ان سیاست دانوں کی اس اچھل کود میں قوم وہ اصل بات بھول جاتی جس کی سزا بعد ازاں یہ پاگل قوم پانچ برسوں تک بھگتتی ہے۔ وہ یہ جو سیاست دان اس وقت اپنی سیاسی جماعتیں بدل رہے ہیں میری نظر میں یہ اس دلال کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے ہی گھر پر ذرا سا منافع ملنے کی صورت میں اپنی اولاد اود اہل خقنہ کو کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بٹھا دیں۔۔ جو سیاست دان اپنی جماعت سے وفا نہ کر سکا جس کو وہ دن رات ایک مقدس شے مانتا تھا تو وہ ایسا شخص اپنی قوم سے کیا وفا کرے گا؟ نواز شریف اود زرداری نہ صرف پرانے داغدار اور بے ایمان کھلاڑی ہیں بلکہ ان کا ایک دوسرے کے بغیر گذارہ نہیں۔ عمران خان اگر ان کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو ان دونوں کے چوسے اود چوس کر پھینکے ہوئے آموں کو اپنی ٹوکری میں نہ ڈالے۔ بلکہ ان کی جگہ ایک عام سے پڑھے لکھے نوجوان کو انتخاب میں کھڑا کر دے وہ جیت جائے گا۔۔ لیکن کہتے ہیں سیاست کا دل نہیں ہوتا اور افسوس کہ تیسری دنیا کے سیاست دان دماغ سے کم اور دل سے زیادہ سوچتے ہیں۔۔ قائد اعظم نے دل کی بجائے دماغ سے سوچا ملک بنا دیا بعد والوں نے آج تک اپنے دماغ کو سوچنے کا موقع ہی نہیں دیا۔۔۔