- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
وَلَا تَقُولَنَّ لِشَا۟ىْءٍ إِنِّى فَاعِلٌۭ ذَٰلِكَ غَدًا(23
إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ وَٱذْكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَىٰٓ أَن يَهْدِيَنِ رَبِّى لِأَقْرَبَ مِنْ هَٰذَا رَشَدًۭا( 24سورة الكهف
کسی چیز کے بارے کبھی یہ نہ کہا کیجئے کہ میں یہ کل کر دوں گا اِلا یہ کہ (ان شاءاللہ) جو اللہ چاہے ۔ اگر بھول کر ایسی بات کہہ دوتو فورا اپنے رب کو یاد کرواور کہو" امید ہے میرا رب صحیح بات کی طرف رہنمائی فرمائے گا "۔
سورہ الکھف آیت 23 میں ٰاللہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دے رہے ہیں کہ کبھی بغیر ان شاء اللہ (اگر اللہ نے چاہا) کہے کوئی بات ایسے نہ کہا کرو کہ میں کل ایسا کردوں گا کیونکہ ہوتا صرف وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے..
اصل میں ہوا یہ تھا کہ جب کافروں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ سوالات پوچھے جو انہیں یہودیوں نے بتائے تھے کہ اگر وہ اللہ کا نبی ہوا تو ان کے جواب ضرور دے گا.. سوال کچھ یوں تھے کہ پچھلے وقتوں میں جو نوجوان چلے گئے تھے ان کا معاملہ بتاؤ.. پھر اس شخص کے بارے میں بتاؤ جس نے مشرق سے لے کر مغرب تک تمام زمین کا گشت لگایا تھا.. اور روح کیا چیز ہے..
اس پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں کل بتاؤں گا اور ساتھ ان شاء اللہ نہ کہا.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پورا یقین تھا کہ رات میں وحی آجائے گی جس میں ان سوالوں کے جوابات ہوں گے..
پوری رات گذر گئی وحی نہ آئی.. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوچا شائد کل آ جائے.. اگلے دن بھی بالکل خاموشی رہی.. کفار آپ کا مذاق اڑانے لگ گئے.. دو دن تین چار ___ یہاں تک کہ پندرہ دن گذر گئے ' کوئی وحی نہ آئی.. کفار کے ٹھٹھے اور بولیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا.. وہ اسے اپنی فتح سمجھنے لگ گئے..
پندرہ دن کے بعد جبریل امیں سورہ الکھف کے ساتھ تشریف لائے جس میں ان تمام سوالوں کے جوابات تھے اور ساتھ میں یہ نصیحت بھی کہ کبھی کسی کام کا ارادہ کرو تو ساتھ ان شاء اللہ ضرور کہا کرو.. حوالہ: سیرۃ ابن ہشام
جب بھی یہ کہا جائے کہ میں فلاں کام کروں گا تو اس کے ساتھ ان شاء اللہ ہرحال میں کہیں.. اگر پہلے کہنا بھول جائیں تو جب یاد آ ئے اسوقت ضرور کہیئے.. عادت بنا لیجئے.. شروع میں مشکل ہو گی مگر کوشش کرتے رہیئے.. تھوڑے ہی عرصے میں یہ آپ کے کلام کا حصہ بن جائے گا. اللہ کی مدد و نصرت کے لیے اور کاموں میں برکت کے لیے اس کو خود پر لازم کر لیجئے
Last edited by a moderator:





