Advertisement

ایران کے حامیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی

Status
Not open for further replies.


یہ مئی2015 کی خبر ہے کہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ نے اعلان کیاتھا کہ ان کی تنظیم کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرِپیکار النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنائیں گے۔
ٹی وی پر اپنے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ سرحد پار سے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کے حملوں نے لبنان کی سکیورٹی کے لیے ایک ناقابلِ قبول خطرہ پیدا کر دیا ہے جس کا فوری علاج ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (لبنانی) حکومت اس معاملے سے نمٹنے کے قابل نہیں اس لیے ہم ضروری کارروائی کریں گے اور اس عمل کی ذمہ داری اور نتائج قبول کریں گے۔
البتہ انھوں نے اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا تھا کہ حزب اللہ یہ کارروائی کب شروع کرے گی تاہم ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ جب بھی ہم کارروائی کا آغاز کریں گے ہم کوئی بیان جاری نہیں کریں گے بلکہ کارروائی خود اس کا منہ بولتا ثبوت ہوگی۔
حزب اللہ شام میں صدر بشار الاسد کی حامی افواج کے ساتھ باغیوں کے خلاف لڑائی میں شامل ہے جبکہ لبنان کے سنی مسلمان شام میں حزب مخالف کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یہ لڑائی بڑھتی جارہی ہے، جمعرات کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں ہونے والے یہ بم دھماکے تنظیم حزب اللہ کے گڑھ میں ہوئے ہیں۔
دولتِ اسلامیہ نے اپنے بیان میں ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ شام میں جاری لڑائی سے لبنان بھی متاثر ہورہا ہے۔
50 لاکھ کی آبادی والے ملک لبنان میں شام سے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بھی 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ لگتا ہے دولت اسلامیہ ایرانی حمایت یافتہ تنظیم کو لبنان سے بیدخل کرنا چاہتی ہے۔ دولت اسلامیہ کے حملوں نے لبنان کی سکیورٹی کے لیے ایک ناقابلِ قبول خطرہ پیدا کر دیا ہے اور ایران کے حامیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

​
 
Advertisement
Status
Not open for further replies.