Advertisement

آن لائن ایپ بیگو کے ذریعے منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف

7bigomonelaundring.png

7 ملزموں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا: ایف آئی اے

ملک بھر میں غیرملکی کرنسی کی منی لانڈرنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بعد نئے نئے طریقوں سے منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف ہو رہا ہے۔ مفت لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم بیگو کے ذریعے سے منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرف سے لائیوسٹریمنگ پلیٹ فارم بیگو کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے میں ملوث ملزم کے علاوہ 7 ملزموں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں آن لائن ایپ بیگو کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد آئندہ سے ایسے ملزموں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ایف آئی اے نے آن لائن ایپ بیگو کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 7 ملزموں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بیگو ایپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے افراد کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے 4 کمپنیاں بنا رکھی تھی جن کے ذریعے وہ منی لانڈرنگ کر رہے تھے۔

ملزموں کے 23 اکائونٹس کا پتہ لگا گیا گیا ہے، وہ ان اکائونٹس اور اپنی کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کر رہے تھے۔ ایف آئی اے تفتیش کے بعد تعین کرے گی کہ اس میں بیگو انتظامیہ کا کتنا کردار ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والے ملزمان ان اکائونٹس کے ذریعے سے ورچوئل بیگو ڈائمنڈ کی خریدوفروخت کرتے تھے اور وہ حوالہ ہندی کے غیرقانونی کاموں میں بھی ملوث تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق ملزموں نے اب تک بیگو ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور اپنی کمپنیوں کے ذریعے حوالہ اور ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار بھی کر رہے تھے۔