اہم اداروں کی جانب سے حکومت کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کو نکلنے سے روکنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ اہم اداروں کا مؤقف ہے کہ لانگ مارچ کو سڑکوں پر روکنا آسان نہیں ہو گا۔
نجی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت نے ابتدائی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے ابتدائی پلان کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نکلنے نہیں دیا جائے گا، اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کی نظر بندی کی تجویز بھی دے دی گئی
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اور اتحادی قائدین کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
نجی چینل کے مطابق دھرنوں،لانگ مارچ اور خونی مارچ کی باتیں،اہم شخصیات کو نظر بند کرنے پرغورہورہا ہے ۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی صورت میں اہم شہروں کو بند کرکے ملک جام کردے گی اور دھرنوں کا بھی امکان ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں تحریک انصاف کال دیکر کارکنوں کے ذریعے پورا ملک جام کرسکتی ہے جس کے بعد امن وامان خراب ہونیکا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ شیخ رشید لانگ مارچ خونی ہونے کا بیان واپس لیں ورنہ لانگ مارچ نکلنے نہیں دیا جائے گا۔
Its too late..Neither you arrest IK...nor you stop Long March..this will lead to bloodshed which no body can stop..Only way is to announce election.. They day Showbaz took oath..they can arrest or house arrest all PTI leadership.+IK...
But now time is gone..
They don't realise the boat is sailed.
It doesn't matter what they do now, Imran Khan very quickly has taken all the options from their hands.
Now if they try to crush/stop people of Pakistan , they would revolt.
A risk they cann't take, or their government would finish on that day, mark my words.