- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"ایک طرف تو تحریک انصاف بار بار کہہ رہی ہے کہ اب 27 ستمبر کا احتجاج نہیں ٹلے گا اور اس کے ساتھ ہی عدالتوں میں بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے اسلام آباد ہائی کورٹ تشریف لانے سے لگتا ہے کہ حکومت بڑی سنجیدہ ہے کہ کوئی عدالتی حکم 27 ستمبر کے مارچ کے خلاف حاصل کیا جائے، تاکہ پھر اس حکمنامے کو بنیاد بنا کر آپ جو کچھ چاہیں کر لیں کہ عدالت نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہر طریقے سے ان کو روکیں، اور روکنے کیلئے تو پھر اگر طاقت بھی استعمال کرنی پڑے گی تو وہ کریں ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت ایک پیش بندی کے طور پر یہ کام کر رہی ہے"- حبیب اکرم
"ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت دراصل کوئی عدالتی بنیاد چاہتی ہے تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ، لیکن یہ جو سارا ماحول بتا رہا ہے، وہ یہ ہے کہ سیاست کا راستہ خود موجودہ حکومت نے بند کر دیا ہے، اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ عدالت کے کندھوں پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے، اور بندوق کی نال کا رخ ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی طرف۔ یہ انتہائی خطرناک سچویشن ہے۔ سیاسی طور پر جب میں اس کو دیکھتا ہوں، تو یہ ایک مشکل صورتحال نظر آتی ہے۔ یہ نہ صرف ایک صوبائی، بلکہ قومی سطح پر انسانی حقوق کی بالادستی کا معاملہ بھی بن سکتا ہے"۔حبیب اکرم
"ایک بات واضح ہے کہ جس طریقے سے تحریک انصاف کو مارچ سے روکا جا سکتا تھا، وہ یہی تھا کہ ان سے بات کی جاتی یا عمران خان صاحب کو نظر آنے والا کوئی ریلیف ملتا۔ مثال کے طور پر، عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں شفا ہاسپٹل منتقل کر دیا جاتا، ان کی مرضی کے ڈاکٹرز کے ساتھ گفتگو کا موقع دیا جاتا اور ان کے ٹیسٹ وغیرہ ہو جاتے۔ ایک دو چار دن بعد بات بڑھ سکتی تھی، ملاقاتیں کھول دی جاتیں تو بھی بات ہو سکتی تھی۔ لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہ ملاقاتیں کھلیں اور نہ ہی ان کی مرضی کی جگہ سے ان کا علاج ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی اس میں دلچسپی نہیں ہے، اور کیا یہ حکومت کی اپنی مرضی ہے یا حکومت آسمان کے تابع ہو کر سوچ رہی ہے؟ ظاہر ہے حکومت کی اپنی مرضی کے بارے میں وہی بات ہے کہ ''ہر چند کہیں کہ ہے، نہیں ہے''۔ تو جب یہ معاملات اس انداز میں چلیں گے، تو لوگ کیا سوچیں گے؟ اس کو سمجھنے کے لیے بقراط ہونا ضروری نہیں ہے"۔ حبیب اکرم





