Advertisement

ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقات شروع کردی

6prvezelahifia.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نےسابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایف آئی اے کو آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقات کی باقاعدہ طور پر اجازت دیدی ہے جس کےبعد ایف آئی اے نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے سب سے پہلے مبینہ طور پر لیک ہونے والی آڈیو ا فرانزک کروانے کافیصلہ کیا ہے، اس سلسلےمیں آڈیو کو لاہورکی فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا، فرانزک کے بعد رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی، اگر آڈیو فرانز ک ٹیسٹ میں اصلی ثابت ہوئی تو وزارت داخلہ اس کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک کیس کو مخصوص جج کے سامنے مقرر کرنے سے متعلق ہدایات دیتے اور بعدا زاں سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں اس آڈیو پر تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 
Last edited:

خود ہی آڈیو لیک کر کے خود ہی تحقیقات شروع کر دی
😂😂😂
 
These crooks are just bringing cases after everyone to keep them busy. Is there no law in Paksitan that allows a person to sue FIA or Rana everytime a person is cleared of a false case? It's ridiculous to think they can file lots of cases without repercussions. There should be a financially penalty to deter false cases.
 
What law? Pakistan is a lawless country