Advertisement

ایران کے عالم، سعودیہ کے لیے دہشتگرد ....

ایران کے لیے عالم، سعودی عرب کے لیے دہشت گرد



_95459493_gettyimages-489942822.jpg

​


پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اکتالیس اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے بارے میں پاکستان کو محتاط فیصلے کرنا ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کو سیکریٹری خارجہ کی طرف سے سعودی عرب کی قیادت میں بنننے والے عسکری اتحاد کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودي عرب اورايران ميں سے کسي ایک کی جانب جھکاؤمنفی ثابت ہو سکتا ہے'۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ اویس لغاری کی قیادت میں ہوا۔ کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں ایوان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی رکن سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی وجہ سے موجود نہیں تھا۔
بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکیین بھی اس اجلاس کو بلائے جانے میں متحرک تھے اور وہ یہ پوچھنا چاہتے تھے کہ مستقبل میں پاکستان کے ایران سے تعلقات کی نوعیت کیا ہو گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور رہنما شیریں مزاری نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے اس استدلال کو رد کر دیا کہ یہ اتحاد کسی ایک ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بنایا جا رہا۔
شیرین مزاری کے بقول 'سعودی اسلامی اتحاد کی بنیاد ہی فرقہ واریت پر ہے تو یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ یہ اتحاد کسی ایک فرقے یا ملک کے خلاف نہیں؟'۔
قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شيرپاؤنے اسی اسلامی اتحاد کے 'اغراض ومقاصد اور خدوخال جانے بغير اس میں شموليت' پرسوال اٹھايا۔
جبکہ نعیمہ کشور نے سوال کیا کہ دہشتگردی کی تعریف کیا ہوگی، ایران جسے 'عالم' کہتا ہے، سعودی عرب اسے 'دہشت گرد' قرار دیتا ہے۔
کمیٹی کے اجلاں کے دوران بعض ممبران کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کی سربراہی پاکستان کو ملنے سے انڈیا کے مقابلے میں پاکستان مضبوط ہو گا جبکہ چیئرمین کمیٹی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 'غیر پاکستانی کی بجائے ایک پاکستانی کے ہاتھ اس اتحاد کی قیادت ملک کے لیے سودمند' رہے گی۔
رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاحا نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے ذمے اسلامی اتحاد کی قیادت کو سونپے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے 'مسلم امہ مضبوط ہوگی، مسلمانوں کو ایسے ہی اتحاد کی ضرورت تھی'۔

اجلاس کے دوران کمیٹی ممبران نے ملک میں 'فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے ملنے والی سعودی اور ایرانی فنڈنگ' سے متعلق بھی سوالات کیے۔

جس کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ 'حکومت پاکستان کسی بھی قسم کی فنڈنگ پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ شدت پسندوں کے مالی مدد روکنے کے حوالے سے قومی ایکشن پلان میں بھی نکات موجود ہیں'۔
واضح رہے کہ کمیٹی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کی جانب سے سعودی اتحاد سے متعلق سب سے زیادہ اعتراضات اور سوالات اٹھائے گئے۔ تاہم دونوں ہی رہنما سیکرٹری خارجہ کے جوابات سے پہلے ہی اجلاس سے چلے گئے۔ ان کے مطابق انہیں ایک اپنی جماعت کی اہم میٹنگ میں شرکت کرنا تھی۔
چیئرمین کمیٹی اویس لغاری نے کہا کہ علاقائی امن اور دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں دونوں ممالک کی پارلیمانی کمیٹیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، اسی لیے آئندہ ماہ خارجہ امور کمیٹی ایران کے دورے پر جائے گی۔
یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کمان میں اتحاد کی عسکری کارروائی میں شمولیت کی سعودی عرب کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کی پارلیمان نے ایک متفقہ قرارداد میں کہا تھا کہ ملک کو اس تنازعے میں اپنی غیرجانبداری برقرار رکھنی چاہیے۔

دوہزار پندرہ میں متقفہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں کہاگیا تھا کہ پاکستان یمن کے بحران کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں سرگرم سفارتی کردار ادا کرے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ایوان سمجھتا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کی نوعیت فرقہ وارانہ نہیں تاہم اس کے فرقہ وارانہ تنازعے میں تبدیل ہونے کے امکانات موجود ہیں جس کے پاکستان سمیت خطے میں سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

تاہم پاکستانی پارلیمان نے اس عزم کو بھی دہرایا تھا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت یا حرمین شریفین کو کسی قسم کے خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔


​

http://www.bbc.com/urdu/pakistan-39489560
 
Last edited:
Advertisement
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہمیں یاد ہے سب ذرا ذرا

عالم اسلام افواج کے بانی سعودی عرب کی ہزاروں مسلمانوں کے قاتلوں کے لیے اعلیٰ سعودی ایوارڈ۔

سب مل کر کہو سبحان اللہ



modi-award_story_647_040316101316.jpg
 
Advertisement
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہمیں یاد ہے سب ذرا ذرا

عالم اسلام افواج کے بانی سعودی عرب کی ہزاروں مسلمانوں کے قاتلوں کے لیے اعلیٰ سعودی ایوارڈ۔

سب مل کر کہو سبحان اللہ



modi-award_story_647_040316101316.jpg


سبحان اللہ جناب سبحان اللہ
0013729e477108f6e02012.jpg


bush_middle_east_24.jpg


bushkiss.jpg


​
 
[FONT=&quot]واضح رہے کہ کمیٹی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کی جانب سے سعودی اتحاد سے متعلق سب سے زیادہ اعتراضات اور سوالات اٹھائے گئے۔[/FONT]​
[FONT=&quot] تاہم دونوں ہی رہنما سیکرٹری خارجہ کے جوابات سے پہلے ہی اجلاس سے چلے گئے۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]ان کے مطابق انہیں ایک اپنی جماعت کی اہم میٹنگ میں شرکت کرنا تھی۔[/FONT]​

Funny... isn't it?
 
Advertisement


سبحان اللہ جناب سبحان اللہ
0013729e477108f6e02012.jpg


bush_middle_east_24.jpg


bushkiss.jpg


​
افغانستان اور عراق کی فتوحات اسی پیار کی نشانیاں ہیں لیکن کسی کو اعتراض نہیں ہے. شام کی باری آئی تو موڈ بدل گیا اور فوجی اتحاد نے تو اگ لگا دی
 
IRAN SAID TO GET LARGE-SCALE ARMS FROM ISRAEL, SOVIET AND EUROPEANS

By LESLIE H. GELB, Special to the New York Times

Published: March 8, 1982


WASHINGTON, March 7— Iran is receiving military equipment and arms worth hundreds of millions of dollars from Israel, North Korea, Syria, Libya, the Soviet Union and several countries in Western Europe to support its war against Iraq, according to Western intelligence sources.

http://www.nytimes.com/1982/03/08/world/iran-said-to-get-large-scale-arms-from-israel-soviet-and-europeans.html?pagewanted=all
 
Advertisement
In 2017, Iran is an ally of United States against Sunnis of Iraq and Syria. It's easy to kill Sunnis calling them Daesh on media. The recent attack on them claimed 58 precious civilian lives including children. Reports said, chemical weapons were used.

If Muslims don't get united in this Islamic Military, Iranians will treat them the way they are treating Iraqis and Syrians today.
 
Advertisement
ایران کے نزدیک شہید وہی ہے جس نے سنی مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہو. ایران کے ٥ شہید ہیں اور ان پانچوں کی آپ تاریخ پڑھ لیں. ان میں سے کوئی بھی کسی غیر مسلم سے نہیں لڑا بلکہ سب کے سب وہی ہیں جنھوں نے سنی مسلمانوں کے خلاف تقیہ میں کاروائیاں کی ہیں.

شہید سوم: قاضی نور الله شوستری وہ ہیں جو ١٦ ویں صدی میں ہندوستان آ کر بس گئے اور اپنے آپ کو سنی ظاہر کیا اور قاضی لگ گئے. انھوں نے بھی سنی کے بھیس میں شیعہ فقہ کی ترویج شروع کر دی. جہانگیر کے دور حکومت میں ان کی اصلیت آشکار ہو گئی اور ان کے خلاف مقدمہ چلا اور الزام ثابت ہونے پر ان کو سزائے موت دے دی گئی.

Full Article
 
کونسا موقف ہے ڈرون حملوں بارے؟
جب حکومت میں نہیں تھے تو سپلائی لائن بند کرنے کی دھمکی، حکومت میں آئے تو ٹھس

Another PTI leader promoting Iranian propaganda.[/QUOTE]ڈرون حملوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا موقف بھی ایرانی پروپگنڈا ہے؟
 
کونسا موقف ہے ڈرون حملوں بارے؟
جب حکومت میں نہیں تھے تو سپلائی لائن بند کرنے کی دھمکی، حکومت میں آئے تو ٹھس
لگتا ہے آپ کو صرف مطلب کی باتیں یاد رکھنے کی عادت ہے