Advertisement

اِس بار دو نہیں تین تین عیدیں!

(پاکستان ایک نظر میں) - اِس بار دو نہیں تین تین عیدیں!


سہیل اقبال خان بدھ 1 اکتوبر 2014
292263-Moon-1412154219-908-640x480.jpg

اِس بار وطن عزیز میں 2 نہیں بلکہ 3 عیدیں منائی جارہی ہیں ۔۔۔۔ ذمہ داران سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایک عید کا انتظام کرکے قوم کو خوشیوں سے نوازدیں جو پہلے ہی درد اورغموں میں ہے۔ فوٹو: فائل

وطن عزیز میں ایک طویل عرصے سے عید ایک دن منانے پر اتفاق نہیں ہوپارہا ہے اور اس بار نہیں ہو سکا ہے۔پہلے تو بات صرف عید الفطر کی حد تک دیکھائی دیتی تھی،لیکن اس بار تو بات عیدِ قربان تک جا پہنچی ہے۔

یہاں 2 عیدیں تو ہم بہت بار دیکھ چکے مگر اِس بار تو بلکہ تین عیدیں منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ عید کو منانے کو فیصلہ اب تو یوں لگتا ہے جیسے ہر کوئی اپنی مرضی سےکر رہا ہے۔جس کو جو دن پسند ہوتا ہے اس دن ہی وہ عید منانے کو تیار ہو جاتا ہے۔ویسے تو عید تین دن کی ہوتی ہے،لیکن اس بار ہمارے ملک میں تین مختلف تاریخوں کو ملا کر پانچ دن عید منائی جائے گی۔ پشاور والے قاسم علی خان مسجد کے اعلان پر 5اکتوبر کو عید منائیں گئے، دوسری جانب کراچی سے مفتی صاحب نے سرکاری طور پر چاند نظر نہ آنے پر ملک میں عید 6اکتوبر کو منانے کا اعلان کیا ہے،

اور تیسری جانب پاکستان میں موجود افغان مہاجرین اور فاٹا میں رہنے والوں نے4اکتوبر کو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کتنی عجیب بات ہے کہ ایک ہی ملک،ایک ہی عقیدہ،ایک ہی مذہبی تہوار،لیکن ایک دن منانے پر اتفاق نہیں۔پاکستا ن ہے ہی کتنا بڑا کہ جہاں ایک کونے میں میں چاند نظر آجاتا ہے مگر دوسرے کونے میں نظر آنے کے لیے ایک دن کا انتظار کرنا پڑجاتا ہے جبکہ تیسرے کونے میں رہنے والے دونو ں پر اعتبار نہ کر کہ سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیتے ہیں۔دنیا میں دوسرے مذاہب کے لوگ جب اپنے مذہبی تہوار ایک ساتھ ایک دن منا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟۔کیا ہمیں پورے ملک میں ایک ساتھ خوشیاں منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے؟۔میری سمجھ سے یہ بات بالاتر ہے

کہ ہم آج ایک سائنسی دور میں ہیں،جہاں سائنس کی تحقیق نے انسان کو چاند پر پہنچا دیا ہے مگر اہم اُسی دور میں اب تک چاند کو ہی دیکھنے پر متفق نہیں ہو سکے۔میرے ذاتی خیال میں اِس میں کسی اور کا خیال نہیں بلکہ ہماری خود کی بہت بڑی کمزوری ہے۔

حیرانگی تو اس بات پر ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ایک ہی مسئلے کا سامنا کرنے کے باوجود نہ ہی ہماری حکومتیں کوئی حل پیش کرسکی ہیں اور نہ ہی معاشرے کے دیگر طاقتور افراد جن کا معاشرے میں کچھ اثرو رسوخ پایا جاتا ہے جو لوگوں کو اِس بات کی جانب راغب کرسکے کہ وہ کسی طرح ایک ہی دن عید منانے پر تیار ہوجائیں۔

شاید اِس کی وجہ آپس کے اختلافات ہیں جن کی کی بناء پر کوئی اس مسلئے کو حل بھی نہیں کرنا چاہتا ورنہ ایسی کون سی وجوہات ہیں جو پشاور والوں کو رویت ہلال کمیٹی کے قریب آنے نہیں دیتیں۔ کیا پشاور والے مرکزی کمیٹی کے فیصلے پر اعتبار نہیں کرتے؟ اور خود ان کو کراچی والوں سے پہلے ہی چاند نظر آ جاتا ہے؟۔کیا پشاور والوں کے پاس زیادہ بہتر آلات موجود ہیں جن سے پشاور میں ہر بار کی طرح اس بار بھی جلد چاند نظر آ کر عید منانے کا فیصلہ کر دیا۔دوسری رویت ہلال کمیٹی کے کیا پشاور اور اس کے ساتھ کے علاقوں میں کوئی علاقائی،صوبائی دفتر،اور ٹیم موجود نہیں ہے؟جو پشاور میں چاند نظر آنے اور نہ آنے کی شہادت دے سکے اوراگر ہے تو پھر ان کو کیوں نہیں وہ چاند نظر آتا جو چاند قاسم علی خان مسجد کو نظر آ جاتا ہے۔

خدا کے لئے قوم کی خوشیوں کے ساتھ مت کھلیں۔ یہ قوم پہلے ہی بہت دردوں،غموں میں ہے،اس کو اگر سال میں ایک دن خوشی منانے کا مل جاتا ہے تو اس کو ایک ساتھ منانے کا موقع دیں،آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک اور قوم کا سوچیں،عالمی سطح پر بھی ہمارے بارے میں کیا تاثرات جا رہے ہوں گئے کہ یہ قوم ایک ساتھ مذاہبی تہوار بھی نہیں منا سکتی۔

اگر پشاور اور رویت کمیٹی کے مسئلے کو حل کر لیا جائے تو فاٹا سمیت دوسرے علاقوں کا مسئلہ بھی خود بخود حل ہو جائے گا۔ اور پورے ملک میں ایک ساتھ عید کا دن منایا جا سکتا ہے۔حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،جس سے ایک فیصلے پر اتفاق کروایا جائے۔ اب ایک سے زائد عیدوں کی روایت کو ختم کرنا ہو گا،آخر کب تک ہم ملک میں دو دو،اور تین تین عیدیں مناتے رہیں گئے؟



نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

​
http://www.express.pk/story/292263/
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
hairat hay aesey Mullaon par and all of their followers who can not even agree on the tiniest thing like Moon Sighting...
These molviess Use
Airplanes,
Use watches to pray five time a day (this one is the worst one as 5 time prayer calendars are calculated purely on scientific bases)
Use The Internet
Use Clashinikoves
Drive Mercedes and BMWs
Enjoy electricity and not to mention Air Conditions...

Khuda in ko tabah karey and all those who follow these nomad Jahil which in result show Muslims not an organized religion...
 
Last edited by a moderator:
Its all about collection of donation and hides. We as people should not leave this upon moulvis to decide. We have to take matters into our own hands. I suggest that everybody must celebrate the Eid on the first day of announcement. For example if Moulvi A is telling that Eid is on October 6, Moulvi B is telling that Eid is on 7 and Moulvis C on October 8th. We as people should celebrate Eid on October 6 only. If we do this consistently for 4-5 Eids, shaitan moulvis will learn a lesson from that.
 
Advertisement
وہ کیا عیدیں منائیں جن کے گھر حالیہ سیلاب کی نذر ہو گئے ، وہ بیچارے تو اب بھی کھلے آسمان تلے پڑے ہیں
​
 
I think Eid on one day. Eid mean one day celebrate all.
 
***** hay aesey effing Mullaon par and all of their followers who can not even agree on the tiniest thing like Moon Sighting...
These ***** Use
Airplanes,
Use watches to pray five time a day (this one is the worst one as 5 time prayer calendars are calculated purely on scientific bases)
Use The Internet
Use Clashinikoves
Drive Mercedes and BMWs
Enjoy effing electricity and not to mention Air Conditions...

Khuda in sooooaron ko tabah karey and all those who follow these nomad Jahil beard bearing monkeys which in result show Muslims as goats and not an organized religion...

Only if people were not jahil and get some knowledge on the subject - what is Islamic ruling on start of Islamic month and also about scientific phases of moon/visibility curve, they will not make comments like you are making. So instead of use f words here to prove your anger I suggest you go and study the subject and see why this happens, and then make efforts to play a positive role.
 
ہمارے ملانے دینیت چھوڑ کر سیاست میں پڑ گے ہیں اسی لیے ہر معاملے میں دو راۓ پائی جاتیں ہیں ......
جو کام انکے کرنے کے ہیں وہ کرتے نہیں دوسرے کاموں میں انہیں اپنی ٹانگیں اڑانے کا شوق چڑھ گیا ہے..
 
Advertisement
Only if people were not jahil and get some knowledge on the subject - what is Islamic ruling on start of Islamic month and also about scientific phases of moon/visibility curve, they will not make comments like you are making. So instead of use f words here to prove your anger I suggest you go and study the subject and see why this happens, and then make efforts to play a positive role.

Saen, aap jesey log hee to problem haen jo in mulloan kay peechay kharey ho jaatey haen...try to understand what I have written above particularly this line
Use watches to pray five time a day (this one is the worst one as 5 time prayer calendars are calculated purely on scientific bases)

Open your mind, following moon sighting for ramadan or any other event is not in Quran, its something that was done at the time to get things done. You think if prophet PBUH, being a revolutionary for his time, had the means to spread the message across the muslim world as we do today (remember it used to take days to get to madina from makkah) we would not have this issue, but unfortunately muslims lack even smallest intelligence to fix this issue by their own....