تہران ( قدرت نیوز)ایران کے محکمہ مردم شماری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں پچھلے ایک سال کے دوران طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک گھنٹے میں طلاق کے اوسطا 19 واقعات رجسٹرڈ ہونے لگے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی ڈائریکٹر برائے مردم شماری علی اکبر مخزون نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پچھلے ایک سال میں طلاق کے واقعات میں ماضی کی نسبت غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈٰیا کے مطابق علی اکبر مخزون نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران طلاق کے 1 لاکھ 63 ہزار 572 واقعات رجسٹرڈ کیے گئے۔ پچھلے ایک سال میں طلاق کے واقعات میں 05 فی صد اضافہ جبکہ شادیوں کے تعداد میں 6.5 فی صد کمی آئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہرماہ ایران میں طلاق کے 13 ہزار 631 واقعات رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں اور روزانہ اوسطا 448 طلاق کے واقعات پیش آتے ہیں۔طلاق کے رحجان میں صوبہ خراسان رضوی، غیلان اور تہران بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پرہیں جبکہ سنی اکثریتی صوبہ سیستان بلوچستان اور عیلام میں طلاق کے سب سے کم واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ طلاق کے کئی اسباب اور محرکات ہیں۔ ان میں مردو زن میں جنسی مسائل سب سے اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ منشیات کا استعمال، بے روزگاری اور غربت بھی طلاق کے واقعات کا سبب بن رہے ہیں۔ پچھلے دو عشروں میں ایرانی خواتین کی عوامی زندگی میں 30 فی صد اضافہ بھی ہوا ہے۔ایرانی محکمہ مردم شماری کے مطابق سنہ 2006ء کے بعد ملک میں طلاق کا موجودہ رحجان اب تک کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ خواتین میں جسم فروشی کے بڑھتے رحجان کو روکنے کے لیے ایرانی حکومت نے ”متعہ“ کے دفاتر کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔ خیال رہے کہ اثناء عشری شیعہ مسلک میں مردو زن میں جزو وقتی شادی”متعہ“ کو جائز تصور کیاجاتا ہے اور ایران میں ”نکاح متعہ“ عام ہے۔اگرچہ نکاح متعہ کی تشہیرمیں ایرانی شیعہ علماء بھی پیش پیش ہیں مگر اس کے باوجود بعض شہروں میں لوگ اس طرف مائل نہیں ہوئے۔ نکاح متعہ کا رواج وسطی ایران اور قم مشہد جیسے مذہبی اہمیت کے حامل شہروں میں زیاہ دیکھا جاتا ہے
what happens to the new off springs as a result of Misyar??.....Do they become Wahhabi Alims ?
Misyar marriages gain popularity among Saudis
Matchmakers are becoming busy by the day with the wider appeal of misyar marriages in Saudi Arabia. SHARE
Riyadh: Matchmakers are becoming busy by the day with the wider appeal of misyar marriages in Saudi Arabia.
There has been a 50 percent increase in misyar marriages after the issuance of a religious edict (fatwa) giving the alliance sanctity last month by the Islamic Fiqh Academy.
"Among the regions in the kingdom, Jeddah tops
In this file photo, dozens of men are shown during a mass wedding sponsored by Al-Bir Charitable Society in Shuqaiq. At this time when marrying in the Kingdom has become too costly, mass weddings are seen as a logical way to avoid miser marriages. (SPA
ایک نظر ادھر بھی سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح 60 فیصدتک پہنچ گئی
سعودی عرب میں طلاق دینے کا سب سے زیادہ رجحان ساحلی شہر جدہ میں پایا جاتا ہے جہاں اس کی شرح 60 فیصد ہے، رپورٹ فوٹو: فائل ریاض: حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال ہی 60 فیصد طلاقیں ہوجاتی ہیں۔عرب ویب سائٹ العربیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 60 فیصد طلاقیں شادی کے پہلے سال ہی ہوجاتی ہیں اور شوہر یا بیوی طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کرتے ہیں تاہمسرکاری اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح 35 فیصد ہےجودنیا میں طلاق کی اوسط شرح سے کہیں زیادہ ہےاور دیگر ممالک میں طلاق کی اوسط شرح 18 سے 22 فی صد کے درمیان ہے، سعودی عرب میں طلاق دینے کا سب سے زیادہ رجحان ساحلی شہر جدہ میں پایا جاتا ہے جہاں اس کی شرح 60 فیصد ہے جب کہ دارالحکومت ریاض میں طلاق دینے کی شرح 39 فیصد اور الاحسا میں 20 فیصد ہے۔قطیف میں وزارت انصاف سے وابستہ محکمہ وقف اور وراثت کے جج نے شریعت سے عدم آگہی سمیت طلاق کی اور بہت سی وجوہات بیان کی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 25 فیصد طلاقیں شریعت کا کماحقہ علم نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں، دیگر وجوہات میں جینیاتی اور جنسی بیماریاں 5 فیصد، خاوند کا بیشتر وقت سفر میں رہنا اور گھروں سے دوری 5 فیصد، نان ونفقہ اور بیوی کی ضروریات کو پورا نہ کرنا اور پرتعیش زندگی 20 فیصد اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور سوشل نیٹ ورکنگ مسائل 20 فیصد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خاوند، بیوی کا آپس میں عدم اعتماد 15 فیصد جب کہ خاوند کی ایک سے زائد شادیاں اور بیویوں سے برابری کا سلوک کرنے میں ناکامی کی وجہ سے بھی 10 فیصد طلاقیں ہوتی ہیں۔