- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم الله الرحمن الرحیم
سورہ البقرہ، آیت 103۔102
ترجمہ:
102۔ اور یہ(بنی سرائیل) اُن(منتروں) کے پیچھے لگ گئے جو سلیمان(علیہ لسلام) کی سلطنت کے زمانےمیں شیاطین پڑھا کرتے تھے۔ اور سلیمان(علیہ لسلام) نے کوئی کفر نہیں کیا تھا، البتہ شیاطین لوگوں کو جادو کی تعلیم دےکر کفر کا ارتکاب کرتے تھے۔
نیز (یہ بنی اسرائیل) اس چیز کے پیچھے لگ گئے جو شہر بابل میں ہاروت و ماروت نامی دو فرشتوں پر نازل کی گئی تھی۔ یہ دو فرشتے کسی کو اس وقت تک کوئی تعلیم نہیں دیتے تھے جبتک اس سے یہ نہ کہہ دیں کہ ''ہم محض آزمائش کے لئے (بھیجے گئے) ہیں، لہٰذا تم (جادو کے پیچھے لگ کر) کفر اختیار مت کرنا۔''
پھر بھی یہ لوگ ان سے وہ چیزیں سیکھتے تھے جس کے ذریعے مرد اور اسکی بیوی میں جدائی پیداکر دیں۔ (ویسے یہ واضح رہےکہ) وہ اسکے ذریعے کسی کو اللہ کی مشیت کے بغیر کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے۔ (مگر) وہ ایسی باتیں سیکھتے تھے جو انکے لئے نقصان دہ تھیں، اور فائدہ مند نہ تھیں۔ اوروہ یہ بھی خوب جانتے تھے کہ جو شخص ان چیزوں کا خریدار بنے گا، آخرت میں اسکا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ اور حقیقت یہ ہےکہ وہ چیز بہت بری تھی جسکے بدلے انہوں نے اپنی جانیں بیچ ڈالیں۔ کاش کہ ان کو اس بات کا (حقیقی) علم ہوتا۔
103- اور (اسکے برعکس) اگر وہ ایمان اور تقوٰی اختیار کرتے تو اللہ کے پاس سےملنے والا ثواب یقیناٴ کہیں زیادہ بہتر ہوتا۔ کاش کہ انکو (اس بات کا بھی حقیقی) علم ہوتا۔
تشریح
102-103, حصہ اول
ان آیات میں اللّٰہ تعالٰی نے یہودیوں کی ایک اور بد عملی کیطرف اشارہ فرمایا ہے، اور وہ یہ کے جادو ٹونے کےپیچھے لگنا شرعاًجائز نہیں تھا، بالخصوص اگر جادو میں شرکیہ کلمات منتر کے طور پر پڑھے جائیں تو ایسا جادو کفر کی مترادف ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں کچھ شیاطین نے، جن میں انسان اورجنات دونوں شامل ہوسکتے ہیں، بعض یہودیوں کو یہ پٹی پڑھائی کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی سلطنت کا سارا راز جادو میں مضمر ہے، اور اگر تم جادو سیکھ لوگے تو تمہیں بھی حیرت انگیز اقتدار نصیب ہوگا۔
چنانچہ یہ لوگ جادو سیکھنےاور اس پر عمل کرنے میں لگ گئے، حالانکہ جادو پر عمل کرنا نہ صرف ناجائز تھا بلکہ اس کی بعض قسمیں کفر تک پہنچتی تھیں۔ دوسرا غضب یہودیوں نے یہ کیا کہ خود حضرت سلیمان علیہ السلام کو جادوگر قرار دے کر ان کے بارے میں یہ مشہور کردیاکہ انہوں نے آخری عمر میں بتوں کو پوجنا شروع کردیا تھا۔ان کےبارے میں یہ جھوٹی داستانیں انہوں نے اپنی مقدس کتابوں میں شامل کردیں،جو آج تک بائبل میں درج چلی آتی ہیں۔
چنانچہ بائبل کی کتاب سلاطین (اول ۱۔۱۱تا ۲۱ میں ان کے معاذ اللّٰہ مرتد ہونے کا بیان آج بھی موجود ہے۔قرآن کریم نے اس آیت میں حضرت سلیمان پر اس ناپاک بہتان کی تردید فرمائ ہے۔
اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہےکہ جن لوگوں نے قرآنِ کریم پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ یہودیوں اور عیسائیوں کی کتاب سے ماخوذ ہے،وہ کتنا غلط الزام ہے۔یہاں قرآن کریم صریح الفاظ میں یہود ونصاریٰ کی کتابوں کی تردید کررہاہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں تھاجس سے وہ یہ خود ،معلوم کرسکتےکہ یہودیوں کی کتابوں میں کیا لکھا ہے۔ اس بات کا علم آپ کو وحی کے سوا کسی اور راستے سے نہیں ہوسکتا تھا۔
لہذا یہ آیت بذاتِ خود آپ کے صاحب وحی رسول ہونے کی واضح دلیل ہےکہ آپ نے نہ صرف یہ بتلایا کہ یہودیوں کی کتابوں میں حضرت سلیمان علیہ السلام پر کیا بہتان لگایا گیا ہے، بلکہ اس قدر جم کر اس کی تردید فرمائ ہے۔
ضیا القرآن۔۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری صاحب
توضیح القرآن.. مفتی تقی عثمانی صاحب..
احسن البیان.. حافظ صلاح الدین یوسف صاحب..
- Featured Thumbs
- http://www.shahinshah.com/images/pakistan/al-quran.jpg
Last edited by a moderator:





