذرا بتائیے کہ ایک شخص جو کسی شخصی خدا کے تصور کا قائل ہی نہ ہو، اور وہ نیچر اور قوانینِ قدرت کو ہی خدا کا نام دیتا ہو، کیا وہ کسی دعا یا ایمان پر یقین رکھ سکتا ہے؟ یا دعا اور ایمان اس کے کسی کام آسکتے ہیں؟
جو خدا پر ایمان نہیں رکھتا، اس کی بات اور ہے، لیکن جو رکھتا ہے، جیسے کہ حضرت آئین شٹائن رحمتہ اللہ علیہ جو یہ کہتے تھے کہ:
“Scientific research can reduce superstition by encouraging people to think and view things in terms of cause and effect. Certain it is that a conviction, akin to religious feeling, of the rationality and intelligibility of the world lies behind all scientific work of a higher order… This firm belief, a belief bound up with a deep feeling, in a superior mind that reveals itself in the world of experience, represents my conception of God. In common parlance this may be described as “pantheistic”
جہاں آئین شٹائن ایک ہائر آرڈر کی بات کرتا ہے، وہ ایک انسانی عقل سے بڑی عقل اور فہم کی طرف اشارہ کرتا ہے، تو وہ کم از کم کسی ذات کو تو مانتا ہے جو اس کی عقل اور فہم سے بھی بڑھ کر ہے۔
اسٹیفن ہاکنگ ایسا کچھ نہیں مانتا۔ وہ پرابا بلٹی اور ملٹی ورس تھیوری پر بہت سی باتوں کو ایک کنارے رکھ دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ ہم ایسی ٹائم لائن پر جی رہے ہیں جہاں ہمیں ابھی تک کسی ایسے حادثے کا سامنا نہیں ہوا کہ جس سے یہ کائنات ختم ہوجائے۔ لیکن ملٹی ورس میں ایسا ہو بھی چکا ہوگا۔ ایک کائنات بننے کے فوراً بعد ختم بھی ہوچکی ہوگی۔ مگر ہم اس ٹائم لائن پر نہیں ہیں، اور یہ صرف اتفاق ہے۔ ورنہ قدرت کے کام خرابی سے خالی نہیں۔
اور یہاں آپ نے چارلس ڈارون کو بھی اللہ میاں کا پیروکار بنا کر پیش کردیا ہے، وہ چارلس ڈارون جس نے مذہب کی بنیاد ہی اڑا کر رکھ دی، کلیسا کے بت کو زمین بوس کردیا، آپ نے اس کو مذہبی آدمی کے طور پر پیش کردیا، اس پر سوائے قہقہہ لگانے کے اورکیا کہا جاسکتا ہے۔ اور
اگر آپ میرا ریفر کردہ آرٹیکل جو فوربز جیسے قابل اعتماد ادارے نے شائع کیا ہے، اسکو پڑھ لیا ہوتا تو شائد آپ کو اتنی زحمت نہ کرنی پڑتی۔ یہ میں نہیں، یہ فوربز کی ویبسائٹ نے کہا ہے، اور کہا بھی چارلس ڈاروِن کے اپنے مقعولے کی بنیاد پر کیا ہے۔
اگر آپ نے چارلس ڈارون کو خود نہیں پڑھا تو ایک علیحدہ بات ہے۔ آپ جیسے اگناسٹک جو کہ بس دو چار گپی قسم کے اگناسٹک میں بیٹھ کر اپنے آپ کو اگناسٹک بناتے ہیں، ان کے ساتھ یہی مسئلہ ہوتا ہے۔
چلیں آپ کی معلومات میں اضافے کے لیئے ڈارون کا یہ خط پڑھ لیں، جو کہ پروجیکٹ ڈارون کی ویبسائٹ پر پڑا ہوا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر آپ ڈارون کو دہریہ کہیں گے، تو آپ کی فکری دیانت پر شکوک و شبہات کا اٹھنا ایک مابعد الطیّاتی امر نہ ہوگا۔
خیر، آپکی بات پر مجھے قہقہ لگانے کا دل بلکل نہیں کر رہا۔ افسوس ہو رہا ہے کہ آپ ایسے بنیادی حقائق سے بھی بے بہرہ ہی رہ گئے ؟ اور ضد یہ ہے کہ پڑھنا بھی نہیں ہے۔
سب علم مجھے ہی ہونا چاہیئے یا آپکو بھی کچھ علم ہونا چاہیئے ؟ ابھی اوپر دیئے گئے چارلس ڈارون کے خط کو پڑھیں پھر اسٹیفن ہاکنگ اور آئین شٹائن کے نظریات کا موازنہ کیجیئے۔ پھر مجھے بھی تاکید کرتے ہوئے اچھے لگیں گے۔
کہ ایک شخصی خدا / مذہبی خدا اور خدا کے دیگر تصورات میں کیا فرق ہے۔ خدا کا ایک تصور ڈی ازم بھی ہے، ایک ڈی اسٹ خدا پر یقین رکھتا ہے لیکن وہ یہ مانتا ہے کہ خدا کائنات کو بنا کر الگ ہوگیا ہے اور اب وہ کائنات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا۔ وہ انسانوں کے اعمال پر نہ خوش ہوتا ہے نہ برہم ہوتا ہے اور نہ ہی انسانوں سے کسی خاص طرزِ عمل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اب بتایئے کیا ایسا شخص کسی دعا / ایمان پر یقین رکھ سکتا ہے؟ حقیقت میں صرف مذہبی خدا / شخصی خدا کا تصور ہی ایسا ہے جس کے ساتھ دعا یا ایمان کو منسوب کیا جاسکتا ہے، اور کوئی خدا کا تصور ایسا نہیں پایا جاتا جو انسانوں کے ساتھ کسی بھی طرح کبھی بھی رابطے میں رہا ہو، عملاً ایک غیر مذہبی شخص چاہے وہ کسی بھی تصورِ خدا پر یقین رکھتا ہو کسی ملحد سے مختلف نہیں ہوتا۔۔۔
دیکھیں، میں آپ کی بات سے یہاں اس حد تک تو متفق ہوں کہ ڈی ازم کی بادی النظر میں تو ایسی ہی لگتی ہیں۔ لیکن جہاں آپ ہمیشہ مجھے یہ کہتے ہیں کہ میں ’’ایکسپشن‘‘ پر جاتا ہوں، تو کیا یہی بات میں آپ کے بارے میں کہہ سکتا ہوں، وہ بھی اعداد و شمار کی روشنی میں؟
دنیا میں اس وقت بھی کوئی ایسا مزہب رکھنے والے لوگ کم ہی ہیں۔ ساتھ ہی میں نے اپنی پوسٹ میں بھی یہ بات واضع کردی تھی کہ ہر کسی کے لیئے ضروری نہیں کہ وہ اپنی عقل، جذبات، جسم اور توانائی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیئے دعا کا ہی سہارا لے۔ لیکن، انسانی جبلّت دیکھتے ہوئے دعا کی غیر مذہبی افادیت کو ردَ کرنے کے لیئے کوئی سائنسی طریقہ کار ہونا چاہیئے، جس کی بنیاد پر ہم ڈی ازم، پینتھی ازم اور اے تھی ازم کو سپورٹ کرسکیں۔ صرف دو چار بڑی بڑی شخصیات گنوا دینا کافی نہیں۔
کاز اور ایفیکٹ کے تقاظے پورے کرتے ہوئے ہمیں واضع طور پر وہ منطقی کڑیاں ملانی پڑیں گی، جس سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ مغرب کی ترقیّ کے پیچھے ایک مذہبی خدا سے نجات، بلکہ کسی بھی خدا کے تصوّر سے نجات کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ہمیں اس ارتباط کو واضع کرنا ہوگا۔ ورنہ یہ صرف ہوائی باتیں ہی ہیں اور اس پر یہ گمان بھی گزر سکتا ہے کہ کسی مذہبی عقیدے یا ان کے مضمرات سے مایوس شخص نے اپنے دل کے پھپھولے پھوڑنے کے لیئے مذہب کے خلاف نعرے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
نوٹ۔۔ میری یہ تحریر اس تھریڈ پر آخری تحریر سمجھیے گا، کیونکہ یہ تحریر آپ کے تصورات کلیئر کرنے کیلئے تھی نہ کہ موضوعِ ہذا پر بحث کیلئے۔ بحث کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں فریقوں کے پاس موضوع پر شافی علم موجود ہو۔۔
جی، علمی بحث کے لیئے شواہد اور حقائق پر نظر ڈالنی لازمی ہوتی ہے اس لیئے مجھے معلوم ہے کہ اس کے بعد آپ کے پاس علمی حساب سے کچھ کہنے کو رہا ہی نہیں۔
لیکن پھر بھی، میں اپنے خلوصِ نیّت سے آپکا شکر گزار رہوں گا کہ آپ نے کم از کم ایک دو ہی سہی، لیکن جوابات ضرور دیئے۔ یہ بات میں کسی بھی طور تضحیک آمیز لہجے میں نہیں کہہ رہا، بلکہ اسے تحسین آمیز جذبات کے ساتھ نوشتہ کر رہا ہوں۔
آپ کے وقت اور آپ کی کاوش کے لیئے شکر گزار۔
برائے مہربانی، میری کسی بات کو ذاتی حیثیت میں مت لیجیئے گا۔ میں صرف اور صرف بحث کی خاطر یہاں آتا ہوں۔ کسی کی ذاتیات سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، سوائے اس حد تک کہ ان کا میرے ساتھ اور فورم پر باقی ساتھیوں کے ساتھ رویہّ کیسا ہے۔
بنیادی، تصوّرات تو خیر آپ کے اور آپ کے ساتھیوں کے اسلامی معاشی نظام کے بارے میں پہلے کلیئر کروا چکا ہوں، لہٰذا یہ چھوڑ دیجیئے کہ میرے تصوّرات کتنے کلیئر ہیں۔ ایک بحث صرف مدّمقابل کے لیئے نہیں کی جاتی، سامعین کے لیئے بھی اس میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ بہرحال، یہ تو بات ہوئی اس مسئلے پر کہ انسان کتنی فکری دیانت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کیا اسکا مقصد بحث میں کوئی جیت حاصل کر کے کچھ ثابت کرنا ہوتا ہے یا بحث سے اسکا مقصد علم کی ترویج ہوتا ہے؟
ماشا اللہ صاحب، ہمیں ماڈرن ہونے کا سبق پڑھاتے ہوئے چاہتے ہیں کہ مباحثے دو سو سال پرانے طریقے سے کیئے جائیں؟
صاحب گوگل کے ریفرنس میں ایک قباحت صرف اس معلومات کا سورس ہوتا ہے۔ اگر ریفرنس کسی قابل اعتماد ویبسائٹ کا ہے، تو اسی گوگل کے ریفرنس کو کوئی مغربی یوینیورسٹی، پی ایچ ڈی کے تھیسِس میں چیلنج نہیں کرتی۔
یہاں مجھے آپ کے اوپر کچھ ملاّئیت کا سایہ لگتا ہے، کہ جیسے کوئی شخص پچھلے دو سو سال پرانے لکھے فلسفیانہ کتابوں میں ہی کہیں پھنسا رہ گیا ہے اور ان کی قید سے باہر نہیں نکلنا چاہ رہا۔ اپنے وہی ہائیپوتھیسس رکھے ہوئے ہیں، ان کو اصل دنیا کے اعداد و شمار کی روشنی میں پرکھنا نہیں چاہتا۔ ایک انتہا پسند ملُّا میں اور ایک ایسے شخص میں کیا فرق ہے؟
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں، افسانے ہوں۔
ہو سکتا ہے ہم تھوڑی دیر میں شروڈنگرز کیٹ، کوانٹم سویسائیڈ (کوانٹم خودکشی)، اور الیکٹران کی سپر پوزیشن پر بحث کر لیں۔ ہو سکتا ہے مجھے بھی پرابابلٹی کی بنیاد پر مونٹی کارلو اینالِسس کرنا آتا ہو، جن تمام چیزوں کی بنیاد پر اسٹیفن ہاکنگ کہتا ہے کہ کائنات بنانے والا جو بھی ہو، اس کے کرنے کو اس میں کچھ نظر نہیں آتا۔ یہی چیز اسپنوزا بھی کہتا ہے کہ کسی چیز کے وجود کی بھی وجوہات ہیں اور نہ ہونے کی بھی وجوہات ہیں۔
لیکن اسپنوزا کا یہ تصوّرِ خدا کوئی بہت اچھوتا بھی نہیں۔ بدھ مت میں پہلے ہی قدرت کو خدا مانا گیا۔ انسان کو ’’ری انکارنیشن‘‘ کے تحت اسے بار بار کسی نہ کسی صورت دوبارہ ابھرنے کا بھی ذکر مذاہب میں موجود ہے۔ اسپنوزا کے مونواِزم کےساتھ ساتھ ڈسکارتِ کا ڈوال ازم بھی ہے۔
تو یہ آپ کی سوچ ہی ہے کہ مجھے اندازہ نہیں کہ آئین شٹائین اور اسپنوزا کس خدا کی بات کرتے ہیں؟
خیر اسپنوزا کے مطابق بھی فطرت مابعد الطبیّاتی مادّہ ہے، صرف طبیعاتی مادّہ نہیں۔
اگر آپ کو یاد ہو تو اسی تھریڈ پر میں نے آپکو پیشکش بھی کی تھی کہ کیوں نہ آپ کو بھی آئین شٹائن کے ساتھ ہی دفن کردیا جاتا تاکہ آپکو بھی معلوم ہوجاتا کہ مرنے کے بعد زندگی ہے بھی یا نہیں؟
اس کا شائد مطلب یہی ہوگا کہ مجھے معلوم تھا کہ آئین شٹائن کس قسم کے خیالات رکھتا تھا۔ خیر آپ نے آئین شٹائن کی باتوں پر غور نہیں کیا ۔۔۔ وہ نہ صرف ایک ایسی ہستی کو مانتا تھا جو کہ کائنات کی خالق ہے، بلکہ اس بات کو بھی کہ وہ ہستی انسانی عقل اور شعور سے بہت اوپر ہے۔ وہ کائنات کو بھی خدا کی ہستی کا ہی حصّہ مانتا تھا۔
لیکن اس سے یہ اخذ کر لینا کہ وہ خدا کو ہی نہیں مانتا تھا یا صرف اس کائنات کو خدا مانتا تھا، یہ سرا سر آپکی اپنی اختراع ہوگی۔ اگر چاہیں تو اسکا ریفرنس بھی دے دیا جائے؟
خدا کا نام لیں۔ آپکو اسٹیفن ہاکنگ اور آئین شٹائن کے نظریات کا بنیادی فرق ہی نہیں معلوم۔ اسٹیفن ہاکنک کا مشہور جملہ ہے
حضرت آئین شٹائن رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق خدا کے کام بنِا مقصد نہیں اور ان میں ربط ہے، جبکہ اسٹیفن ہاکنگ جب بلیک ہولز اور بے بی یونیورس کی بات کرتا ہے تو کہتا ہے کہ جیسے بہت سی کہکشائیں اور کائناتیں پیدا ہوتے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتی ہیں، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ قدرت بھی عیب سے خالی نہیں۔
یہ تو آپ نے ٹماٹر کو آلو سے مشابہت دے دی۔
جو خدا پر ایمان نہیں رکھتا، اس کی بات اور ہے، لیکن جو رکھتا ہے، جیسے کہ حضرت آئین شٹائن رحمتہ اللہ علیہ جو یہ کہتے تھے کہ:
“Scientific research can reduce superstition by encouraging people to think and view things in terms of cause and effect. Certain it is that a conviction, akin to religious feeling, of the rationality and intelligibility of the world lies behind all scientific work of a higher order… This firm belief, a belief bound up with a deep feeling, in a superior mind that reveals itself in the world of experience, represents my conception of God. In common parlance this may be described as “pantheistic”
جہاں آئین شٹائن ایک ہائر آرڈر کی بات کرتا ہے، وہ ایک انسانی عقل سے بڑی عقل اور فہم کی طرف اشارہ کرتا ہے، تو وہ کم از کم کسی ذات کو تو مانتا ہے جو اس کی عقل اور فہم سے بھی بڑھ کر ہے۔
اسٹیفن ہاکنگ ایسا کچھ نہیں مانتا۔ وہ پرابا بلٹی اور ملٹی ورس تھیوری پر بہت سی باتوں کو ایک کنارے رکھ دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ ہم ایسی ٹائم لائن پر جی رہے ہیں جہاں ہمیں ابھی تک کسی ایسے حادثے کا سامنا نہیں ہوا کہ جس سے یہ کائنات ختم ہوجائے۔ لیکن ملٹی ورس میں ایسا ہو بھی چکا ہوگا۔ ایک کائنات بننے کے فوراً بعد ختم بھی ہوچکی ہوگی۔ مگر ہم اس ٹائم لائن پر نہیں ہیں، اور یہ صرف اتفاق ہے۔ ورنہ قدرت کے کام خرابی سے خالی نہیں۔
اگر آپ میرا ریفر کردہ آرٹیکل جو فوربز جیسے قابل اعتماد ادارے نے شائع کیا ہے، اسکو پڑھ لیا ہوتا تو شائد آپ کو اتنی زحمت نہ کرنی پڑتی۔ یہ میں نہیں، یہ فوربز کی ویبسائٹ نے کہا ہے، اور کہا بھی چارلس ڈاروِن کے اپنے مقعولے کی بنیاد پر کیا ہے۔
اگر آپ نے چارلس ڈارون کو خود نہیں پڑھا تو ایک علیحدہ بات ہے۔ آپ جیسے اگناسٹک جو کہ بس دو چار گپی قسم کے اگناسٹک میں بیٹھ کر اپنے آپ کو اگناسٹک بناتے ہیں، ان کے ساتھ یہی مسئلہ ہوتا ہے۔
چلیں آپ کی معلومات میں اضافے کے لیئے ڈارون کا یہ خط پڑھ لیں، جو کہ پروجیکٹ ڈارون کی ویبسائٹ پر پڑا ہوا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر آپ ڈارون کو دہریہ کہیں گے، تو آپ کی فکری دیانت پر شکوک و شبہات کا اٹھنا ایک مابعد الطیّاتی امر نہ ہوگا۔
خیر، آپکی بات پر مجھے قہقہ لگانے کا دل بلکل نہیں کر رہا۔ افسوس ہو رہا ہے کہ آپ ایسے بنیادی حقائق سے بھی بے بہرہ ہی رہ گئے ؟ اور ضد یہ ہے کہ پڑھنا بھی نہیں ہے۔
سب علم مجھے ہی ہونا چاہیئے یا آپکو بھی کچھ علم ہونا چاہیئے ؟ ابھی اوپر دیئے گئے چارلس ڈارون کے خط کو پڑھیں پھر اسٹیفن ہاکنگ اور آئین شٹائن کے نظریات کا موازنہ کیجیئے۔ پھر مجھے بھی تاکید کرتے ہوئے اچھے لگیں گے۔
دیکھیں، میں آپ کی بات سے یہاں اس حد تک تو متفق ہوں کہ ڈی ازم کی بادی النظر میں تو ایسی ہی لگتی ہیں۔ لیکن جہاں آپ ہمیشہ مجھے یہ کہتے ہیں کہ میں ’’ایکسپشن‘‘ پر جاتا ہوں، تو کیا یہی بات میں آپ کے بارے میں کہہ سکتا ہوں، وہ بھی اعداد و شمار کی روشنی میں؟
دنیا میں اس وقت بھی کوئی ایسا مزہب رکھنے والے لوگ کم ہی ہیں۔ ساتھ ہی میں نے اپنی پوسٹ میں بھی یہ بات واضع کردی تھی کہ ہر کسی کے لیئے ضروری نہیں کہ وہ اپنی عقل، جذبات، جسم اور توانائی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیئے دعا کا ہی سہارا لے۔ لیکن، انسانی جبلّت دیکھتے ہوئے دعا کی غیر مذہبی افادیت کو ردَ کرنے کے لیئے کوئی سائنسی طریقہ کار ہونا چاہیئے، جس کی بنیاد پر ہم ڈی ازم، پینتھی ازم اور اے تھی ازم کو سپورٹ کرسکیں۔ صرف دو چار بڑی بڑی شخصیات گنوا دینا کافی نہیں۔
کاز اور ایفیکٹ کے تقاظے پورے کرتے ہوئے ہمیں واضع طور پر وہ منطقی کڑیاں ملانی پڑیں گی، جس سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ مغرب کی ترقیّ کے پیچھے ایک مذہبی خدا سے نجات، بلکہ کسی بھی خدا کے تصوّر سے نجات کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ہمیں اس ارتباط کو واضع کرنا ہوگا۔ ورنہ یہ صرف ہوائی باتیں ہی ہیں اور اس پر یہ گمان بھی گزر سکتا ہے کہ کسی مذہبی عقیدے یا ان کے مضمرات سے مایوس شخص نے اپنے دل کے پھپھولے پھوڑنے کے لیئے مذہب کے خلاف نعرے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
جی، علمی بحث کے لیئے شواہد اور حقائق پر نظر ڈالنی لازمی ہوتی ہے اس لیئے مجھے معلوم ہے کہ اس کے بعد آپ کے پاس علمی حساب سے کچھ کہنے کو رہا ہی نہیں۔
لیکن پھر بھی، میں اپنے خلوصِ نیّت سے آپکا شکر گزار رہوں گا کہ آپ نے کم از کم ایک دو ہی سہی، لیکن جوابات ضرور دیئے۔ یہ بات میں کسی بھی طور تضحیک آمیز لہجے میں نہیں کہہ رہا، بلکہ اسے تحسین آمیز جذبات کے ساتھ نوشتہ کر رہا ہوں۔
آپ کے وقت اور آپ کی کاوش کے لیئے شکر گزار۔
برائے مہربانی، میری کسی بات کو ذاتی حیثیت میں مت لیجیئے گا۔ میں صرف اور صرف بحث کی خاطر یہاں آتا ہوں۔ کسی کی ذاتیات سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، سوائے اس حد تک کہ ان کا میرے ساتھ اور فورم پر باقی ساتھیوں کے ساتھ رویہّ کیسا ہے۔
چلیے آپ نے اپنی بات رکھ دی، میں نے اپنی بات رکھ دی۔۔ وی بوتھ ایگری ٹو ڈِ س اگری۔۔
لیکن جاتے جاتے آپ کے طرزِ استدلال کے تناظر میں ایک بات کہنا چاہوں گا۔۔ ایک چیز ہوتی ہے نالج / معلومات / علم اور ایک چیز ہوتی ہے وزڈم / دانش / دانائی۔۔ گوگل / وکی پیڈیا / انٹرنیٹ سے ہم معلومات تو لے سکتے ہیں، مگر دانش نہیں۔ اگر آپ کا کبھی کسی ویب سائٹ کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ چیٹ بوٹ سے چیٹ کرنے کا اتفاق ہوا ہو تو وہ بھی اگر معلومات سے بھرپور ہو تو آپ کے سامنے متعلقہ معلومات اور لنک اس طرح ڈالتا ہے کہ بعض اوقات آپ کو پتا نہیں چلتا کہ آپ کسی ہیومن سے بات کررہے ہیں یا کسی روبوٹ سے۔ مگر آپ اس سے فلسفے پر بات نہیں کرسکتے۔۔ کیونکہ اس کے پاس صرف معلومات ہوتی ہیں، دانائی نہیں۔ حضرت گوتم بدھ کا فرمان ہے کہ علم تو سکھایا جاسکتا ہے، مگر دانائی سکھائی نہیں جاسکتی، پڑھائی نہیں جاسکتی، یہ صرف اور صرف اپنی کاوش سے حاصل کی جاسکتی ہے۔۔ وقت کی کمی کے باعث فی الحال صرف اتنا ہی۔۔ ہیو اے نائس ڈے۔۔۔

دراصل میرا مسئلہ یہ ہے کہ خودساختہ طور پر دانائی اپنے اندر نہیں دیکھ سکتا، نہ ہی کسی دوسرے کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ دانائ یا حکمت میں اس کا کیا مقام ہے۔
جب کسی ایک بات پر اتفاقِ رائے نہ ہو، تو تمام علمی حلقوں میں اس بات کے تصفیے کے لیئے حوالہ جات کا ہی سہارا لیا جاتا ہے اور یہی طور مجوّزہ بھی ہے۔
فلسفہ اپنے اندر صرف ایک مضمون ہے، دانائی، شاید کسی اور شے کا نام ہے۔ ورنہ ہر فلسفی اور دانا شخص کے لیئے فلسفے کی ڈگری لازمی شرط ہوتی۔
کسی مفروضے کے صحیح یا غلط ہونے کا اندازہ کسی بھی علمی معاملے میں اس کے منطقی ارتباط اور حقائق و شواہد، جن میں شماریات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، کا ہی سہارا لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا طریق کار کسی علمی سطح پر رائج ہو تو مطلع کیجیئے گا، تہہ دل سے ممنون و مشکور رہوں گا۔
کیونکہ، میرا ماننا یہ ہے کہ میں کوئی چار کتابیں پڑھ کر دانائی و حکمت میں کوئی اتھارٹی نہیں بن گیا ہوں اور وہ بات جو ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ:
Nobody knows everything but everybody knows something
اس حقیقت کو مانتا ہوں۔ زندگی میں اکثر اپنے سے کم علمی قابلیت رکھنے والوں سے بھی وہ گُر اور راز سیکھے ہیں کہ اس بات پر ایمانِ محکم قائم ہوچکا۔
باقی یہ کہ اپنا خیال رکھیئے گا اور کوئی گستاخی یا تضحیک ہوگئی ہو تو طفل مکتب سمجھتے ہوئے فراخدلی سے نظر انداز کردیجیئے گا۔

دانائی سے متعلق میں نے جو کہا اس سے مقصود یہ نہیں تھا کہ میں خود کو دانا سمجھتا ہوں۔ ایسا نہیں ہے، میں نے خود کو ہمیشہ طالبِ علم سمجھا ہے کیونکہ دنیا میں علوم اتنے زیادہ ہیں کہ ہم ہمیشگی کی زندگی بھی پاجائیں تو سبھی علوم کا احاطہ نہیں کرسکتے، مزید برآں یہ علوم ہر وقت ہر لمحے بڑھتے جارہے ہیں۔ اس لئے ہم جتنا بھی علم حاصل کرلیں ہمارا علم کم ہی رہے گا۔۔ دانائی کی بات کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میری نظر میں بحث کا انداز محض روبوٹک نہیں ہونا چاہئے کہ محض معلومات اور شماریات کا تبادلہ کرتے رہیں، بحث میں فریقین کو اپنے دماغ کے اندر موجود کائنات کی نایاب ترین شے یعنی کہ شعور کو بھی زحمت دینی چاہئے۔ شماریات اور اعداد و شمار کا کھیل تو ایسا ہے کہ آپ ایک طرف ایک ماہرِ معیشت کو بٹھا دیں اور دوسری طرف اس کے مخالف نکتہ نظر رکھنے والے ماہرِ معیشت کو بٹھادیں وہ دونوں خود کو اعداد و شمار کی مدد سے سچا ثابت کردیں گے۔۔
بحث میں کچھ ندرتِ خیال بھی ہونی چاہئے، کچھ انسان کی ذاتی سوچ کی جھلک بھی آنی چاہئے، آپ کیا سوچتے ہیں، میں کیا سوچتا ہوں، یہ معنی رکھتا ہے، اور آپ نے فلسفے کے بارے میں جو کہا اس سے تو میں حیرت زدہ رہ گیا ہوں۔۔ آپ فلسفے کو ایک مضمون سمجھتے ہیں۔۔؟؟ یہ تو کمال بات ہے۔۔ فلسفہ تو علوم کی ماں ہے، تمام علوم کے سوتے فلسفے سے ہی پھوٹتے ہیں، کونسا علم ہے جو فلسفے کی ڈومین سے باہر ہے، فلسفہ تو تمام علوم پر حاوی ہے اور آپ فرمارہے ہیں کہ فلسفہ ایک مضمون ہے جس کو ڈگری سے سیکھا جاسکتا ہے۔۔

صاحب عرض یہ ہے کہ جب بنیادی نقطے سے ہی اختلاف ہو، مثلاً آپ کہیں کہ ڈاروِن دہریہ تھا، لیکن میں اپنی معلومات کی بناء پر یہ پڑھ چکا ہوں کہ ایسا نہیں تھا، تو اس مسئلے کے حل کا میری عقلِ ناقص کے مطابق تو ایک ہی طریقِ تصفیہ ہے کہ میں ڈاروِن کا وہ خط آپکو دکھاوٗں کہ جس میں اس نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ وہ خدا کے تصوّر سے منحرف نہیں۔
اگرنہ ہماری بحث صرف برائے بحث ہوگی، اسمیں کوئی فریق بھی کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا۔
ہاں میں فضول کیڑے نکالنے سے گریز ہی کرتا ہوں، مثلاً اسپنوزا صرف مادّے کی ہی بات کرتا رہا، توانائی کی بات اس نے نہیں کی، جبکہ آئین شٹائن کی مساوات کے حساب سے مادّے اور انرجی میں باہمی تبادلہ ممکن ہی نہیں بلکہ ثابت شدہ حقیقت ہے۔ نیوکلیئر ری ایکٹر اسی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ لیکن یہ مرکزی خیال سے انحراف کے زمرے میں خیانت ہوگی۔
اسی طرح آئین شٹائن کی موت کے بعد کوانٹم میکینکس میں مزید تجربات ہوئے اور مادّے کا اُلٹ، یعنی اینٹی میٹر کی دریافت ہوئی، تو میں یہ کہتا پھروں کہ آئین شٹائن کے مقعولات میں مادّہ اور توانائی تو ہیں، لیکن اینٹی میٹر کو اس نے دیکھا ہی نہیں، لہٰذا وہ غلط تھا۔
اسی طرح بلیک ہولز کی دریافت کے بعد معلوم ہوا کہ انکی کثافت، وزن (ماس) وغیرہ غیر معیّنہ حد کے ہیں اور اس میں وقت کی سِمت بھی اُلٹی ہے۔ اس کے بعد ملٹی ورس کی تھیوری نے پرابابلٹی کی بنیاد پر جنم لیام اور اس کے مطابق کائنات کی تخلیق اور اس کی بقاء محض ایک اتفاق ثابت ہوئی۔ تو پھر یہاں سے بنیادی مسئلہ یہ کھڑا ہوا کہ آئین شٹائن غلط کہتا تھا۔ قدرت پانسہ پھینکتی ہے اور اسی لیئے کچھ ممکنات ہو بھی چکی ہیں، یہ محض اتفاق ہے کہ ہم اس ٹائم لائن پر نہیں ہیں۔
یہاں بہت بنیادی فرق ہے، ایک کہتا ہے کہ قدرت مربوط ہے اور نقص سے خالی ہے، اور یہ کسی مافوق الفطرت طاقت کا ہی کرشمہ ہے، جبکہ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ فطرت میں نقائص ہیں، یہ غلط بھی کرتی ہے اور صحیح بھی، اور یہ محض ایک حسنِ اتفاق ہے کہ آپ اس ٹائم لائن پر جی رہے ہیں جس میں یہ کائنات قائم ہے۔
دونوں میں بنیادی فرق یہ بات صاف واضع کرتا ہے کہ اول الذّکر کسی مابعد الطبیعاتی عنصر کو مانتا ہے اور کائنات کے نظام کی مربوطیت کو اسکا شاہکار تصوّر کرتا ہے، جبکہ بعد الذّکر ایسا نہیں مانتا۔
سادے الفاظ میں آئین شٹائن خدا کے تصوّر پر یقین رکھتا تھا اور اسٹیفن ہاکنگ نہیں۔ لیکن اب اگر آپ یہ کہیں گے کہ ان دونوں کے نظریات ایک تھے، تو کیا مجھے حق نہیں کہ میں اس مسئلے کو واضع کرنے کے لیئے کوئی حوالہ بھی دوں؟ جیسے کہ آپ اکثرلوگوں اپنے دلائل کے زمرے میں قوٹ کرتے ہیں؟
اب آپ تھریڈ پر اپنے پہلے کمنٹ کو دیکھیئے، وہاں یہی نوشتہ ہے کہ آپ میرے تصوّرات کو کلیئیر کروانا چاہ رہے ہیں، جبکہ مجھے آپ کے تصوّرات میں جا بجاہ حقائق سے انحراف نظر آرہا ہے۔ پھر آپ کو میرا علم بھی کم نظر آرہا ہے۔ جبکہ مجھے معلوم ہے کہ اگر میں یہاں سے آپ کو کوانٹم میکینکس اور کلاسیکل فزکس کے میدان میں کھینچ لوں تو معاملہ کچھ اور ہی نہ نکل آئے۔
بہر حال، میرے اپنے ذاتی خیال میں یہ زیادتی ہوگی کہ میں وہاں لے جا کر آپکو لاجواب کروں کہ جو راہ آپ سے متعلق ہی نہیں اور پھر میں آپ پر اپنی علمی برتری ظاہر کرتے ہوئے یہ کہوں کہ کیونکہ آپ وہ کچھ نہیں جانتے تو میں جانتا ہوں، لہٰذا آپ چھٹی کریں، میرا وقت قیمتی ہے اور فضول بحث کے لیئے نہیں۔
یہ فکری دیانت سے سخت اختلاف کی صورت حال ہوگی، اور میں ایسی خیانت کا قائل نہیں۔ لہٰذا آپ کو صرف اتنا ہی بتایا جتنے میں آپ کو آپ کے حساب سے استدلال واضع ہوجائے کہ آئین شٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے بنیادی نظریات میں کیا فرق تھا۔ اس کی فضول تفاصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، جنکو یا تو آپ ے لیئے سمجھنا مشکل ہو یا پھر جو خواہ مخواہ بحث کو طوالت کا بھی شکار کریں اور بنیادی نقطہ بحث سے بھی دور لے جائے۔
لیکن بات یہ کہ میرے سامنے جتنے تضادات ایک پوسٹ میں مجھے نظر آئیں گے، میں ان تمام اختلافات کو پہلے واضع کرونگا، تاکہ اس سے آگے ہونے والی بحث میں کوئی سیر افزا نتائج اخذ کیئے جا سکیں۔ صرف ’’میں نہ مانوں‘‘ کا فارمولا کسی کو نہ چلانا پڑے۔ بات حوالہ جات، حقائق اور شماریات کی روشنی میں واضع ہونی چاہیئے۔ میرے نزدیک یہی فکری دیانت ہے۔
شاہ جی آپ کے کمنٹ سے وہ لطیفہ یاد آگیا کہ ایک جگہہ دو آدمی بحث کر رہے تھے کہ سورج مشرق سے نکلتا ہے یا مغرب سے، فیصلہ نہ ہوا، انھوں نے ایک راہ گزر کو پکڑا اور اس سے پوچھا، کہ تم بتاوٗ، سورج مشرق سے نکلتا ہے یا مغرب سے، اب راہ گزر آپ کی طرح معاملہ فہم تھا، فوراً بولا ’’ مجھے کیا پتہ بھائی، میں تو اس شہر میں نیا ہوں‘‘۔
???

جواب میں تاخیر کیلئے معذرت۔۔ کچھ ناگہانی مصروفیات نے آگھیرا تھا۔۔۔
میری نظر میں نظری بحث میں اعداد و شمارکی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی اور آپ کے تھریڈ کا موضوع تو ویسے بھی اصولی بحث پر ہے ، پھر اعداد و شمار اور ادھر ادھر کے حوالوں کی کیا ضرورت۔ آپ نے ایک اصولی نکتہ اٹھایا تھا کہ آپ کی نظر میں اگر انسان خدا یا مذہب کو نہ بھی مانتا ہو تب بھی امید کی اس کی زندگی میں اہمیت ہوتی ہے اور میں نے اس تھریڈ پر اپنی پہلی پوسٹ میں اسی نکتے پر اصولی اعتراضات اٹھائے، اور غیرحقیقی امید کے مضمرات پر روشنی ڈالی۔
میں نے بنیادی طور پر دو اعتراض اٹھائے تھے، ایک یہ کہ کوئی غیر مذہبی شخص کسی دعا یا ایمان کا قائل کیسے ہوسکتا ہے، دوسرا یہ کہ جو (مذہبی) لوگ دعا یا ایمان پر بھروسہ کرتے ہیں ان کی زندگی میں اس کے کیا نقصانات ہوتے ہیں۔
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آپ میرے اعتراضات کا اصولی جواب دیتے، مگر آپ فروعی معاملات میں پڑگئے کہ فلاں سائنسدان خدا کے بارے میں یہ کہتا ہے اور فلاں یہ نہیں یہ کہتا ہے۔۔
کوئی شخص جب تک خدا کے شخصی/ مذہبی تصور کو نہ مانتا ہو، اس کیلئے ایمان یا دعا کے قائل ہونے کی کوئی لاجک نہیں بنتی، جب وہ یہ مانتا ہی نہیں کہ "خدا" امورِ کائنات میں کسی قسم کی مداخلت کرتاہے اور کائنات قوانینِ قدرت کے تحت چل رہی ہے تو اس کے پاس دعا وغیرہ کی کیا بنیاد رہ جاتی ہے۔ آئین سٹائن سے جب ایک بچی نے بذریعہ خط دعا کے بارے میں سوال پوچھا تھا تو اس نے بھی یہی استدلال لیا تھا۔۔ ملاحظہ کیجئے بچی کا خط اور آئین سٹائن کا مشہور و معروف جوابی خط۔۔۔
The Riverside Church
January 19, 1936
My dear Dr. Einstein,
We have brought up the question: Do scientists pray? in our Sunday school class. It began by asking whether we could believe in both science and religion. We are writing to scientists and other important men, to try and have our own question answered.
We will feel greatly honored if you will answer our question: Do scientists pray, and what do they pray for?
I will attempt to reply to your question as simply as I can. Here is my answer:
Scientists believe that every occurrence, including the affairs of human beings, is due to the laws of nature. Therefore a scientist cannot be inclined to believe that the course of events can be influenced by prayer, that is, by a supernaturally manifested wish.
However, we must concede that our actual knowledge of these forces is imperfect, so that in the end the belief in the existence of a final, ultimate spirit rests on a kind of faith. Such belief remains widespread even with the current achievements in science.
But also, everyone who is seriously involved in the pursuit of science becomes convinced that some spirit is manifest in the laws of the universe, one that is vastly superior to that of man. In this way the pursuit of science leads to a religious feeling of a special sort, which is surely quite different from the religiosity of someone more naive.

میری نظر میں کبھی کبھی اعداد و شمار کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کسی مفروضے کے صحیح یا غلط ہونے کا اندازہ لگایا جاسکے۔ مطلب اگر میں یہ کہوں کا امریکہ بنیادی طور پر ایک گرم آب و ہوا رکھنے والا ملک ہے، تو اس بات کو ثابت کرنے کے لیئے مجھے وہاں کے مختلف علاقوں کے مختلف موسموں میں درجہ حرارت کو دیکھنا پڑے گا۔
ایسا ہی مسئلہ یہاں درپیش ہے جہاں آپ کے کہنے کے مطابق مغرب کے ترقیّ کا راز اسپنوزا کے خدا پر ایمان ہے، تو وہاں یہ بات حقائق کی روشنی میں وضع کردینا لازمی ہے کہ مغرب میں کتنے لوگ اب بھی ایک اسپنوزا کے خدا پر اس حد تک تو یقین نہیں رکھتے کہ کہا جا سکے کہ یہی وجہ ان کی مادّی ترقیّ کی وجہ بنی۔
اس ایک بات کے علاوہ، میں نے باقی تمام جگہوں پر حوالہ جات دیئے ہیں، جہاں حقائق بیان کردہ دلیل سے بہت مختلف تھے۔ جیسے ڈاروِن کا دہریہ ہونا اور آئین شٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے خدا کے تصوّرات کی وضاحت ہے۔
میں نے بنیادی طور پر دو اعتراض اٹھائے تھے، ایک یہ کہ کوئی غیر مذہبی شخص کسی دعا یا ایمان کا قائل کیسے ہوسکتا ہے، دوسرا یہ کہ جو (مذہبی) لوگ دعا یا ایمان پر بھروسہ کرتے ہیں ان کی زندگی میں اس کے کیا نقصانات ہوتے ہیں۔
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آپ میرے اعتراضات کا اصولی جواب دیتے، مگر آپ فروعی معاملات میں پڑگئے کہ فلاں سائنسدان خدا کے بارے میں یہ کہتا ہے اور فلاں یہ نہیں یہ کہتا ہے۔۔
آپ اگر اسی تھریڈ پر اپنی پوسٹ نمبر ۵ کے آخری پیرا کی اختتامی سظروں پر نظرِ مکرّر فرما لیں تو شائد یہ بات واضع ہوجائے گی کہ میں نے سائنسدانوں کا حوالہ کیوں دیا؟ آپ نے خدا کے تصوّر کو سائنس کی راہ میں حائل رکاوٹ قرار دیا، جبکہ ہم نے سائنسدانوں کو ایسا نہیں دیکھا۔ لہٰذا دلیل کے طور پر آپ کے سامنے حقائق رکھ دیئے کہ اصل بات تو یہ ہے۔ اس سے بنیادی نکتہ بحث کی صحت پر کوئی مضر اثرات مرُتّب نہیں ہوتے۔ بلکہ ایک بات صاف ہوجاتی ہے کہ تصوّرِ خدا تو اکثر سائنسدانوں میں سائنس پڑھنے کے باوجود پایا جاتا ہے۔ تو یہ کیسے ترقیّ کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے؟
کوئی شخص جب تک خدا کے شخصی/ مذہبی تصور کو نہ مانتا ہو، اس کیلئے ایمان یا دعا کے قائل ہونے کی کوئی لاجک نہیں بنتی، جب وہ یہ مانتا ہی نہیں کہ "خدا" امورِ کائنات میں کسی قسم کی مداخلت کرتاہے اور کائنات قوانینِ قدرت کے تحت چل رہی ہے تو اس کے پاس دعا وغیرہ کی کیا بنیاد رہ جاتی ہے۔ آئین سٹائن سے جب ایک بچی نے بذریعہ خط دعا کے بارے میں سوال پوچھا تھا تو اس نے بھی یہی استدلال لیا تھا۔۔ ملاحظہ کیجئے بچی کا خط اور آئین سٹائن کا مشہور و معروف جوابی خط۔۔۔
The Riverside Church
January 19, 1936
My dear Dr. Einstein,
We have brought up the question: Do scientists pray? in our Sunday school class. It began by asking whether we could believe in both science and religion. We are writing to scientists and other important men, to try and have our own question answered.
We will feel greatly honored if you will answer our question: Do scientists pray, and what do they pray for?
I will attempt to reply to your question as simply as I can. Here is my answer:
Scientists believe that every occurrence, including the affairs of human beings, is due to the laws of nature. Therefore a scientist cannot be inclined to believe that the course of events can be influenced by prayer, that is, by a supernaturally manifested wish.
However, we must concede that our actual knowledge of these forces is imperfect, so that in the end the belief in the existence of a final, ultimate spirit rests on a kind of faith. Such belief remains widespread even with the current achievements in science.
But also, everyone who is seriously involved in the pursuit of science becomes convinced that some spirit is manifest in the laws of the universe, one that is vastly superior to that of man. In this way the pursuit of science leads to a religious feeling of a special sort, which is surely quite different from the religiosity of someone more naive.
جی بہت شکریہ۔ اب اسی خط کے حوالہ کردہ پہلے پیراگراف کے عین نیچے والے پیرا گراف میں یہ جو سطر لکھی ہے اسکا مطلب سوچیں کیا ہوسکتا ہے؟
However, we must concede that our actual knowledge of these forces is imperfect, so that in the end the belief in the existence of a final, ultimate spirit rests on a kind of faith. Such belief remains widespread even with the current achievements in science.
یہاں وہ خود کہتا ہے کہ کیونکہ سائنس کا علم نہ تو مکمّل ہے اور نہ ہی حقیقت آخر۔ لہٰذا، سائنس میں اتنی ترقیّ ہونے کے باوجود، آخر کار، خدا کے تصوّر کا انحصارایک قسم کے ایمان کے اوپر ہی ہے۔
پھر دیکھیں، آخری پیرا میں کیا کہتا ہے:
But also, everyone who is seriously involved in the pursuit of science becomes convinced that some spirit is manifest in the laws of the universe, one that is vastly superior to that of man
یعنی جو بھی شخص سائنس میں بہت سنجیدگی سے کام کرتا ہے اسکا ایک ایسے خدا کی حقیقت پر ایمان قائم ہوجاتا ہے جو اپنے آپ کو کائنات کے حقائق میں عیاں کرتا ہے اور جو انسانی سوچ اور عقل سے بہت بلند و بالاتر ہے۔
پھر آخری لائن میں کہتا ہے کہ
In this way the pursuit of science leads to a religious feeling of a special sort, which is surely quite different from the religiosity of someone more naive.
اس طرح سائنس کی جستجو ایک خاص طرح کے مذہبی احساس کی طرف لے جاتی ہے، جو یقیناً کسی نہ جاننے والے کے مذہبی اعتقادات سے بہت مختلف ہے۔
اب میرے خیال سے تو اس خط میں اس نے دو چیزیں واضع کی ہیں۔ ایک یہ کہ سائنس کی بنیاد پر خدا کے ہونے یا نہ ہونے کو ثابت نہیں کیا جاسکتا، لیکن اس کائنات کی تخلیق اور اس کے افعال دیکھ کر کوئی سائنسدان بھی خدا کے تصوّر سے عاری نہیں رہ سکتا۔
دوسرا یہ کہ گو کہ سائنس کے ذریعے انسان خدا کی حقیقت سے تو آشنائی حاصل کرسکتا ہے لیکن سائنس کے ذریعے وہ خدا کے خوش ہونے یا ناراض کرنے مسائل پر روشنی نہیں ڈال سکتا اور نہ ہی ان امور سے وابسطہ کوئی طریق کار تجویز کرسکتا ہے۔
مطلب سائنس دان یہ تو ادراک رکھتا ہے کہ اس کائنات کو بنانے والا خدا ایک حقیقت ہے۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتا کہ اس خدا کی عبادت مکہّ کی طرف منہ کر کے کرنا ٹھیک ہے یا بیت اللحم کی طرف۔ پانچ وقت یا ایک وقت ؟ وغیرہ وغیرہ۔
دیکھیں، ایک سائنسدان جب کام کرنے بیٹھتا ہے تو یہ اس کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ صرف وہ حقائق بیان کرے گا جو اس کے سامنے ہوتے ہیں۔ اس میں وہ اپنے طور پر کسی مذہبی توجیحات سے گریز کرے گا۔ مثلاً وہ کائنات کی تخلیق کے بارے میں یہی کہے گا کہ ایک نقطے پر توانائی اتنی مرکوز ہوئی کہ وہاں سے وہ مادّے کی شکل اختیار کر کے ایک دھماکے سے جدا ہوگئی اور یہ کائنات معرض وجود میں آگئی۔ یہ ہو گئی عقلی دلیل۔ یہاں سائنس دان یہ نہیں بتا سکتا ہے کہ کوئی خدا تھا، اس نے فلاں جگہہ سے کسی خاص عمل کے ذریعے توانائیوں کو ایک جگہہ ایسے مرکوز کیا اور پھر یہ کائنات معرض وجود میں آئی۔
لیکن، دوسری جانب، ایک سائنسدان اپنے مشاہدات سے یہ بھی جانتا ہے کہ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ ایک طرف سے ہوا کا ایک جھونکا کباڑخانے میں گھسے اور اس کی بے ہنگم ارتعاش سے حادثاتی طور ایک مکمّل ہوائی جہاز اتفاقی طور پر خود بخود معرض وجود میں آ کر کباڑ خانے کی دوسری طرف سے پرواز کرتا ہوا نکلے۔
اسی بات پر آئین شٹائن کہتا تھا کہ :
"The intuitive mind is a sacred gift and the rational mind is a faithful servant. We have created a society that honors the servant and has forgotten the gift."
ایک سائنسدان کہیں نہ کہیں کسی الہامی (انٹیو ٹیو) مائنڈ سیٹ پر جانے سے جان نہیں بچا سکتا۔ لیکن، کچھ حدود کی بناء پر وہ ان کا اظہار نہیں کر سکتا۔ کیونکہ سائنس صرف قابل مشاہدہ حقائق سے آگے نہیں دیکھتی۔ دوسری جانب ہر شہ کو سائنس کے چوکھٹے میں سمونا بھی ممکن نہیں۔ مونا لیزا کی مسکراہٹ کتنی خوبصورت ہے؟ سائنس کیا بتا سکتی ہے اس کے بارے میں؟ ہومر کی اوڈیسی میں کتنا سچ ہے؟ سائنس کیا جانے؟
لیکن یہ کہنا کہ ایک سائنسدان اوڈیسی نہیں سمجھ سکتا، یا اسے مونا لیزا کی مسکراہٹ مسحور نہیں کرتی، شائد یہ ایک حقیقت نہ ہو۔
اسی طرح یہ کہنا کہ سائنسدان خدا، یعنی خالق کائنات کو نہیں پہچانتا، یہ کہنا بھی شائد تمام سائنسدانوں کے لیئے ٹھیک نہیں۔ لیکن چونکہ وہ اپنی حدود کی وجہ سے یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ وہی خدا ہے جس نے موسیٰؑ، عیسیٰؑ اور محمدؐ کو انسانیت کی فلاح کے لیئے بھیجا تھا یا نہیں؟ اسکی تطبیق سائنسی بنیادوں پر کرنا ان کے لیئے ممکن نہیں۔
ہائزنبرگ کے ان سرٹینیٹی پرنسپل کو دیکھیں۔ ہم کسی شہ کے بارے میں اصلیت نہیں جان پاتے۔ جب جاننے کی کوشش کرتے ہیں توکہیں نہ کہیں ایسا بگاڑ پیدا کر دیتے ہیں کہ اس شہ کی اصلیت ہی بدل جاتی ہے۔ آج آسمانوں پر ہمیں جو چمکتے ستارے نظر آرہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ آج سے ہزاروں سال پہلے ختم ہوچکے ہوں اور ان کی روشنی آج ہم تک پہنچ رہی ہو۔
تو بقول آئین شٹائن رحمتہ اللہ علیہ:
"I'm not an atheist, and I don't think I can call my self a pantheist. We are in the position of a little child entering a huge library filled with books in many languages. The child knows someone must have written those books. It does not know how. It does not understand the languages in which they are written. The child dimly suspects a mysterious order in the arrangement of the books but doesn't know what it is. That , it seems to me, is the attitude of even the most intelligent human being toward God. We see the universe marvelously arranged and obeying certain laws but only dimly understand these laws. Our limited minds grasp the mysterious force that moves the constellations."
تو اب بیانِ بالا کے مطابق، جب انسان اپنی ذات کے اندر خدا کی حقیقت کو دیکھتا ہے، تو کیا یہ سمجھنا کہ خدا نے یہ سب کچھ بنا تو دیا ہے، لیکن اس کے بعد وہ اس سے علیحدہ ہوگیا ہے یا وہ اس سے زیادہ کچھ کرنے کی سکت نہیں رکھتا، اپنے اندر ایک مضحکہ خیز خیال ہے۔ لیکن اس بات کو ثابت کیسے کیا جائے کہ ایسا نہیں ہے؟ یہ مسئلہ ہمیشہ سے سائنس کے لیئے معمّہ رہا ہے اور اس کے متعلق شائد ہمیشہ سائنس ناکام ہی رہے گی۔
یہاں یہ بات بھی واضع کرنا ضروری ہے کہ سائنس کی بنیادوں پر جیسے مورالٹی کو واضع نہیں کیا جاسکتا، ایسے ہی مذہب اور خوبصورتی کے بیان ے لیئے بھی سائنس کا علم غیر فعال ہے۔ یہاں آئین شٹائن کا ایک اور مقعولہ دیکھتے ہیں:
Einstein and Religion, Max Jammer, Princeton University Press, 1999
In a discussion on science and religion in Berlin in 1930, he said that our human sense of beauty and our religious instinct are "tributary forms in helping the reasoning faculty towards its highest achievements. You are right in speaking of the moral foundations of science, but you cannot turn round and speak of the scientific foundations of morality." He proceeded to point out that science cannot form a base for morality: "every attempt to reduce ethics to scientific formulae must fail."
لہٰذا، سائنس کی مذہبی بنیادوں پر تو تشریح ممکن ہے، لیکن مذہب کی سائنس کی بنیاد پر تشریح ناممکن۔ تو دعا ایک شخص کی زندگی میں کیا کردار ادا کرتی ہے، سائنس کے لیئے جاننا اسوقت تک ناممکن ہے جب تک وہ خدا سے خود بات کر کے اس کی تصدیق عین الیقین سے نہ کر لے کہ خدا نے کیسے کسی کی تقدیر دعا کی وجہ سے بدلی۔ اور جب تک یہ ممکن نہیں، تو سائنس یہ کہنے سے قاصر ہے کہ دعا کی اہمیت ایک شخص کی زندگی میں کیا ہوتی ہے۔ لہٰذا، ایک سائنسدان کے طور پر جب بھی آئین شٹائن جیسے مفکّر سے پوچھا جائے گا، وہ یہی کہنے پر مجبور ہوگا کہ سائنس کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ دعا سے تقدیر بدل سکتی ہے۔ جیسے کہ سائنس کی بنیاد پر یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ مونا لیزا خوبصورت ہے۔
اسی لیئے فلسفے میں منطق، میٹا فزکس، پولیٹکس، مورالٹی اور ایستھیٹکس کو علیحدہ رکھا گیا ہے۔
اس لیئے یہ کہنا کہ آئین شٹائن کا ایمان خدا پر نہیں تھا یا کبھی اس نے دعا کا سہارا نہیں لیا، ایک ایسی ہی بات ہوگی جسے یا تو وہ خود جانتا ہوگا یا پھر خدا۔ لیکن بادی النظر میں حقائق کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے، کہ ایک ایسا شخص جو خدا کی حقیقت کو اسطرح سے دیکھتا ہو، وہ اس بات کا ذاتی طور پر منکر ہوگا کہ دعا کی کوئی فضیلت نہیں۔
لیکن جیسا کہ ہم نے کہا، کہ ہم یہ فرض کر بھی لیں کہ خدا نہیں، تب بھی یہ یقین اور امید، انسان کو چلائے رکھنے مین مددگار رہتی ہے۔ اسکا دوسرا فائدہ یہ بھی ہے کہ جب انسان خدا پر یقین رکھتا ہے، تو وہ کسی شے کے لیئے کوشش بھی ایک خاص طریق کار سے کرتا ہے، جس میں مورالٹی کا عمل دخل ہوتا ہے۔ دوسری جانب، ایک ایسا شخص جسکو خدا پر یقین نہیں، وہ مورالٹی سے بالا ہوکر بھی سوچ سکتا ہے اور یہاں سے وہ خرابیاں شروع ہوتی ہیں جو اس دنیا کا اصل مسئلہ ہیں۔۔۔ مثلاً غاصبیت، عصبیت، اور ان سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل۔