Advertisement

اچکزئی کی کارکنوں کو افغان شہریت حاصل کرنے کی ہدایت

اچکزئی کی کارکنوں کو افغان شہریت حاصل کرنے کی ہدایت
​
پاکستان میں پشتون قوم پرست رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی شہریت کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بھی شہریت حاصل کرلیں۔​

وہ کوئٹہ میں سات اکتوبر 1991 کو اپنی پارٹی کے ہلاک ہونے والے کارکنوں کی برسی سے خطاب کر رہے تھے۔


انھوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں پاکستانی دوسرے ملکوں کی دوہری شہریت رکھتے ہیں تو پاکستان کے پشتون افغانستان کے شہری کیوں نہیں بن سکتے۔

بنگالی اور افغان شہریوں کی پاکستانی شناخت پر تشویش کیوں؟
افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو شہریت دینے پر غور
’وقت آ گیا کہ افغان طالبان بات چیت کے موقع سے فائدہ اٹھائیں‘

خود اپنے بارے میں ان کا کہنا تھا: 'میں سیاست کررہا ہوں، خود بھی (افغان پاسپورٹ) بنوانا چاہتا ہوں، لیکن نہیں بنوا سکتا۔ آپ میں سے جو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیتے، وہ سب افغانستان کا پاسپورٹ بنوائیں۔'

محمود خان اچکزئی کے ایسے بیانات پر پاکستان کے بعض حلقوں کی جانب سے پہلے بھی تنقید ہوئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزین خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اپنی سرزمین پر رہ رہے ہیں اس لیے اُنھیں بلاجواز تنگ نہ کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بسنے والے پشتون ایک قوم ہیں، اور پاکستان بننے سے پہلے بھی وہ اپنی ہی سرزمیں پر آباد تھے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ کراچی کے دورے میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں مقیم تمام بنگلہ دیشی اور افغان پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا: 'وہ تمام افغان جن کے بچے پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں، اُن کو ہم پاکستانی شہریت دیں گے۔ وہ انسان ہیں اور ہم کیسے تیس چالیس سال تک اُنہیں بغیر شناخت کے رکھ سکتے ہیں۔'

پاکستان کی پشتون قوم پرست جماعتوں نے اس بیان کو سراہا تھا، تاہم کچھ سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمہوری افغانستان اور جمہوری پاکستان ایک دوسرے کے لئے اچھے ہمسایے ہوسکتے ہیں۔
محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے پشتونوں کو خاردار کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاردار تار کی بجائے افغانستان میں تمام ہمسایہ ممالک کی مداخلت بند کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا: 'قومیں خاردر تاروں سے تقسیم نہیں کی جا سکتں۔ یہ ساری ایک قوم ہے، گھر ایک طرف تو کھیتی باڑی دوسری طرف ہے۔ آپ اسے کیسے ایک دوسرے سے الگ کر سکتے ہیں۔'
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمہوری افغانستان اور جمہوری پاکستان ایک دوسرے کے لئے اچھے ہمسایے ہوسکتے ہیں۔

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر خاردار تار لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ اس تار سے دونوں جانب شدت پسندوں کے آنے جانے کا سلسلہ رک جائے گا۔

پاکستان میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال نے بھی بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر باڑ کو یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن مقاصد کے لیے باڑ لگائی جا رہی ہے، وہ باڑ کی بجائے دوسرے اقدامات سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'معاہدے کے تحت ڈیورنڈ لائن پر کسی بھی تعمیر یا باڑ کی صورت میں افغان حکومت کا اعتماد میں لیا جانا لازمی ہے۔ مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔'

دونوں ممالک کے درمیان لگ بھگ چھبیس سو کلومیٹر لمبی متنازع ڈیورنڈ لائن ہے۔ پاکستان اسے بین الاقوامی سرحد سمجھتا ہے جبکہ افغانستان اسے بین الاقوامی سرحد نہیں مانتا۔

Source​
 
Advertisement
انھوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں پاکستانی دوسرے ملکوں کی دوہری شہریت رکھتے ہیں تو پاکستان کے پشتون افغانستان کے شہری کیوں نہیں بن سکتے۔

ان لاکھوں پاکستانیوں کی اکثریت دوسرے ممالک ہی میں رہتی ہے. افغانی شہریت رکھنے والے پاکستانی بھی افغانستان جا کر رہیں​
 
well , i am not against dual nationality but there must be no dual nationality between Afghanistan and Pakistan as of now later when afghans are free from US occupation then may be yes..Followers of achakzai can get afghan nationality but they have to loose pak nationality then.
 
Advertisement
اس کو چاہئے کہ انہیں افغانی شہریت کی بجاۓ ---- ہندوستانی شہریت دلوا کر --- ان سمیت وہاں ہی چلا جائے اور ہو سکے تو اسفنند یار نواز اور شہباز فضلو کو بھی ساتھ لےجائے ---- کیوں کہ یہ سب ہندوستان کا گیت گاتے ہیں -- وہاں خوش راہیں گے --- خس کم جہاں پاک
 
Iss mulk dushman ko tooo israel ky nationality apply krny chahy this old dog has done lot of damage to my country our agencies let him doo i m waiting for long time when they will grab his old neck he iz really threat to pak
 
Can he say the same thing about Fence between Kashmir. He will have a stroke before he even say that. There is no export duty between Pakistan and Afghanistan. So why cant we export him to Afghanistan forever and it will be the best interest for both countries. Khus kum Jahan Pakistan.
 
Advertisement



ماڑا جس تالی میں کاتا أۓ اُسی میں موری ڈالتا أۓ
کیسا پٹان أۓ ؟؟؟


پٹان قوم تو بڑا غیرت مند اور پکّا پاکستانی أۓ

لیکن یہ ماڑا تو بالکل خنزیر کا ماپِک أۓ
 
fp-lhe-019.jpg


https://www.roznama92news.com/efron...ation_id=2&page_id=0&is_common=N&xdate=&n=n18
 
Advertisement
Be ghreat bap ke ****** ulad tu khud Nationalety keyoon ne leata Orr Afghanistan main garak hu jata.
Jab Nawaz ke hakumat main tu Balochistan main government enjoy ker raha tha tub tu Pakistan bohot peyara lagta tha.
 
Tay Ree Maa D Gandoowah traitor.. Wait BULLET will follow ur head disgusting old F.