- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
آپ کیونکر معرض وجود میں آئے؟
حامد کمال الدین
حامد کمال الدین
امریکیوں سے پوچھ کر دیکھئے آپ کی قوم کس طرح معرض وجود میں آئی؟ بھلا وہ اس بات کا کیا جواب دے سکتے ہیں!؟ اِس کا جواب دینے کو ان کے پاس ہے ہی کیا۔ برطانویوں سے یہی سوال کر لیجئے۔ فرانسیسیوں سے پوچھ لیجئے۔ چینیوں، جاپانیوں سے یہی پوچھ کر دیکھ لیجئے۔ کسی کے پاس بھی اِس کا کیا جواب ہو سکتا ہے!؟ یہ اپنی تاریخ کے واقعات، ہیرو ان قوم کے حالات، شاہی خاندانوں کے شجرے، شہزادے شہزادیوں کی شادیاں اور قبائل کی اکھاڑ پچھاڑ کے قصے ضرور بیان کر سکتے ہیں مگر کسی ایسی بنیاد کا ذکر نہ کر سکیں گے جو ایک قوم کو وجود دینے کی کوئی زبردست وجہ ہو۔ زبردست جانے دیجئے، یہ اپنے معرض وجود میں آنے کی کوئی معقول وجہ بھی نہ بتا سکیں گے۔ کچھ قبائل شمال کی بجائے جنوب یا جنوب کی بجائے شمال کی جانب رخ کر گئے ہوتے تو آج کی بہت بڑی بڑی قومیں وجود میں آنے سے رہ جاتیں اور ان کی قومی پہچان اور اجتماعی شناخت نجانے آج کیا ہوتی!!! یہ محض اتفاقات کا نتیجہ ہیں۔ حوادث زمانہ کی پیداوار ہیں، یہ بڑا شکر کریں کہ یہ ہیں اور ہم شکر کریں کہ ہمیں ہونا ہی چاہئے!یہی سوال اب اس برگزیدہ اُمت سے بھی کر لیجئے کہ آپ کیونکر معرض وجود میں آئے اور پھر ذرا دیکھئے اس سوال کا جواب رستم فارس کے بھرے دربار میں ربعی بن عامر کی زبان سے کیا ملتا ہے:
ان اﷲ ابتعثنا لنخرج العباد من عبادۃ العباد الی عبادۃ رب العباد،
ومن جور الادیان الی عدل الاسلام ومن ضیق الدنیا اِلی سعہ الآخرۃ!!!
ہمیں نکال لانے والا خدا ہے۔ ہم اس لئے اُٹھے ہیں کہ بندوں کو بندوں کی بندگی سے نکال کر بندوں کے خدا کی بندگی میں لے آئیں۔ ان کو باطل ادیان کے جور وظلم سے رہائی دلا کر اسلام کے عدل سے ہمکنار کریں اور دُنیا کی تنگی سے نکال کر آخرت کی وسعت سے آشنا کریں!!!
ہمیں نکال لانے والا خدا ہے۔ ہم اس لئے اُٹھے ہیں کہ بندوں کو بندوں کی بندگی سے نکال کر بندوں کے خدا کی بندگی میں لے آئیں۔ ان کو باطل ادیان کے جور وظلم سے رہائی دلا کر اسلام کے عدل سے ہمکنار کریں اور دُنیا کی تنگی سے نکال کر آخرت کی وسعت سے آشنا کریں!!!





