- Joined
- Oct 16, 2012
- Posts
- 660
- Reaction score
- 797
- Points
- 0
وی سی آر سی ڈی پلئیر سے ہوتا ہوا آئی پوڈ کی شکل میں اسلامی خطبات کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور انٹرنیٹ پر تقریباًہر اسلامی جماعت کی خوبصورت ویب سائٹ موجود ہے۔ اس سارے معاملے کا خو ش آئندپہلو یہ ہے کہ علماء نے سائنس کے ساتھ بے وجہ کی اپنی فحاصمت ختم کی دی ہے اور وہ اس کو اب خوش دلی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موبائل مذہبی حلقوں میں نہ صرف پسندکیا جاتا ہے بلکہ اس کے ذریعے اسلامی پیغام کو بہت اچھا فروغ بھی مل رہا ہے۔
جس طرح میں اپنے پچھلے کالمنظر میں عرض کر چکا ہوں موبائل کا سارا نظام مصنوعی سیّارے کے ذریعے ریڈیائی لہروں کی مرہونِ منّت ہے۔ یہ موبائل ہماری زندگی میں پچھلے صرف دس بارہ سالوں میں مقبول ہو اہے۔ اس سے پہلے موبائل سیٹ انتہائی مہنگے، کال ریٹ بہت گراں اور موبائل کا کسی کے پاس ہونا امارت کی نشانی تھی۔ 2000ء میں ان کمنگ کال کا مفت ہونا اور 2005ء میں ایک عربی کمپنی کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے آؤٹ گوئنگ کا ناقابلِ یقین ارزاں ہو جانا وہ ہنگامہ خیز واقعات تھے کہ جس کی وجہ سے یہ فقیر سے لیکر امیر تک کی زندگی کالازمی حصّہ بن گیا ہے۔ اب موبائل کے بغیرزندگی ادھوری سی لگتی ہے ۔ ایسے میں جب عزت مآب جناب رحمٰن ملک نے عید کے پْر مسّرت موقع پر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر موبائل سروس بند کرائی تو پورے ملک میں ہاہاکار مچ گئی۔ٹی وی چینل،اخبارات نے اس عظیم صدمے پرنوحے پڑھے اورلکھے۔پوراملک ایک سوگ کی سی کیفیت میں چلا گیا۔ یوں لگتا تھا کہ اس آنگن کی چڑیوں نے چہچہانا بند کر دیا ہے۔ سازشی تھیوری بے نقاب کرنے والے نڈر مالیوں ،چوکیداروں، ڈرائیوروں نے یہ انکشاف کیا کہ کوئی بھّتے وغیرہ کاچکر تھا۔ اس لئے یہ سب ڈرامہ کھیلا گیا۔ابھی قوم اس عظیم صدمے سے نہیں نکلی تھی کہ عزت مآب وزیرِداخلہ نے محرم کے پرسوز موقع پر بھی موبائل سروس بند کرانے کا بم پھاڑ دیا۔ یہ جبرکے ہتھکنڈے آخر کب تک؟ خیبر حکومت نے اسے ماننے سے انکار کر دیا او رصوبے کے بعض حصوں میں جزوی طورپر سروس بحال رہی۔ باقی ملک کر بلاکو یاد کرتے ہوئے بے موبائل ہی رہا۔
وزیر محترم کے مطابق دہشت گردی کی تقریباً نوے فیصد کارواےؤں میں موبائل کے ذریعے وار کیا گیا۔ چند گرفتار دہشت گردوں نے بھی ا سکی تصدیق کی لیکنبہادر قوم اسے ماننے سے انکاری ہے۔ وہ یہ دلیل بھی سننے پر تیار نہیں کہ صرف دس بارہ سال قبل موبائل کے بغیر زندگی نہ صرف گزر رہی تھی۔اس کیلئے یہ تصوّر ہی روحَ ِ فرسا ہے کہ موبائل کے بغیراڑتالیس گھنٹے آخر کس طرح گزریں گے۔ قوم کی دلیل ہے کہ دہشت گردی کا کیا ہے ، وہ تو اس کے بغیر بھی ہو رہی ہے۔ قوم دراصل اتنی پریکٹیکل ہو گئی ہے کہ صوبہ خیبر کے واقعاتِ دہشت گردی تو اب چینلوں کیلئے اتنے غیر اہم ہو چکے ہیں کہ ٹِکرز کی صورت میں چلتے ہیں اور دو تین گھنٹوں میں غائب ہو جاتے ہیں۔ ملک کے باقی حصوں میں بم دھماکے رپورٹ کرنے کا دارومدارجانوں پر ہے۔ اگر دس سے کم ہلاک ہیں تو وہ اسی طرح دوتین گھنٹوں کے بعد خبروں سے غائب ہو جاتے ہیں۔ باقی رہ گئے عوام تو وہ یہ دیکھتے ہیں کہ اپنا شہر ہے کہ نہیں، اگر اپنا شہر ہے تو کالونی کونسی ہے، اگر اپنی کالونی ہے تو محلہ کونسا ہے۔ اگر اپنا محلہ نہیں تو ہاتھ جھاڑ کر پھر سے سالگرہ کی تقریب کے انتظامات میں مشغول ہو جاتے ہیں.نفسی نفسی!!!
یہاں قوم اور حکومت آپس میں موبائل پر لڑ رہے ہیں،وہاں دجاّل بیٹھا اپنی کامیابیوں پر خوش ہو رہا ہے۔ صرف اڑتالیس گھنٹوں کی موبائل بندش اگر قوم کو انتشار میں مبتلا کر سکتی ہے تو اس وقت کیا منظر ہو گا کہ آرمیگاڈان شروع ہو چکا ہوگا۔ دجاّل نے صرف مصنوعی سیارے کی خدمات اٹھانی ہیں اور موبائل بند ہو جائیں گے، ہوائی وبحری جہازاپنی سمت کھو بیٹھیں گے،بینکوں کا آن لائن نظام تباہ ہو جائے گا، پولیس اور افواج کے وائرلیس ناکارہ ہو جائیں گے اور پورے ملک میں انتشار کا ایک سْونامی برپا ہو جائے گا۔میں حیران ہوں کہ ہم اس جہاد کیلئے قوم کو تیار کیوں نہیں کر رہے، قوم کی اس نہج پر تربیّت کیوں نہیں کر رہے ،ان معاملات پر مہر بلب کیوں ہیں، قوم کی ان معاملات پر اصلاح کیوں نہیں کر رہے یا چھوڑیں کسی دجاّل کو، یہ میک اَپ سے لبریز سْوٹوں میں جکڑےدانشواران دنیاوی لحاظ سے ہی اس کا کوئی حل کیوں نہیں ڈھونڈتے؟؟ ان تمام سوالات کا جواب قرآن کے پہلے حرف اقراء میں ہے۔ جب ہم فہم کے ذریعے اس مسلے پر غور کریں گے تو اڑتالیس گھنٹے کیا،اڑتالیس مہینوں کیلئے بھی موبائل سے محروم رہ لیں گے۔ جب دانش کے ذریعے ان معاملات پر غور ہو گا تویہی اڑتالیس گھنٹے تیس ہزار سے زیادہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ جانے والوں کے خاندانوں کی دلجوئی میں بسر ہوں گے۔ جب عقل حاوی ہوگی تو جبلّت پر پردہ پڑے گا اور جبلّت پر پردہ پڑے گا تو ہی ہم انسان کےشرف سے ہمکنار ہوں گے کہ انسانوں اور حیوانوں کی جبلّت تو بالکل ایک سی ہے، فرق اور فخر تو صرف عقل سے ہے۔ بے شعوری اور بے حسی کے پردوں کو ذرا سا سرکا کر دیکھیں ، باہر آگہی اور ہمدردی کی شاندار دھوپ آپ کو اڑتالیس گھنٹوں کا کرب بھلا دے گی!!!





