Advertisement

اگر عمران خان عدالت جاتے تو راستے میں حملہ ہونے کا خطرہ تھا، عارف حمید بھٹی

arif-hm-ik.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آج عمران خان عدالت جاتے تو خدانخواستہ راستے میں ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔

خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں ایک رپورٹر ہوں میرے پاس خبر ہے کہ آج اگر عمران خان عدالت جاتے تو ممکنہ طور پرراستے میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا تھا، اگر میری انفارمیشن غلط ہے تو حکومت اس کی تردید کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اداروں کو بھی یہ معلومات ہیں، 19 سے 25 سال کی عمر کے درمیان کے کچھ لوگ لاہور میں دہشت گردی کیلئے داخل ہوچکے ہیں، عمران خان کے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جو ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے خان صاحب خوش ہوں،جن لوگوں نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا تھا کہ عدالت جائیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان کو اپنی اس ٹیم کو بھی باہر نکال دینا چاہیے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ گزشتہ پانچ دن سے کون کون ریکی کررہا ہے، کون سے ادارے کی گاڑی ہے جو آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کرتی ہے وہ کس لوکیشن پر کھڑی تھی؟ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے عدالت میں بار بار یہ کیوں کہا جارہا تھا کہ وہ شام کو پیش ہوجائیں گے، وہاں کہا جاسکتا تھا کہ میڈیکل بنیاد پر ان کو پیشی سے استثنیٰ دیا جائے جیسے ہی ان کے ڈاکٹرز اجازت دیں گے وہ عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔