- Joined
- Mar 6, 2010
- Posts
- 17,203
- Reaction score
- 23,269
- Points
- 113
ٹریفک پولیس پہلے تو صرف غلط ڈرائیونگ پر جرمانے اور چالان کرتی تھی مگر اب اسلام آباد ٹریفک پولیس اچھی ڈرائیونگ پر انعام بھی دے گی۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نےگڈ سیٹیزن پیٹرول ٹیم کا افتتاح کردیا ۔اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والوں کو انعام ملا کرےگا۔ غلط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی صورت میں سزا تو ملتی تھی تاہم اب اچھی ڈرائیونگ پر جزا بھی ملے گی۔
ایس پی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اس اقدام سے مثبت تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،شہریوں کی یہ غلط فہمی بھی دور ہوجائے گی کہ پولیس صرف سزا ہی دے سکتی ہے۔
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2018/12/1370102/
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/DO8W3Wj.png





