Advertisement

ایسے لوگوں پر لعنت ھے جو اللّٰہ کی آیات کو چھپاتے ہیں اور عمل نہیں کرتے ہیں

انسان کو اس دنیا میں انصاف کے لیے بیهجا گیا ھے جو مسلمان اس قرآن کی آیات پر عمل نہیں کرتا ھے اور آیات کو چھپاتا ھے وہ منافق کہلائے گا اس انسان کو منافق کہا جاتا ھے اور اس پر لعنتیں کی گئ ہیں

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 159
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡبَيِّنٰتِ وَالۡهُدٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا بَيَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِى الۡكِتٰبِۙ اُولٰٓئِكَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰعِنُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
مفتی محمد تقی عثمانی
بیشک وہ لوگ جو ہماری نازل کی ہوئی روشن دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم انہیں کتاب میں کھول کھول کر لوگوں کے لیے بیان کرچکے ہیں تو ایسے لوگوں پر الله بھی لعنت بھیجتا ہے اور دوسرے لعنت کرنے والے بھی لعنت بھیجتے ہیں،
مولانا محمد جوناگڑہی
جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کرچکے ہیں، ان لوگوں پر الله کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے
 
لعنت کر دی گئی ھے جو لوگ قرآن کی آیات پر عمل نہیں کرتے اور ان کو چھپاتے ہیں ان لوگوں پر لعنت کر دی گئی ھے اور یہ بات پتھر پر لکیر ھے
🙌🙌🙌