دو ماہ قبل دو آپشن تھے‘ تحریک عدم اعتماد پیش ہوتی اور میاں شہباز شریف اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنا لیتے اور دوسرا آپشن قومی حکومت تھی‘ ساری پارٹیاں مل کر حکومت بنا لیں اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر لیں لیکن میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے یہ دونوں آپشن مسترد کر دیے‘ یہ قومی حکومت یا میاں شہباز شریف کو اقتدار میں لانے کے لیے راضی نہ ہوئے‘ ڈیڈ لاک ہو گیا اور اس ڈیڈ لاک سے پرویز خٹک فیکٹر نے جنم لے لیا‘ اپوزیشن نے فیصلہ کیا اگر عمران خان ڈس کوالی فائی ہو جاتے ہیں اور پرویز خٹک اپنا دھڑا سامنے لے آتے ہیں تو یہ بے شک وزیراعظم بن جائیں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات کریں۔
میاں نواز شریف کو واپس آنے دیں‘ ان کے خلاف مقدمات واپس لے لیں اور اگلے الیکشن غیر جانب دار اور شفاف کرانے کا بندوبست کر دیں تو اپوزیشن انھیں تسلیم کر لے گی چناں چہ اپوزیشن سردست پرویز خٹک کو وزیراعظم مان چکی ہے‘‘
صحافی جی، تین سال پہلے اور آج کے پاکستان میں جو بدلا وہ ہے تین سال، اور کچھ نہیں بدلا. معیشت خراب تھی، امریکا اس کی تمام فرمائشیں پوری ہونے جانے باجود ناراض تھا، عالمی برادری تب بھی دوست نا تھی