- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
اسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ04
حافظ محمداسحاق زاہد
ایامِ حیض میں عورت کو الگ تھلگ کر دیا جاتا
زمانۂ جاہلیت میں عورت کے مخصوص ایام شروع ہوتے تو اسے بالکل الگ تھلگ کر دیا جاتا۔اس کا خاوند نہ اس کے ساتھ کھاتا اور نہ اسے اپنے بستر پر آنے دیتا۔ جبکہ اسلام نے عورت کے ساتھ اس ناروا سلوک کو ناجائز قرار دیا۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواجِ مطہراتؓ کے مخصوص ایام میں ان کے ساتھ کھاتے پیتے، ان سے خدمت لیتے اور ان کے ساتھ آرام فرماتے۔ صرف ایک چیز جسے اسلام نے ان ایام میں حرام قرار دیا وہ ہے بیوی سے صحبت، اس کے علاوہ باقی تمام معاملات کو جائز قرار دیا گیا۔
اور حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ :
میں حیض کی حالت میں ایک برتن سے پانی پیتی پھر وہی ( بچا ہوا ) پانی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی تو آپؐ بھی برتن کی اسی جگہ پر منہ رکھ کر پانی پیتے جہاں سے میں نے پانی پیا ہوتا۔اور حیض ہی کی حالت میں کھانے کے دوران میں اپنے دانتوں کے ساتھ ایک ہڈی سے کچھ گوشت توڑتی پھر وہی ہڈی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کرتی تو آپ بھی اسی جگہ پر منہ رکھ کر گوشت توڑتے جہاں سے میں نے توڑا ہوتا۔ [ مسلم : 300 ]
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ:
یہودیوں میں جب کوئی عورت مخصوص ایام میں ہوتی تو وہ اپنے گھروں میں نہ اس کے ساتھ کھاتے پیتے اور نہ ہی اس سے مجامعت کرتے۔ تو صحابۂ کرامؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا، جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری :
** وَیَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوْا النِّسَائَ فِیْ الْمَحِیْضِ وَلاَ تَقْرَبُوْہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَ الخ **
اور وہ آپ سے حیض کے متعلق سوال کرتے ہیں، تو آپؐ انہیں بتا دیجئے کہ وہ گندگی ہے لہذا حالتِ حیض میں عورتوں سے الگ رہو اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں ان کے قریب نہ جاؤ۔ (البقرۃ : 222)
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
اِصْنَعُوْا کُلَّ شَیْئٍ إِلاَّ النِّکَاحَ
تم سب کچھ کر سکتے ہو سوائے ہم بستری کے۔ [ مسلم : 302 ]
مذکورہ بالا 5 نکات کی روشنی میں آپ کو خوب اندازہ ہو گیا ہوگا کہ اسلام نے عورت کو کیا مقام دیا ہے۔اس لئے مغربی ذرائع ابلاغ کے گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر قطعاً اس احساس میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ اسلام نے عورت کو محروم کر دیا ہے اور اس سے اس کے بنیادی حقوق سلب کر لئے ہیں۔یہ محض ایک افتراء اور جھوٹ ہے جس کی حقیقت پچھلے صفحات میں کھل چکی ہے اور خواتین اسلام کو یہ بات اچھی طرح سے یاد رکھنی چاہیے کہ یہ جو اسلام نے انھیں پردہ کرنے، اپنی نظریں جھکانے، گھر سے بغیر ضروری حاجت کے نہ نکلنے اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کرنے کا حکم دیا ہے یہ صرف اور صرف انہی کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لئے ہے اور اس میں انہی کی خیرو بھلائی مقصود ہے۔
مزید برآں
گزشتہ صفحات میں اگرچہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جو مقام و مرتبہ اسلام نے عورت کو دیا ہے اور جس طرح اسلام نے اس کی عصمت کے تحفظ کے لئے قوانین اور ضابطے وضع کئے ہیں، ایسا کسی اور دین میں نہیں ہے۔ لیکن ہم اپنی ماؤں بہنوں کے مزید اطمینان کے لئے عرض کرتے ہیں کہ عبادات کے اجرو ثواب کا اور جنت کی نعمتوں کا جہاں مردوں سے وعدہ کیا گیا ہے وہاں عورتوں کو بھی یکساں طور پر اس میں شریک کیا گیا ہے۔
اللہ رب العزت کا فرمان ہے :
** فَاسْتَجَابَ لَہُمْ رَبُّہُمْ أَنِّیْ لاَ أُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثیٰ بَعْضُکُمْ مِّنْ بَعْضٍ** [آل عمران :195]
پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی کہ تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت میں ضائع نہیں کرتا، تم سب آپس میں برابر ہو۔
یعنی اجرو ثواب میں تمھارے درمیان مساوات ہے اور مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں۔
اور فرمایا :
** مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثیٰ وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہُ حَیَاۃً طَیِّبَۃً وَلَنَجْزِیَنَّہُمْ أَجْرَہُمْ بِأَحْسَنِ مَا کاَنُوْا یَعْمَلُوْنَ**
جو کوئی مرد یا عورت نیک کام کرے گا، بشرطیکہ با ایمان ہو، ہم اسے یقینی طور پر پاکیزہ اور عمدہ زندگی عطا کریں گے اور انھیں ان کے اعمال سے زیادہ اچھا بدلہ دیں گے۔ [ النحل : 97]
اور سورۃ الأحزاب میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
** إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتَاتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقَاتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرَاتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِیْنَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَالْحٰفِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اﷲَ کَثِیْرًا وَّالذَّاکِرَاتِ أَعَدَّ اﷲُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّأَجْرًا عَظِیْمًا** [ الأحزاب : 35]
بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں، راست باز مرد اور راست باز عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔
باقی آیندہ

Last edited by a moderator: