کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 708 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ : رپورٹ
ایک طرف مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اور دوسری طرف ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں بے قدری جاری ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 303 روپے 5 پیسے تک پہنچ چکا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کاروباری دن کے اختتام پر 302 روپے رہی تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان روپے کی قدر میں 0.35فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری طرف فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 323 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی کرنسی پر دبائو برقرار ہے۔
امریکی ڈالر کے انٹرواوپن مارکیٹ ریٹ میں بڑھتے فرق سے حکومت کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے حکومت کو یہ فرق 1.25 تک رکھے جو 5.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو مالیاتی نظم وضبط کیلئے مارکیٹ کے ذریعے طے شدہ شرح تبادلہ اور اصلاحات میں جلد پیشرفت کرنا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں دوسری طرف کراچی سٹاک ایکسچینج شدید مندی شکار رہی، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 708 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8psxdollalrrllrjrjr.jpg
Advertisement





