- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
آج حالت یہ ہے کہ سابق وزیراعظم سے لے کر اہم وزراء تک سب نے عرب امارات کے ورک پرمٹ نجانے کس مجبوری کے تحت جیبوں میں رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستانی اشرافیہ کیلئے دبئی میں جائیداد کا ہوناایک مجبوری اورسٹیٹس سمبل بن گیاہے۔ آصف علی زرداری کا وہاں گھر ہے۔ کاروبار بھی ہے۔ اسحاق ڈار اور ان کے بیٹوں کے بھی وہاں لمبے چوڑے کاروبار ہیں۔ خواجہ آصف کے پاس اقامہ ہے اور اُس بارے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ سُناہے احسن اقبال بھی اقامہ دارہیں۔ یہ تو چند نام ہیں۔ ساری فہرست بنے تو انسائیکلو پیڈیا بھر جائے۔ ان جیسے لوگوں پہ اُمیدیں ہیں کہ پاکستان کے حالات سنواریں گے۔ ایک عجیب قسم کا حکمران طبقہ ہماری سیاست نے پیدا کیا ہے جس کے تمام تر مفادات باہر ہیں لیکن وہ حکمرانی یہاں کرنا چاہتاہے۔ اورعوام بھی ایسے ہیں کہ ایسے ہی لوگوں پہ تکیہ کرتے ہیں۔





