Advertisement

اگلے چار سال بھارت کے ہرگھر میں ٹوائلٹ


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ ایسے پیغامات تھے جو کہ سننے میں مخصوص اور منفرد لگے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی ان باتوں پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے ملک میں پیش آنے والے والے لاتعداد ریپ کیسز کی مذمت کی اور والدین کو اپنے بیٹوں کی بہتر طریقے سے پرورش کے حوالے سے مشورے دیے۔
ن کا کہنا تھا کہ ’ہر گھر میں والدین بیٹیوں سے سوالات پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں جا رہی ہیں، کب واپس آ ئیں گی، اور انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی منزل پر پہنچ کر گھر اطلاع کریں۔ لیکن کیا آپ نے اپنے بیٹے سے پوچھا ہے کہ وہ کہاں جا رہا ہے؟ اس کے دوست کون ہیں؟ آخر کار ریپ کرنے والے بھی کسی کے بیٹے ہیں۔ غلط راستے پر جانے سے روکنا والدین کا کام ہے۔‘
بھارت کی عموماً جاگیردارانہ اور پدری سماج میں کارکن اور مبصرین ایک طویل عرسے سے شکایت کر رہے ہیں کہ بیتیوں کو دوسرے درجے کا شہری محسوس کروایا جاتا ہے جب کہ بیٹوں کو بیتیوں کے مقابلے میں زیادہ لاڈ پیار ملتا ہے۔

مودی نے لاکھوں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر بھی پریشانی ظاہر کی اور بیٹیوں کے قتل کو روکنے کے لئے عوام سے اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ’اس وقت جنسی تناسب لڑکوں کے حق میں ہے۔ یہ عدم توازن خدا نے نہیں پیدا کیا۔‘ انھوں نےڈاکٹروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ’پیسوں کے لیے نوزایدہ بچیوں کو قتل نہ کریں۔‘
بھارتی وزیراعظم نے اس سماجی خیال کو بھی چیلنج کیا کہ لڑکے آ گے جا کر والدین کا خیال رکھیں گے اور بیٹیاں جہیز مانگیں گی۔مودی نےکہا کہ لڑکیاں بھارت کی ترقی میں برابر کی شریک دار ہیں۔

ملک کے نوجوان کمپیوٹر ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اب وہ ملک نہیں رہا جہاں بس ننگے فقیر اور سانپ پٹوری ہوں۔
مودی کے مطابق وہ ایک ’ڈیجیٹل بھارت‘ کا تصور کرتے ہیں: ’ماضی میں بھارت ریلوے کے ذریعے منسلک ہوتا تھا لیکن اب اس کی جگہ ٹیکنالوجی نے لے لی ہے۔‘ مودی خود بھی ٹیکنالوجی سے باخوبی واقف ہیں اور ٹوئٹر اور فیس بک پر ان کی بڑی تعداد میں فالو ورز ہیں جن سے وہ براہ راست رابطہ کرتے ہیں۔ تاہم ہندوستان کی 1.2 ارب کی آبادی میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف پندرہ کروڑ ہے۔

’میں ٹوائلٹ کی بات کیوں کر رہا ہوں؟‘

اکثر ہندوستانیوں کی طرح مودی بھی ارد گرد کے تمام گند سے بیزار تھے اور انھوں نے سب بھارتیوں کو کہا کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں لاکھوں لوگوں کے پاس بیت الخلا کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ کھلے میدانوں کو عوامی ٹوئلٹ میں تبدیل کرنے کے رواج کا خاتمہ کریں گے۔
مودی نے ہر اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹوئلٹوں کی سہولیات فرہام کرنے کا وعدہ کیا اور اگلے چار سال میں بھارت کے ہرگھر کے اندر ایک ٹوائلٹ لگانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

’پاکستان نہیں، نیپال‘

گزشتہ برسوں میں مختلف بھارتی وزرائے اعظم نے اپنی سالانہ یوم آزادی کی تقاریر میں پاکستان کو خبردار کرتے رہے ہیں لیکن مودی کی اس تقریر میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں پایا گیا۔ اس کے بجائےانھوں نے نیپال کی بات کی۔
ماؤ نواز باغیوں کے حوالے سے انھوں نے نیپال کی مثال دی اور کہا: ’انھوں (نیپال کے ماؤنواز) نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور وہ اب ایک نئے آئین کے انتظار میں ہیں۔ یہ گمراہ نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے۔‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/08/140815_modi_independence_messsages_qs.shtml

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: اگلے چار سال بھارت کے ہرگھر میں ٹوائلٹ ہوگ

But Chaar saaal tuk tu India Gobaristan ban jaye ga......it is too late
 
تاہم ہندوستان کی 1.2 ارب کی آبادی میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف پندرہ کروڑ ہے
اگلے چار سال میں بھارت کے ہرگھر کے اندر ایک ٹوائلٹ لگانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
but Geo tv tells us 24 hours a day that india is one of the most advance countries in the world :)

​