- Joined
- Feb 4, 2017
- Posts
- 779
- Reaction score
- 1,167
- Points
- 93
پناما کیس کا فیصلہ کل انشاءاللہ آنے والا ہے، مسلم لیگ نون کے لوگوں نے نوازشریف کے خواجہ سعد رفیق کے ذریعے پہنچائے گئے پیغام پر ملک بھر میں تخریبی قسم کے بینر لگانا شروع کردیئے ہیں۔جن کی تحریر دراصل عدالت کے ججوں اور فوج کے چیف کے لیئے ایک پیغام ہے کہ اگر فیصلہ نوازشریف کی خواہش کے مطابق نہ آیا تو پاکستان میں اس کے چاہنے والے اتھل پتھل کردینگے۔لیکن فیصلہ ہو چکا اب اس کو صرف سنایا جانا ہے فیصلہ کیا ہے بظاہر کسی کو معلوم نہیں لیکن نوازشریف کو سو فیصد معلوم ہے ظاہر ہے اس کی حکومت ہے اور اس کے ذرائع بھی ہیں!!! اور نون لیگ کے کارکنوں کو مرنے مارنے کے اکھٹا کرنا انہیں خون دینے کی ہدایات دینا سعد رفیق مذاق میں نہیں دے رہا۔
لاہور کے لالک چوک پر آج سے نون لیگ کے کارکنوں نے قبضہ کرلیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہیں سے کل ہم یا مٹھائیاں بانٹیں گے یا احتجاج کرینگے!! اگر اتنی سی بات ہوتی تو ایسا نقصان نہیں تھا۔ لیکن تحریک انصاف نے بھی اپنے کارکنوں کو اسی چوک پر جمع ہونے کا اعلان کیا ہے اور یقیناً یہ کارکن آج رات یا کل صبح سے وہاں پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ اور اس طرح عمران خان از خود خواجہ سعد رفیق کے ہاتھوں ٹریپ هوجائے گا جس طرح نون والے اس کو کرنا چاہتے ہیں!!! ایسا کیوں؟ ایسا اس لئیے کہ فیصلہ کسی طور نواز شریف کے حق میں آنے والا نہیں اور نون لیگ کو اب ایسا گروپ چاہئیے جس پر وہ نہ صرف اپنا غصہ نکال سکیں بلکہ یہ بھی کہہ سکیں کہ ہمارے قائد نے پر امن رہنے کی ھدایت کی تھی ہم پر امن تھے لیکن دوسرے گروپ نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا اس طرح عمران خان کی پناما کی جیت اور عدالت کے سچے فیصلے کی اہمیت دب جائے گی لوگ بجائے نوازشریف اور نون کو برا بھلا کہنے اور فیصلے پر خوش ہونے کی بجائے عمران خان پر شدید تنقید کرینگے۔عدالت بھی نون کو تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے اس چانس کو اچھی نظر سے نہیں دیکھے گی۔فوج بھی ایسا ہی سوچے گی۔اور نون لیگ کے حامی چینل اس کو اتنا اچھالیں گے کہ نوازشریف کی بدنامی،ناکامی،اور چوری چکاری کی شدت اس میں دب جائے گی!!!۔
ہونا یہ چاہیے کہ عمران خان یہ اعلان کرے کہ عدالت کے کسی بھی فیصلے کی حمایت یا مخالفت میں تحریک انصاف کے کارکن نہ جشن منائیں گے اور نہ ہی احتجاج کرینگے۔ اور اگر بات جشن کی ہوگی تو تحریک انصاف فلاں فلاں دن یوم شکر یا جو بھی کہیں اس دن ہم وہ منائیں گے!! اس طرح ایک جانب نون لیگ کی تحریک انصاف سے ہاتھا پائی کا منصوبہ ناکام ہوگا۔پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سنجیدگی کی تعریف کی جائے گی عدالتی اور حلقوں میں تحریک انصاف کی سنجیدگی کی تعریف کی جائے گی۔ اور اگر نون لیگ پھر بھی ہنگامہ کرتی ہے جو کہ اس نے کرنا ہی کرنا ہے تو کم از کم فوج یا رینجرز کے ہاتهوں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور پٹائی نہیں ہوگی!!!! اور اگر تحریک انصاف والے کہتے ہیں نوازشریف کے خلاف فیصلہ ایک تاریخی کارنامہ ہوگا عمران خان کا اور اس پر جشن کارکنوں کا حق بنتا ہے تو میں سمجھتا ہوں اس طرح خواجہ سعد رفیق اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا اور تحریک انصاف کے ہاتھ اس تاریخی خوشی اور عمران خان کے کارنامے کی کامیابی کی بجائے شرمندگ بھی ہاتھ آئے گی اور تحریک انصاف کے کارکن دو طرف سے مار کھائیں گے۔ایک طرف سے نون کے ہاتھوں دوسری طرف پولیس اور رینجرز کے ہاتھوں!!!! اگر تاگر تحریک انصاف نے اس اپنی کامیابی کا جشن پورے ملک کے ساتھ منانا ہے تو اسے کل کی بجائے ایک دو دن صبر سے کام لینا ہوگا اس طرح تحریک انصاف کی عزت میں اضافہ ہوگا لوگ اس کو سنجیدہ جماعت سمجھیں گے اور مزید لوگ اس میں شامل ہونگے کسی ادارے کو عمران خان یا اس کے کارکنوں کے اوپر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا ۔اس طرح قوم کی خوشیاں بھی دوبالا ہو جائیں گی،،،،،،،، اگر ہوسکے تو تحریک انصاف کو اس پر سوچنا چاہیئے؟؟؟؟!!۔

- Featured Thumbs
- http://kingofwallpapers.com/thinking/thinking-006.jpg
Last edited by a moderator: