Advertisement

اگلے تین ماہ فیصلہ کن ہوں گے ، عمران خان کی صحت بہتر ہوتی ہے یا نہیں،علوی

Loading X post…
Open original post on X


عمران خان کی طبی رپورٹس تشویشناک ہیں۔ میں نے کئی ماہرین کے ساتھ مل کر ان رپورٹس کا جائزہ لیا ہے اور یہ تحریر سادہ زبان میں کر رہا ہوں تاکہ ہر پاکستانی آسانی سے سمجھ سکے کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے۔


ترجیح کے اعتبار سے جو چیزیں مجھے سب سے زیادہ تشویش میں مبتلا کر رہی ہیں، ان میں ان کی اضطراب اور ذہنی دباؤ کی سطح، دل کی دھڑکن کا بے ترتیب یا تیز محسوس ہونا ، اور بلند فشارِ خون شامل ہیں۔ رپورٹ میں بے خوابی کا ذکر نہیں، لیکن ادویات کو دیکھتے ہوئے تقریباً یقینی طور پر یہ مسئلہ بھی موجود ہے۔


میں عمران خان کو 35 سال سے زیادہ عرصے سے جانتا ہوں۔ ذہنی دباؤ کبھی ان کی کمزوری نہیں رہا۔ اب اگر یہ اپنی بلند ترین سطح پر ہے تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تین سال کی قید اور مکمل تنہائی نے ان پر کیا اثر ڈالا ہے۔


اس کی وجوہات سمجھنا مشکل نہیں: ملک کی صورتِ حال، جیل میں موجود ان کے ساتھی، سزائیں پانے والے افراد، جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے غم زدہ خاندان۔ پھر ان کی اپنی تنہائی، اخبارات اور کتابوں سے محرومی اور باہر کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے، اس سے بے خبری۔ اور ہاں، بشریٰ بی بی، اپنی بہنوں، کارکنوں اور اپنی جماعت کے بارے میں ان کی پریشانی بھی۔


ادویات پر غور کریں، کیونکہ رپورٹ میں کوئی تشخیص درج نہیں۔ انہیں سٹی نائل اور لیکسوٹانِل دن میں تین مرتبہ دی جا رہی ہیں۔ یہ بے خوابی کا علاج نہیں ہے۔ یہ دن کے اوقات میں اضطراب کا علاج ہے۔ اس بات کو دو مرتبہ پڑھیں۔


ان کی دل کی دھڑکن 54 دھڑکن فی منٹ ہے۔ ڈاکٹر اسے ’’نارمل‘‘ کہیں گے، لیکن ان کے لیے یہ معمول کی بات نہیں۔ جوانی سے ان کی آرام کی حالت میں دل کی دھڑکن 40 کی دہائی کے ابتدائی نمبروں میں رہی ہے، جو ایک طویل عرصے تک اعلیٰ درجے کے ایتھلیٹ رہنے کی علامت ہے۔ 54 تک پہنچ جانا ایک حقیقی تبدیلی ہے۔


انہوں نے دل کی دھڑکن کے بے ترتیب یا زور سے محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں جسے صرف نوٹ کرکے چھوڑ دیا جائے۔ فوری طور پر 24 گھنٹے کا ہولٹر مانیٹر لگانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی شدت اور تعدد کا پتا چل سکے اور مناسب دوا تجویز کی جا سکے۔ حتیٰ کہ پاکستان سے باہر کے ایپل آئی ڈی سے منسلک ایپل واچ بھی حقیقی وقت میں ایٹریئل فبریلیشن اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کی نشاندہی کر سکتی ہے، کیونکہ پاکستان میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔


اب انہیں بلڈ پریشر کی تین مختلف ادویات دی جا رہی ہیں۔ اس صورتِ حال میں ادویات کی خوراک درست طور پر متعین کرنے کے لیے صبح اور شام بلڈ پریشر کی باقاعدہ روزانہ مانیٹرنگ ضروری ہے، نہ کہ ہفتے میں ایک بار اندازے سے فیصلہ کرنا۔ انہیں کولیسٹرول کم کرنے والی دوا بھی دی جا رہی ہے۔ ان کی عمر میں کولیسٹرول کا بڑھنا جینیاتی عوامل اور ذہنی دباؤ دونوں سے متعلق ہو سکتا ہے، اس لیے بلڈ پریشر کی طرح اس کے لیے بھی خوراک، ورزش اور ادویات کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ نمک کم، جسمانی سرگرمی زیادہ اور باقاعدہ مانیٹرنگ ضروری ہے۔


اس کے علاوہ درج ذیل ٹیسٹ اب مزید تاخیر کے بغیر ہونے چاہئیں:

​
  1. اسٹریس ٹیسٹ​
  2. ایکو کارڈیوگرام​
  3. کارڈیک ایم آر آئی​
  4. کارڈیک آرٹری کیلشیم اسکین — کولیسٹرول بڑھنے کے باعث یہ جانچنے کے لیے کہ شریانوں میں کیلشیم کے ذخائر تو موجود نہیں، جو شریانوں کو تنگ کرکے ہارٹ اٹیک یا اسٹنٹ کی ضرورت کا باعث بن سکتے ہیں۔​
  5. کارڈیک سی ٹی اینجیوگرام اور ضرورت کے مطابق دیگر ٹیسٹ۔​

میں شدید فکر مند ہوں۔ تنہائی ان کے جسم پر جسمانی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ اگر اس مسئلے کا فوری طور پر تدارک نہ کیا گیا تو مزید پیچیدگیوں کے ساتھ نقصان ناقابلِ واپسی بھی ہو سکتا ہے۔


عمران خان کو اب یقینی طور پر ہسپتال کے ماحول میں منتقل کیا جانا چاہیے، جہاں آزاد ڈاکٹروں کے ایک پینل کی نگرانی میں ان کا علاج ہو۔ نہ ان کے خاندان کو اور نہ ہی پاکستانی عوام کو صرف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں پر اعتماد ہے۔ ہم ماضی میں رپورٹس میں مبینہ ردوبدل دیکھ چکے ہیں، اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے یا کم ظاہر کرنے کی مثالیں بھی سامنے آ چکی ہیں، جن میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی شامل ہے۔


اگلے تین ماہ فیصلہ کن ہوں گے کہ ان کی حالت بہتر ہو کر واپس معمول پر آتی ہے یا مستقل شکل اختیار کرلیتی ہے۔


ہم سب تشویش میں مبتلا ہیں۔


ملک کو اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ ان کی ضرورت ہے۔


اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
​
 
Meray Pakistanio or nojawano bay fiker ho jao or bachi baazi aur porn main lagay raho.
Jaysay tumahray baap dada ghulam thay tum aur tumahre anay wali naslain bhe fakhar say ghulaam hi rahinge.
Yeh pagal chala tha hum jaisi bayhis or soi hoi qauom ko acha ho isay nishani ibrat bana dia jae to takay ainda koi kabhi aisi ghalte na karay.
Pakistan hamesha paindabaad takay hum sub is main ghulami say Zindagi basar ker sakain