Advertisement

اگر واقعی یہ عمران خان کی جنگ بن گئی؟

اسلام آباد کی لال مسجد پر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دورے حکومت میں آپریش کیا گیا تھا پشاور حملے کے کچھ روز بعد ایک ریٹائرڈ بریگیڈئیر سے بات ہوئی۔ کہنے لگے کیا ہو گا؟ کچھ نہیں ہو گا کیونکہ طالبان ہمارے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ہم نے خود فریبی کے ایسے چشمے لگائے ہوئے ہیں کہ ہمیں کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا۔

پھر کہنے لگے کہ میں عسکری کالونی میں رہتا ہوں جسے فوج نے بنایا ہے اور ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی چلاتے ہیں۔ میری کالونی میں چار بلاک ہیں اور ہر بلاک کی علیحدہ مسجد ہے جن سب کے امام فوج کے تنخواہ دار ہیں۔


میں ہر جمعے باقاعدگی سے نماز کے لیے مسجد جاتا ہوں۔ میں آپ کو بتاؤں کے جب سے ضرب عضب شروع ہوا ہے ایک دفعہ بھی ان میں سے کسی مسجد کے امام نے کھل کر یہ نہیں کہا کہ یا خدا ہماری پاک افواج کو طالبان پر فتح دے اور ان دہشت گردوں کو نیست و نابود فرما۔ وہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ یا خدا اسلام کی خدمت کرنے والوں کو فتحیاب کر۔


بریگیڈیئر صاحب کو اس بات پر بھی رنج تھا کہ گو اس مسجد میں کئی فوجی افسر اور جوان جمعہ کی نماز پڑھنے آتے ہیں لیکن خود ان کے سمیت کبھی کسی نے امام سے یہ نہیں پوچھا کہ وہ کھل کر طالبان کا نام کیوں نہیں لیتے، ان کی مذمت کیوں نہیں کرتے اور ان کے خلاف پاک افواج کی فتح کے لیے دعاگو کیوں نہیں ہوتے۔


اس گفتگو کے چند ہی روز بعد ایک سزا یافتہ مجرم ارشد محمود کو پھانسی ہوئی اور اس کے جنازے کے مناظر کی تصاویر سامنے آئیں۔ اس کا تقریباً پورا گاؤں جنازے کے لیے امڈ
آیا تھا اور درجنوں افراد اس کی لاش کو کندھا دینے کی سعی میں نظر آئے۔


ظاہر ہے کہ طالبان سے یہ ہمدردی محض حکومت یا فوج کی جانب سے نہیں جو محض ایک پالیسی کی تبدیلی سے ختم ہو جائے۔


ذرا اسلام آباد کی لال مسجد کا ذکر کرتے ہیں جس کے خطیب مولوی عبد العزیز آجکل سول سوسائٹی کے محاصرے میں ہیں۔ پشاور حملے کی مذمت سے انکار پر سوشل ایکٹیوسٹ جبران ناصر کا پیمانہء صبر لبریز ہوا، انہوں نے احتجاج کی کال دی، پہلے انہیں مولوی عبدالعزیز نے دھمکایا اور پھر طالبان نے لیکن وہ ابھی بھی اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جبران ناصر کہتے ہیں کہ وہ اپنا احتجاج تب تک نہیں چھوڑیں گے جبتک طالبان کے ہمدردوں کو بھی طالبان کی طرح ملک دشمن نا کہا جائے۔

اپنے اس جذبے میں وہ تنہا نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک عرصے سے حکومت اور عوام کی توجہ طالبان کے ہمدردوں کی جانب دلا رہی ہے لیکن انہیں اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔


پشاور دھماکے کے اگلے ہی روز پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک پریس کانفرنس میں عین یہی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم تو باقاعدہ لال مسجد والوں کے خلاف جلسے جلوس کر رہی ہے اور الطاف حسین کا مطالبہ ہے کہ لال مسجد کو انتہا پسندوں سے آزاد کرایا جائے۔


پاکستان کی موجودہ عسکری و سیاسی قیادت اچھے برے طالبان میں تمیز سے توبہ کر چکی ہے۔ لیکن کیا پاکستان میں موجود طالبان ہمدردوں کے احتساب کے بغیر برسوں پرانی وہ پالیسیاں جو آخرکار پشاور میں بچوں کے قتل عام کی وجہ بنیں ترک کی جا سکتی ہیں؟


اس وقت یہ ملکی قیادت کے سامنے کئی سوالوں میں سے شاید اہم ترین سوال ہے۔

اور وزیر اعظم نواز شریف یہ مانیں نا مانیں اس کے جواب کی ایک اہم کڑی اس وقت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

ایک عرصے کی حیل و حجت کے بعد عمران خان کی جماعت نے باقاعدہ نام لے کر طالبان کی مذمت کی ہے۔ یہ ان کے پارٹی کے سربراہ کے وزیر اعظم کی جانب سے طلب کی جانے والی کل جماعتی مشاورت کا حصہ بننے کے فیصلے کے فوراً بعد ہوا۔


پچھلے سال کے انتخابات کے بعد اب تک عمران خان کی سیاست کے دو پہلو نمایاں رہے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ پاکستان کی روایتی سیاست کی نسبت قدرے غیر متوقع سوچ اور عمل کے حامل ہیں۔ وہ خود بی بی سی اردو سے کہہ چکے ہیں کہ تبدیلی لانے کے لیے تھوڑا بہت پاگل پن ضروری ہوتا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ ان کے چاہنے والے ہر صورت ان کے ایک اشارے پر سڑکوں پر آنے کو تیار ہوتے ہیں۔

اگر حکومت اور فوج اچھے برے طالبان میں تفریق نہ کرنے کے عزم میں سنجیدہ ہے تو اس وقت پاکستانی معاشرے میں موجود طالبان کے حمایتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شاید اسی قسم کے پاگل پن کی ضرورت ہے۔

جس طرح کا احتجاج جبران ناصر نے لال مسجد کے سامنے شروع کیا ہے اسے ملک کی گلی گلی پہنچانے میں جو کردار عمران خان ادا کر سکتے ہیں دوسرا شاید کوئی نہ کر پائے کیونکہ پاکستان کے جس طبقے کی خاموشی اس تیرہ سالہ جنگ میں سب سے زیادہ گونجی ہے اسی طبقے کا ایک بڑا حصہ آج عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اگر وہ اس جنگ کو اپنا لیں تو پھر جہاں ملک کے سیکیورٹی ادارے قبائلی علاقوں میں طالبان سے جنگ آزما ہونگے وہیں عمران خان کے حمایتی طالبان کی سوچ کے خلاف ملک کی گلی گلی میں لڑ رہے ہونگے۔

لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومتی جماعت انہیں اس معاملے میں اپنا حقیقی حلیف سمجھے۔

منگل کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس کے پاس ایک فون کال ٹریس کرنے تک کی سہولت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے صوبے کے کئی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مدد مانگی۔


اب یہ فیصلہ میاں نواز شریف کو کرنا ہے کہ عمران خان کی باتوں میں انہیں ایک سیاسی حریف کے مطالبات سنائی دے رہے ہیں یا ایک بیش قدر حلیف کی مدد کی پیشکش بھی اور پکار بھی۔


Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اگر واقعی یہ عمران خان کی جنگ بن گئی؟
​


عامر احمد خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

​
141223115850_islamabad_protest_624x351_reuters_nocredit.jpg

​

پشاور حملے کے کچھ روز بعد ایک ریٹائرڈ بریگیڈئیر سے بات ہوئی۔ کہنے لگے کیا ہو گا؟ کچھ نہیں ہو گا کیونکہ طالبان ہمارے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ہم نے خود فریبی کے ایسے چشمے لگائے ہوئے ہیں کہ ہمیں کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا۔
پھر کہنے لگے کہ میں عسکری کالونی میں رہتا ہوں جسے فوج نے بنایا ہے اور ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی چلاتے ہیں۔ میری کالونی میں چار بلاک ہیں اور ہر بلاک کی علیحدہ مسجد ہے جن سب کے امام فوج کے تنخواہ دار ہیں۔
میں ہر جمعے باقاعدگی سے نماز کے لیے مسجد جاتا ہوں۔ میں آپ کو بتاؤں کے جب سے ضرب عضب شروع ہوا ہے ایک دفعہ بھی ان میں سے کسی مسجد کے امام نے کھل کر یہ نہیں کہا کہ یا خدا ہماری پاک افواج کو طالبان پر فتح دے اور ان دہشت گردوں کو نیست و نابود فرما۔ وہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ یا خدا اسلام کی خدمت کرنے والوں کو فتحیاب کر۔
بریگیڈیئر صاحب کو اس بات پر بھی رنج تھا کہ گو اس مسجد میں کئی فوجی افسر اور جوان جمعہ کی نماز پڑھنے آتے ہیں لیکن خود ان کے سمیت کبھی کسی نے امام سے یہ نہیں پوچھا کہ وہ کھل کر طالبان کا نام کیوں نہیں لیتے، ان کی مذمت کیوں نہیں کرتے اور ان کے خلاف پاک افواج کی فتح کے لیے دعاگو کیوں نہیں ہوتے۔
اس گفتگو کے چند ہی روز بعد ایک سزا یافتہ مجرم ارشد محمود کو پھانسی ہوئی اور اس کے جنازے کے مناظر کی تصاویر سامنے آئیں۔ اس کا تقریباً پورا گاؤں جنازے کے لیے امڈ آیا تھا اور درجنوں افراد اس کی لاش کو کندھا دینے کی سعی میں نظر آئے۔
ظاہر ہے کہ طالبان سے یہ ہمدردی محض حکومت یا فوج کی جانب سے نہیں جو محض ایک پالیسی کی تبدیلی سے ختم ہو جائے۔
ذرا اسلام آباد کی لال مسجد کا ذکر کرتے ہیں جس کے خطیب مولوی عبد العزیز آجکل سول سوسائٹی کے محاصرے میں ہیں۔ پشاور حملے کی مذمت سے انکار پر سوشل ایکٹیوسٹ جبران ناصر کا پیمانہء صبر لبریز ہوا، انہوں نے احتجاج کی کال دی، پہلے انہیں مولوی عبدالعزیز نے دھمکایا اور پھر طالبان نے لیکن وہ ابھی بھی اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جبران ناصر کہتے ہیں کہ وہ اپنا احتجاج تب تک نہیں چھوڑیں گے جبتک طالبان کے ہمدردوں کو بھی طالبان کی طرح ملک دشمن نا کہا جائے۔
اپنے اس جذبے میں وہ تنہا نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک عرصے سے حکومت اور عوام کی توجہ طالبان کے ہمدردوں کی جانب دلا رہی ہے لیکن انہیں اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔
پشاور دھماکے کے اگلے ہی روز پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک پریس کانفرنس میں عین یہی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم تو باقاعدہ لال مسجد والوں کے خلاف جلسے جلوس کر رہی ہے اور الطاف حسین کا مطالبہ ہے کہ لال مسجد کو انتہا پسندوں سے آزاد کرایا جائے۔
پاکستان کی موجودہ عسکری و سیاسی قیادت اچھے برے طالبان میں تمیز سے توبہ کر چکی ہے۔ لیکن کیا پاکستان میں موجود طالبان ہمدردوں کے احتساب کے بغیر برسوں پرانی وہ پالیسیاں جو آخرکار پشاور میں بچوں کے قتل عام کی وجہ بنیں ترک کی جا سکتی ہیں؟
اس وقت یہ ملکی قیادت کے سامنے کئی سوالوں میں سے شاید اہم ترین سوال ہے۔
اور وزیر اعظم نواز شریف یہ مانیں نا مانیں اس کے جواب کی ایک اہم کڑی اس وقت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔
ایک عرصے کی حیل و حجت کے بعد عمران خان کی جماعت نے باقاعدہ نام لے کر طالبان کی مذمت کی ہے۔ یہ ان کے پارٹی کے سربراہ کے وزیر اعظم کی جانب سے طلب کی جانے والی کل جماعتی مشاورت کا حصہ بننے کے فیصلے کے فوراً بعد ہوا۔

پچھلے سال کے انتخابات کے بعد اب تک عمران خان کی سیاست کے دو پہلو نمایاں رہے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ پاکستان کی روایتی سیاست کی نسبت قدرے غیر متوقع سوچ اور عمل کے حامل ہیں۔ وہ خود بی بی سی اردو سے کہہ چکے ہیں کہ تبدیلی لانے کے لیے تھوڑا بہت پاگل پن ضروری ہوتا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ ان کے چاہنے والے ہر صورت ان کے ایک اشارے پر سڑکوں پر آنے کو تیار ہوتے ہیں۔

141223120148_islamabd_lal_masjid_protest_624x351_ap_nocredit.jpg


​
اگر حکومت اور فوج اچھے برے طالبان میں تفریق نہ کرنے کے عزم میں سنجیدہ ہے تو اس وقت پاکستانی معاشرے میں موجود طالبان کے حمایتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شاید اسی قسم کے پاگل پن کی ضرورت ہے۔
جس طرح کا احتجاج جبران ناصر نے لال مسجد کے سامنے شروع کیا ہے اسے ملک کی گلی گلی پہنچانے میں جو کردار عمران خان ادا کر سکتے ہیں دوسرا شاید کوئی نہ کر پائے کیونکہ پاکستان کے جس طبقے کی خاموشی اس تیرہ سالہ جنگ میں سب سے زیادہ گونجی ہے اسی طبقے کا ایک بڑا حصہ آج عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اگر وہ اس جنگ کو اپنا لیں تو پھر جہاں ملک کے سیکیورٹی ادارے قبائلی علاقوں میں طالبان سے جنگ آزما ہونگے وہیں عمران خان کے حمایتی طالبان کی سوچ کے خلاف ملک کی گلی گلی میں لڑ رہے ہونگے۔
لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومتی جماعت انہیں اس معاملے میں اپنا حقیقی حلیف سمجھے۔
منگل کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس کے پاس ایک فون کال ٹریس کرنے تک کی سہولت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے صوبے کے کئی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مدد مانگی۔

اب یہ فیصلہ میاں نواز شریف کو کرنا ہے کہ عمران خان کی باتوں میں انہیں ایک سیاسی حریف کے مطالبات سنائی دے رہے ہیں یا ایک بیش قدر حلیف کی مدد کی پیشکش بھی اور پکار بھی۔
​
 
Advertisement
I support Taliban. Do what ever you want to do. I won't denounce them. (Mullah umer group is pro Pakistan/Army , they don't fight with Pakistani people)

However, TTP/jundullah/etc is something else, and they should be killed without sparing a single second along with those who support them, as well as those, who brought them in Pakistan, namely JUIF, JI, LEJ, PPP, ANP & some military men.

By the way, Pakistan is paying the heavy price of taking "PARRI LAKRI" of USA, and now USA stance is changed.


 
yeh IK, Mian sahib aur mulk ki mushtarikah khushqismati hai keh IK ki taraf se dhandali k khilaf tayyar ki hui qaum ko khud IK ne hi security k mahaz par muntaqil kar k kamaan Nawaz Shareef k haath main day di hai. pehlay Mian sahib kisi khauf ki wajah se, kisi lalach ya siasi maslihaton ki wajah se Zardari wali policy apnatay huay zabani uchhal kood main lagay thay, ab un ko kuchh kar k dikhana hai warna IK ne qaum ko security k mamlay par call di tu Mian sahib gaye samjho. yeh wohi atomic dhamakon wali position hai jab Nizami sahib ne Mian sahib se kaha tha keh dhamakay karo, warna qaum aap ka dhamaka kar day gi.

IK ki support se Mian sahib ko taqat mili hai tu woh mukhalifana aawazon ko unsuna kartay huay woh sab kuchh karain gey jo mulki mafaad ka taqaza hai.ab naam nihaad itterhaadi Mian sahib ko blackmail karnay ki position main naheen.

Qaum ko bhi andaza ho raha hai keh haqeeqi opposition na honay se hi mulk is haal ko pahuncha aur Zardari ki makkarana policy ka matlab mulk ka khoon peetay chalay janay k siwa kuchh na tha. haqeeqi opposition k maidan main aa janay se gas, bijli, petrol ki qeematon main kami ka riwaj kai ashray baad phir dekhnay ko mila, Election Commissioner k taqarrur k liay sach much mehnat ki gai. Andha dhund berooni dauray kuchh sust huay. Punjab k CM ki wifaqi mamlaat main subah shaam ki madakhalat band hui. Agar qaum isi tarah jagti rahi tu IK ko phadda karnay ki zaroorat na ho gi aur hukamrano ki qeloolay ki aadat bhi khatam ho jani hai.
 
Last edited:
"یا خدا اسلام کی خدمت کرنے والوں کو فتحیاب کر۔"
tu is per aitraaz kis baat per.... jo samajta hay k wo haq per hay ye dua tu usi k liye hay.
 
I support Taliban. Do what ever you want to do. I won't denounce them. (Mullah umer group is pro Pakistan/Army , they don't fight with Pakistani people)

However, TTP/jundullah/etc is something else, and they should be killed without sparing a single second along with those who support them, as well as those, who brought them in Pakistan, namely JUIF, JI, LEJ, PPP, ANP & some military men.

By the way, Pakistan is paying the heavy price of taking "PARRI LAKRI" of USA, and now USA stance is changed.


Taliban-Funny-Picture80394482_2014220163137.jpg
 
Advertisement
aap kia imran khan our taliban mian phadda lariee her soorat karwana chaty hooo muzamat ker di nam lay ker kr di our kiam cahtay ho ap?
 
"یا خدا اسلام کی خدمت کرنے والوں کو فتحیاب کر۔"
tu is per aitraaz kis baat per.... jo samajta hay k wo haq per hay ye dua tu usi k liye hay.
​
 
"یا خدا اسلام کی خدمت کرنے والوں کو فتحیاب کر۔"
tu is per aitraaz kis baat per.... jo samajta hay k wo haq per hay ye dua tu usi k liye hay.

Bhai meray ya dowaa tu bohot achi hay. mager hamree kum ilmee aur dushman ke shatirana chaalain Is dowa ko confuse kar daytee hay. Sub log yahee samjhtay hain ke wo theek hain aur rahay haq per hain. mager aisaaa nahi hay. Ager main ziyada explain karonga tu sub meray khilaaf likhna shoro kar daingay.
 
عمران خان کب کا یہی رو رہا ہے کہ اس جنگ کو اپنی جنگ بناؤ. اپنے لیے لڑو. یہ تاثر ختم کرو کہ ہم کسی کے کراۓ کی جنگ لڑ رہے ہیں .


بار بار یہی کہا ہے کپتان نے، ڈرون رکواؤ کیوں کہ یہی طالبان کو نیا خون دے رہے ہیں . ڈرون رکے سکوں رہا .
ڈرون لے کر خود خرید کر اپنے دشمنوں کو ماریں. پھر ہر کوئی اس کو اپنا ڈرون کہے گا.


طالبان کے دفتر والی بات بھی کچھ ایسی ہی تھی. کہ جب طالبان کا دفتر ہو گا تو وہ ہر حملے کی تصدیق یا تردید کریں گے اور اس سے بھی بڑھ کر آپ زیادہ تر لوگوں کو سیاسی دھارے میں لو گے اور ان کو جنگ جدل سے روک لو گے اور یہ وہ لوگ ہوں گے جو کہیں بھی آپریشن نہیں کریں گے کسی بھی ملک میں لڑائی نہیں کریں گے. اور جو نہیں مانیں گے ان کے اوپر پوری قوّت سے آپریشن کریں.


انتہا پسندی کا علاج دوسرے طبقے کی انتہا پسندی نہیں . بلکہ جو خود کو امن پسند شہری کہتے ہیں ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی وجوہات ڈھونڈھیں اور اس کو سہی کریں. مثلاً سبھی جانتے ہیں کہ ہمارا مذہب کو جاہلوں کے ہاتھ دے کر مبرا ہو جانا اور معاشی اور معاشرتی نا انصافی اس سب کی وجہہ ہے ..افسوس کہ جب یہ قوم اپنے حقوق کے لیے ایک ہوتی جا رہی تھی تو کسی نے یہ سانحہ کرا کر ساری توجوع غلط سائیڈ پر لے گئے. آج خود ہی سوچیں کہ کیا انتہا پسندی کا مقابلہ زیادہ انتہا پسندی سے ہو سکتا ہے؟


عمران خان میری دانست میں بلکل ٹھیک ہے .. غلطی جن کی ہے ان کو اپنی غلطی کو ماننا پڑے گا .
 
Advertisement
hmmm. ab bana do IK ko qurbani ka baqra. wo to agay e in fazlu jesay mulla logo say lar raha hai ab usy taliban k khilaf front line per la ker khatam kerwa do takay mulak ka nazam jesa hai wesa chalta rahay aur NS aur SS jesay munafaq hamesha zinda rehain aur corruption kerty rehain. aur taliban ko corruption aur whiye collar crime say koi masla nahi wesay b unhai bas chaheay k dari chor do aur shalwar unchi kr lo baki jo marzi kro......
 
aisa impression nahi dein keh yeh APS wala hamla Imran Khan ko badnaam kerny k liay kia gaya hai . . .

us din se jo campaigns PMLN k ittehadion ne start ki hai us se yahi lagta hai keh yeh bhi kisi ne karwaya hai ..

Faisalabad, Islamabad main burgers ko dara nahi skay to socha in ko laal masjid per laga do . .
 
Advertisement
Imran khan should one more dharna aginst taliban

As we are aware that Imran Khan (PTI), Nawaz shareef (PML N) and Munwar Husain (JI) are supporter of Taliban no doubt about it. These 3 parites were not attacked by Taliban in election 2013. They never openly condemn Taliban. Their legs shiver and pee in their paint taking name of Taliban. Either they are biggest phatto leaders or munaifq. Since Imran Khan came in KPK instead of improving his performance and protect the people of KPK he played dharna dharna. His charsi wobo site dhan pan wazir alla enjoying in smoking.

We know very well Nawaz and Munawar are big munafiq. Imran Khan should do dharna aginst Taliban to remove the label Taliban Khan otherwise this nation will not give you any single vote dharna Khan.

Imran Khan chapter is closed with zarab azab. Nobody want Taliban culture in Pakistan. Vote for Pervaiz Musharaf lion of Pakistan to save Pakistan.

 
Imran khan khol Ker Taliban ke khilaf awaz bolund kary aur qoom ka sath dy.werena qoom ko bewaqof mut banao.yehi 10 Sy 20 din hain. .werna agli bar Pti ko awam baqiyoon ki turha cick out kerdy gi.aur Pti ka crowd educated hain.aur youth hai.youth apny elaqoon per Nazer rakhy party leaders Sy demand kery app ko laye amel muratub Ker kerdy taqe elqoon mein dehsht gurdoon per nazer rakh Ker unn kekhilf army ki kis turha madad ki jay.
Ye Pakistan ke leye sub Sy bari khidmut hai.
.Pti dhesht gurdi keh khilaf Jung ko pehli turjhe bana ly .
 
Last edited:
I support Taliban. Do what ever you want to do. I won't denounce them. (Mullah umer group is pro Pakistan/Army , they don't fight with Pakistani people)

However, TTP/jundullah/etc is something else, and they should be killed without sparing a single second along with those who support them, as well as those, who brought them in Pakistan, namely JUIF, JI, LEJ, PPP, ANP & some military men.

By the way, Pakistan is paying the heavy price of taking "PARRI LAKRI" of USA, and now USA stance is changed.



I also support this stance. One more thing I would like to add is, not only we have to kill all TTP ********, we have to get out of this WOT.
If we just kill TTP but continue to become part of WOT then it will not help. If we get out of WOT but do not kill TTP then it will not help either. We have to do both.