ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2023ء سپرفورمرحلے کے آئندہ ہونے والے میچز ہمبنٹوٹا میں منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مابین سرد جنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2023ء سپرفورمرحلے کے سری لنکا میں 9 ستمبر سے شیڈول میچز کولمبو سے ہمبنٹوٹا میں منتقل کیے جانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
کولمبو میں مسلسل بارشیں کے باعث پی سی بی کی طرف سے سری لنکن بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کی مشاورت سے میچز ہمبنٹوٹا منتقلی پر آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی اور صدر ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے ایک بار پھر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2023ء کے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں کروائے جائیں۔ جے شاہ کی طرف سے رضامندی ظاہر کیے جانے کے بعد میچز منتقل کرنے سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور معاملے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2023ء بارشوں سے متاثر ہونے کی وجہ سے پی سی بی کی طرف سے ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز دبئی اور پاکستان میں منتقل کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی اور براڈکاسٹرز سے لاجسٹک معاملات پر مشاورت کے بعد میچز کولمبو سے منتقل کرنے پر اتفاق ہوا تھا اور انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے تھے۔
توقع کی جا رہی تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا لیکن اب جے شاہ نے میچز کولمبو سے منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا وینیو کولمبو اور کینیڈی ہی ہو گا۔ سری لنکا میں 9 ستمبر سے شیڈول میچز میں سپرفورمرحلے کا اہم ترین میچ ممکنہ طور پر 10 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کینڈی میں کھیلا جانے والا میچ بھی بارش کی وجہ سے ادھورا رہ گیا تھا جس کے بعد کولمبو میں بارشوں کی وجہ سے میچز کسی اور جگہ پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ پی سی بی کی طرف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ای سی سی کا فیصلہ یکرفہ ہے، اے سی سی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6asiaupsksjjjvenue.jpg
Advertisement





