پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی نااہلی کیسے ختم کرسکتے ہیں تاہم وہ واپس آئیں اور الیکشن لڑیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شرط رکھی ہے کہ پہلے عمران خان کو نااہل کروایا جائے، جنرل باجوہ امریکہ کے بڑے سپورٹر تھے انہوں نے عمران خان کو بہت سے فارمولے دیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے عامر ڈوگر کو گرفتار کیا گیا اب یہ حکومت سابق وزیر خزانہ کو گرفتار کرنے کی تیاری کررہی ہے، شوکت ترین اس وقت بیمار ہیں اور ایک مہینے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ خود یہ لوگ بازار میں بیٹھ کر کھانا کھانے کے قابل بھی نہیں رہے، رانا ثناء اللہ سمجھتے ہیں کہ وہ لاٹھی اور گولی کی حکومت چلالیں گے،رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کا نام سیاست رکھا ہوا ہے، آئین و قانون کو تو یہ لوگ پہلے ہی کچھ نہیں سمجھتے ہیں، انہوں نے اس ملک کو برباد کرکے اپنی سیاست دفن کردی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملک میں انتخابات نہیں ہوتے تو آئین کی بحالی کی تحریک چلائیں گے، اگر آئین پر عمل ہی نہیں کرنا تو ملک میں مارشل لاء لگادیں، ہم کل الیکشن کمیشن اور گورنر کے خلاف عدالت جائیں گے، الیکشن کمیشن کو اپنا اجلاس کل کے بجائے آج طلب کرنا چاہیے تھا، جو ان کے حالات ہیں یہ تو 2025 میں بھی انتخاب نہیں کروائیں گے۔
اس سے پہلے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے سے قبل عدلیہ پر بے جا تنقید کرکے دباؤ بڑھانا چاہتی ہیں، انہیں یہ خوف ہے کہ کہیں عدالت نیب ترامیم کو کالعدم قرار نا دے دے۔
Loading X post…
Open original post on Xفواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو خوف ہے کہ اگر نیب ترامیم کالعدم قرار دیدی گئیں تو رجیم چینج کا سارا مقصد ہی ختم ہوجائے گا اور تمام مقدمات دوبارہ سے بحال ہوجائیں گے، یہ عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی مریم نواز کی ایک بہیمانہ کوشش ہے۔
Advertisement





