Advertisement

اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف شر انگیزی کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج

socialmjahsha.jpg

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیزی پھیلانے کے جرم میں اوور سیز پاکستانیوں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں سعودی عرب میں مقیم سید ولی نامی ملزم کے خلاف درج کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی پاکستان کیلئے کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے اور بتا یا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیزی پھیلانے والےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کیلئے قانون سازی کرلی تھی جس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کےخلاف شرانگیزی پھیلانے پر کارروائی کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کے خلاف پہلا مقدمہ ہے۔
 

تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا

کوئی ٹھہرا ہو جو لوگوں کے مقابل تو بتاؤ
وہ کہاں ہیں کہ جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا

آج سوئے ہیں تہ خاک نہ جانے یہاں کتنے
کوئی شعلہ کوئی شبنم کوئی مہتاب جبیں تھا

اب وہ پھرتے ہیں اسی شہر میں تنہا لیے دل کو
اک زمانے میں مزاج ان کا سر عرش بریں تھا

چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولے
تھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا
​
 
Advertisement
Advertisement
Advertisement