Advertisement

ایران نے امریکی جہاز کو واپس بھیجنے کی وارننگ کی ویڈیو جاری کردی

d4ff7340-151a-11f1-8290-b5af185a8b76.jpg.webp


ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی وڈیو جاری کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایسٹرن ٹائم کے مطابق رات 10 بجے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Loading X post…
Open original post on X

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہے۔

ایران نے پاسداران کی بحریہ کی جانب سے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی وڈیو جاری کردی ہے۔

یرانی حکام کی جانب سے جاری ویڈیو میں امریکی جہاز کے عملے کو یہ کہتے واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ یہ آخری وارننگ ہے، اگر جہاز واپس نہ مڑا تو فائر کھول دیا جائے گا۔

Source ​