Advertisement

ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال میں اتنے ٹیکس لگائےکہ لوگوں کوبچے فروخت کرنا پڑے

1estcpamanu.jpg

ایسٹ انڈیا کمپنی میں میر جعفر کی غداری سے قائم ہونے والی حکومت نے عوام پر اتنے ٹیکسز عائد کیے کہ دوتہائی عوام صوبہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی و نجی ٹی وی چینل کے کانٹینٹ پروڈیوسر قسمت خان نےایسٹ انڈیا میں میر جعفر کی غداری کے بعد پیدا ہونےوالے حالات اور عوام پر عائد ٹیکسز کی منظر کشی کی،اس دورکے حالات بھی کچھ حد تک آج کے پاکستان کے حالات سے ملتے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

قسمت خان نے " دی کیس فار انڈیا" کتاب میں سے ایک اقتباس شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے میر جعفر کی غداری سے بنگال فتخ اور وہاں اپنی کٹھ پتلیاں انسٹال کردیں،کمپنی نے ان کٹھ پتلیوں سے عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کروانا شروع کردیئے ، ایک اندازے کے مطابق ایسٹ انڈیا کمپنی نے عوام سے پیداوار کا 50 فیصد حصہ ٹیکس میں دینے کےقوانین لاگو کردیئے۔

F5F3RlfbAAEkOOF


حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ دوتہائی عوام ٹیکسز کی وجہ سے صوبہ چھوڑ کر چلی گئی، جو ٹیکس دے دیتے وہ بچ جاتے جو نہیں دے پاتےانہیں گرفتار کرکے پنجروں میں ڈالا جاتا اور جلتی ہوئی دھوپ میں کھڑا کردیا جاتا، والدین نے ٹیکس بھرنے کیلئے اپنے بچے تک فروخت کردیئے۔
 
that is the trick. Make people mad so that they leave the country and send dollar instead or contact their relatives to send dollars for their survival