- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xاگر ہمارے گھر گرائے گئے تو کسی کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا
گل ظفر خان نے سی ایم ہاؤس میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
ہم ہر دس سال بعد نیا گھر نہیں بنا سکتے اور نہ اپنے آبائی گھروں کو گرنے دیں گے۔ اگر ہمارے گھر گرائے گئے تو پھر کسی کی رہائش محفوظ نہیں رہے گی، چاہے وہ وزیر اعلیٰ ہو یا وزیر اعظم۔
اگر روایت، غیرت اور بندوق عوام کو ہی اٹھانی ہے اپنے دفاع کے لیے تو دونوں فریق ہماری زمینیں چھوڑ دیں۔
آئین کی بنیادی شق ہے کہ چاہے سو مجرم چھوٹ جائیں، ایک بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیے۔
لیکن یہاں ایک مجرم کو پکڑنے کے لیے سو بے گناہوں کو سزا دی جا رہی ہے۔ ہم کسی صورت انخلا قبول نہیں کریں گے۔ اگر ہمیں بے دخل کیا گیا تو ہم سڑکوں پر گھر بسائیں گے، وہ بھی سرکاری عمارتوں کے سامنے۔
ہمیں ریاست کا ایندھن نہ بنایا جائے۔ اگر بنایا گیا تو ذمہ داری بھی ریاست پر ہوگی۔ہمیں ترجیحات بدلنے پر مجبور نہ کریں۔ اس ملک کے لیے ہم نے جانیں دی ہیں۔ ہم بنگالی نہیں، ہم قبائلی ہیں۔
ادھر بھی ہم، اُدھر بھی ہم کی بنیاد پر ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔
Loading X post…
Open original post on X
Last edited:





