Advertisement

!ایرانی پائپ لاین کدھر جاۓ گی

[HI]گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو گا: ایران

[/HI]

161791_16298228.jpg


مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ایران سے توانائی کے شعبے کے حوالےسے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق جلد خوشخبری سنائیں گے۔ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی نے مہر آباد ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا۔ صدر زرداری کی تہران آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔ بعد ازاں صدر مملکت نے اپنے ایرانی ہم منصب صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ صدر مملکت اپنے دورہ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت کا دورہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح مشاورت کی کڑی ہے جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔​



http://dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/161791
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Watch N. Sethi's latest show - he gives a very interesting perspective on the sudden movement in gas pipeline.

Its clear that its hard to make much money on it unless PPP gets back in power.
 


تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا

شاید کرہ عرض کی تقدیر بدل جائے



حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال
​
 
Last edited:
Advertisement
ye app logo key ley he key insan bano insan,un ka pegham ye bhee tah jo mery sahaba per tabara kery ga wo juhanmi ho ga,aysay loog insan keya janwaroo say bhee badtar he


قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں

کچھ بھی پیغامِ محمدpbuh کا تمہیں پاس نہیں


حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال
​
 
اب ایران اور زیادہ دبا کر مسلمان علماء پاکستان میں شہید کرے گا اور سپاہ محمّد سے دہشت گردی کرواۓ گا کیوں کہ اب پاکستان کی اک اور کمزوری ایران کے ہاتھ آ جائے گی
​
غم نہ کرو ، کچھ نہی ہوتا ، نہ تم مارو نہ وہ ماریں
​
 
USA is against this pipe line and guess what who else is against this ??? oh firqa parast are also against this (omg), r u thinking what im thinking :13: , things r getting clearer n clearer !
 
If America and Iran can collaborate in Iraq and Afghanistan then why can't the Pakistanis? (omg)
 
Advertisement


قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں

کچھ بھی پیغامِ محمدpbuh کا تمہیں پاس نہیں


حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال
​


قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں

کچھ بھی[HI] پائپ ایران[/HI] کا تمہیں پاس نہیں
 
امریکی دباؤ اور مخالفت کو پسِ پشت ڈالنا ہوگا
​


آخری وقت اشاعت: جمعرات 28 فروری 2013 ,* 23:15 GMT 04:15 PST
​


130227231427_zardari_khamenei304.jpg


پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے لیے توانائی کے محفوظ ذرائع تک رسائی پہلی ترجیح ہے: خامنہ ای





ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کو گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی مخالفت اور دباؤ کو نظرانداز کرنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کہی جو اس گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں دو روزہ دورے پر ایران پہنچے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا منصوبہ دونوں ممالک کے مستحکم باہمی تعاون کی اہم مثال ہے اور اس تعاون میں مزید اضافے کی مخالفت کے باوجود اس منصوبے کو مکمل کرنا دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نےصدر زرداری سے بات چیت کے دوران یہ بھی کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے لیے توانائی کے محفوظ ذرائع تک رسائی پہلی ترجیح ہے اور اس خطے میں ایران وہ واحد ملک ہے جس کے پاس ذرائع بھی ہیں اور وہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کو تیار بھی ہے۔
صدر زرداری نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے صدرِ پاکستان کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

130227231425_zardari_ahmadinijad304.jpg

صدر زرداری نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد سے بھی ملاقات کی




پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے لیے سات اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کے جنوب میں فارس گیس فیلڈ کو بلوچستان اور سندھ سے جوڑا جانا ہے۔
ایرانی علاقے میں پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کا عمل اب تکمیل کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان کو صوبہ بلوچستان میں جو ساڑھے چھ سو کلومیٹر لمبی پائپ لائن بچھانی ہے اس پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان اس پائپ لائن معاہدے کے مطابق دسمبر سنہ دو ہزار چودہ تک جو ملک تاخیر کی وجہ بنےگا اُسے بھاری جرمانہ دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر کے اسے معاشی طور پر تنہا کرنا چاہتا ہے اور وہ پاکستان کو اس منصوبے سے دور رکھنے کے لیے نہ صرف دباؤ ڈال رہا ہے بلکہ اس نے پاکستان کو متبادل توانائی کے ذرائع میں مدد کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
​
 
Last edited:
اس وقت تو سنی ہو یا شیعہ پاکستان میں سب کی ہی گیس نکل گئی ہے اور شاید شیعہ گیس کے استعمال سے سنیوں میں بھی کچھ رقت قلب پیدا ہوجائے
​