Advertisement

اوور بلنگ میں ملوث افسران کیخلاف ایکشن کا آغاز

5neppralelssjkddh.png

نیپرا نے اوور بلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا, نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے لیسکو کی جانب سے اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا, جبکہ نیپرا نے لیسکو سے تمام ڈویژنوں کا اوور بلنگ ڈیٹابھی مانگ لیا,نیپرا نے لیسکو کو 27 فروری تک اووربلنگ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی.

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کا کہنا ہے ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای اور ایکسینز کے خلاف کارروائی ہو گی، اس ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کے خلاف کارروائی ہو گی، جو افسران اووربلنگ ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں ہے، اووربلنگ میں شاہ پور، رائے ونڈ ،کوٹ لکھپت، قصور،چونیاں پھول نگر شالیمار شاہدرہ سرفہرست ہیں,ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کو پہلے بھی انتباہ کر چکے ہے، آخری وارننگ دے دی ہے اب کارروائی ہوگی,اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں ہے، اووربلنگ میں شاہ پور، رائے ونڈ ،کوٹ لکھپت، قصور،چونیاں پھول نگر شالیمار شاہدرہ سرفہرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ ڈویژنز اوور بلنگ میں سرفہرست ہیں, لاہور،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اوور بلنگ کے باعث شہری پریشان ہیں۔