- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,291
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
ایل این جی ٹرمینلز کے معاہدے ناقص ہیں، اگر معاہدے کے مطابق ہمیں گیس نہ بھی ملے تو 15 ملین ڈالر کی کیپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑتی ہے، جو سمجھ سے باہر ہے، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
Loading X post…
Open original post on Xایسے معاہدوں کا ذمہ دار کون؟
ایل این جی ٹرمینلز کو بغیر استعمال ماہانہ 15 ملین ڈالر کپیسٹی پیمنٹس دینے کے معاملہ پر وفاقی وزیر پیٹرولیم کا فرمانا ہے کہ:"۔۔۔کنٹریکٹ یہ کہتا ہے کہ ہم ان(ایل این جی ٹرمینلز) کو استعمال کریں یا نہ کریں، ہم نے انہیں مہینے کا 15 ملین ڈالر اس غریب عوام کے پیسوں کا دینا ہے۔۔۔جب ہمارے پاس گیس نہیں اۤرہی۔۔قطر نے بند کر دی ہے۔۔۔it baffles me۔۔۔۔۔"
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xسوال پھر یہ ہے کہ یہی تو نیب کا کیس تھا اس وقت سب یک زبان ہو کر اس کو سیاسسی انجینیرنگ کیوں بولتے تھے؟
Loading X post…
Open original post on Xیہاں بھی کیپیسٹی پیمنٹ۔۔ آئی پی پیز میں بھی کیپسٹی پیمنٹ۔۔ یہ کس طرح کا ظالمانہ معاہدے کئے گئے ہیں ! یعنی مال ملے نہ ملے، پیسے بھرنے ہوں گے!
Loading X post…
Open original post on Xیہ حیران کن بلکہ “ناقص معاہدے” سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے 2014 میں کیے تھے جب نواز شریف وزیراعظم اور اسحاق ڈار وزیرخزانہ تھے۔
پٹرولیم منسٹری کی ان ناقص معاہدوں کی سمری کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ نے دی تھی۔ اس سے پہلے ای سی سی سے منظوری وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دی۔
گیس پٹرولیم سکیٹر میں نارمل 16/18 فیصد ریٹرن کی بجائے اس کمپنی کو 46% ریٹرن دیا گیا۔
ایک سو تیس ملین ڈالر کے عوض کمپنی کو ڈیرہ ارب ڈالر ادائیگی کا معاہدہ وہ بھی ایک پاکستانی کراچی کی کمپنی کو ڈالروں میں ادائیگی کا معاہدہ۔۔
اگرچہ پاکستانی تیرہ ارب روپے کو ڈالروں میں کنورٹ کر کے ایک سو تیس ملین ڈالرز کا نام دیا گیا اور ڈالروں میں روزانہ پونے تین لاکھ ادائیگی/کیپسٹی چارجز کا حیران کن معاہدہ کیا گیا۔
اس “ناقص معاہدے “ کے تحت روزانہ 275,000 ڈالرز کراچی کی کمپنی کو 2014 سے مل رہے ہیں چاہے وہ چھوٹا سا ٹرمینل استمعال ہو یا نہ ہو۔
اب وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک جو ایک ذہین نوجوان وزیر ہیں زرا وہ سب 2014 کی سمریاں اور ای سی سی اور کابینہ اجلاس کے منٹس نکال کر پڑھ لیں تو سب سمجھ آجائے گا کہ کون کون اس بربادی میں حصہ دار تھا۔
لیکن شاید ان کے پر بھی جلیں گے جب وہ سمری پر شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور نواز شریف کے کابینہ وزیروں کے ان ناقص معاہدوں کی منظوری کے دستخط ملاحظ فرمائیں گے۔
اس کے بعد ایک اور لاہور کی کمپنی کو بھی دو لاکھ چوبیس ہزار ڈالر روزانہ پر یہی ڈیل دی گئی۔ پھر وہی شاہد خاقان، اسحاق ڈار اور نواز شریف کی کابینہ منظوری۔۔
اب روزانہ پانچ لاکھ ڈالرز یہ دو کمپنیاں 2014 سے پاکستان سے لے رہی ہیں چاہے ٹرمینل استمعال ہو یا نہ ہو۔ اگر ان حکمرانوں کے دل میں زرا بھی عوام کی پرواہ ہوتی تو یہ ٹرمینل sngpl یا pso کو کہہ کر لگواتے اور اپریٹ کراتے نہ کہ دو پرائیوٹ کمپنیوں کو روزانہ پانچ لاکھ ڈالرز دیتے چاہے استمعال ہو یا نہ ہو۔ ڈالر بھیک مانگ کر یا مہنگے ڈالرز قرضہ لے کر ہم روزانہ پانچ لاکھ ڈالرز ان دو کمپنیوں کو دے رہے ہیں۔ یہ وژن تھا شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور نواز شریف کی کابینہ کا۔
علی پرویز ملک صاحب اچھے اور ذہین وزیر ہیں لیکن پورا سچ بول کر جئیں برادر۔ آپ کو سب پتہ ہے اگر نہیں تو فائلیں منگوا کر پڑھ لیں جو آپ کی وزارت میں رکھی ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xکس عظیم قائد کے دور میں یہ معاہدے ہوئے؟ قائد کا نام بتائیں
Loading X post…
Open original post on Xپاکستان میں ہر بڑے معاشی بحران کی زمہ دار پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے کیونکہ ان کے مختلف ادوار میں کیے گئے فیصلوں نےعوام اور ملک کے لیے بہت مشکلات پیدا کی ہیں اگر شاہد خاقان ابھی ن لیگ میں ہوتے تو علی پرویز ایسا بیان کبھی نہ دیتے
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





